16~They lost them

160 10 2
                                    

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

Having something and losing it, it's so much crueler than never having had it.

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

Special Part

شام پھیل رہی تھی. علوی وِلا روشنیوں سے جگ مگ کر رہا تھا. راہداری بھی سجی ہوئی تھی جہاں سے مہمان اندر جارہے تھے. اندر داخل ہوتے لیونگ کے بلکل بیچ اوپر ایک بڑا سا جھومر چمک رہا تھا جس کے نیچے مہمان جمع تھے.

کمرے میں مِرہا اور ایشل تیار ہورہی تھیں. ڈیزائینر ڈریسز قطار میں لگے ہوئے تھے۔ مشہور و معروف بیوٹیشن کو بلایا گیا تھا. علویز کی شہرت کون سا کم تھی.

"ایشل پلیز اتنا زیادہ میک اپ نہیں۔ مجھے اتنا ہیوی میک اپ بلکل نہیں پسند۔" مِرہا شکایت کر رہی تھی.

"مِرہا آپکی منگنی ہے. آپ علوی فیملی کی بہو بننے جارہی ہیں آپ چاہتی ہیں کہ لوگ مزاق بنائیں؟" وہ مِرہا کو چھیڑ رہی تھی.

"تو تم نے مجھے اجنبی بھی بنا ہی دیا۔" یہ سنتے ہی ایشل نے فوراً سے اسے دیکھا۔" نہیں مِرہا میرا بلکل وہ مطلب نہیں تھا... میں تو بس آپکو چھیڑ رہی تھی، اور ویسے بھی آپ مجھ سے بھی پہلے اس فیملی کا حصہ ہیں. پھر شکایت تو مجھے کرنی چاہیے ہے نا؟" ایشل مِرہا کا موڈ ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی تھی.

"اور تم نے اپنی بھابھی کی بات کو سنجیدہ لے لیا؟" مِرہا دل شکن انداز میں مسکرائی تھی اور ایشل اسکا چہرہ دیکھتے رہی.

"تو آپ نے بھی بھابھی کا رول پلے کرنا شروع کر دیا؟"

"پریکٹس کر رہی ہوں۔" اور وہ دونوں ایک ساتھ ہنس دیں.

"سنیے ان کا میک ایسا ہونا چاہیے کہ سب رشک کریں. اور ویسے میری بھابھی اتنی خوبصورت ہیں کہ انہیں میک اپ کی ضرورت تو نہیں ہے لیکن کسی کے دل میں آگ بھی تو لگانی ہے۔" ایشل شرارت کے ساتھ مِرہا کو دیکھ کر بولی تھی. 

مِرہا کچھ کہنے ہی لگی تھی کہ ایشل کا فون بجنے لگا اور رنگ ٹون سنتے ہی اس کے چہرے کی رونق بڑھ گئی تھی کیونکہ یہ رنگ ٹون صرف اسی نمبر کے لیے لگائی گئی تھی۔ مِرہا نے ایشل کا چہرہ دیکھا تو وہ بھی سمجھ گئی کہ کال کس کی تھی۔ اس سے پہلے کہ وہ اٹھاتی دور پڑے ہونے کی وجہ سے جب تک اسنے اٹھایا وہ بند ہوچکا تھا.

  "ویسے ایشل ڈیئر ! (ایشل نے مڑ کر مِرہا کو دیکھا) تم نے زین کو بلایا منگنی پر؟"

" نہیں ... وہ میں نے سوچا کہ میں بلا لوں تو گھر والے... سب کچھ کہیں نا۔" ایشل نے ہچکچاتے ہوئے بولی.

"اور  تم تو ایسے بول رہی ہو جیسے تم گھر والوں کو جانتی نہیں ہو۔ میں کہہ رہی ہوں نا، تم اسے بھی بلاؤ۔ اسی بہانے سب اس سے مل بھی لیں گے۔" مِرہا کا مشورہ سنتے ہی ایشل کی خوشی کی انتہا نہیں تھی.

دوستی اور محبت | ✔Where stories live. Discover now