9~Rain Dance

333 32 12
                                    

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

You realize that our mistrust of the future makes it hard to give up the past.

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

ہمارا ماضی کبھی بھی ہمارا پیچھا نہیں چھوڑتا.. جتنی شدت سے ہم اسے پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں اتنی ہی شدت سے وہ ہماری یادوں سے جڑا رہتا ہے. ماضی میں بھلے ہی اچھی یادیں بھی ہوں لیکن ہمیں یہ صرف بری یادوں کے ساتھ ہی یاد رہتا ہے.

یہ آپکو پل پل مارتا بھی ہے. اور یہ آپکی جان تک لینے کا اختیار بھی رکھتا ہے. آپ چاہ کے بھی اس سے اپنے وجود کو الگ نہیں کرسکتے. کچھ ایسے ہی لوگ تھے جن کے ماضی نے انہیں توڑ دیا تھا اور وہ انہیں جڑنے نہیں دیتا تھا.

¤---------¤-----------¤

شام پھیل رہی تھی اور سب اپنے گھروں کو روانہ ہورہے تھے. اذان ساحر عنایہ آئرہ آج سب ساتھ ہی تھے. اس دن کے واقعے کے بعد اذان اور عنایہ کی بات نہیں ہوئی تھی. آج ملے بھی تھے تو اذان نے بلکل نہیں ظاہر کیا تھا کہ اسے سب یاد ہے۔ وہ عنایہ کو انکمفرٹیبل نہیں کرنا چاہتا تھا.

چلتے ہوئے عنایہ زرا سی پیچھے تھی اسنے ساحر کو روکا تو وہ رک گیا کہ کسی اور نے عنایہ کو اسے پکارتے نہیں سنا. 

"ساحر یہ جیکٹ تم پلیز اذان کو دے دینا۔" اذان کی دی ہوئی جیکٹ اسے پکڑاتے ہوئے کہا. ساحر نے پہلے تو الجھ کے اسے دیکھا. " کیوں؟ تم خود دے دو. تمہاری لڑائی ہوئی ہے کیا؟"

"ارے نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے. تم دے دو نا... اتنے سوال کیوں کرتے ہو؟  اگر تمہیں نہیں چاہیے تو میں واپس رکھ لیتی ہوں۔" عنایہ نے اسے چھیڑنے کے لیے جیکٹ واپس اپنی طرف کرتے ہوئے کہا.

"نہیں نہیں چاہیے نا مجھے." ساتھ ہی اسنے عنایہ کے ہاتھوں سے پکڑ لی.  جس پر عنایہ ہنس دی.

"جب تک تمہیں بلیک میل نا کرو ... تم سنتے نہیں ہو۔"  لیکن ساحر چھوٹے بچوں کی طرح جیکٹ بازو میں دبائے مسکراتا رہا.

تب ان دونوں نے اپنے قریب کسی کو تالی بجاتے سنا.  مڑ کر دیکھا تو وہاں زین تھا.. اور زین کی آمد کی دیر تھی ساحر اور عنایہ کو ساتھ نا پاکر اب اذان اور آئرہ بھی ان کے پاس آچکے تھے.
"Wow guys! what a plan... Do you think you can trouble me by these cheap tricks?"

"زین جسٹ گیٹ لوسٹ فروم ہیئر.. ہمیں یہاں کوئی تماشا نہیں چاہیے." آئرہ نے عنایہ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہوئے کہا.

"کیوں ڈیئر؟ اِن فیکٹ تمہیں تو ایسی چیزیں اچھی لگتی ہیں. " وہ اب طنز کررہا تھا.

"اپنی زبان کو لگام دو زین۔" اب ساحر بھڑکا تھا.

"Oh please stop this crap you loser... you are protecting them? But what'll happen when they would know your real identity..."
زین انہیں یاد دلا رہا تھا.

دوستی اور محبت | ✔Where stories live. Discover now