15~Zah E Naseeb

176 11 1
                                    


🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

“You are every reason, every hope and every dream I’ve ever had.”

Nicholas Sparks

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

گاڑی میں مِرہا پچھلی سیٹ پر آنکھیں بند کیے سر ٹیک لگائے بیٹھی تھی. جب ڈرائیور کا فان بجا جس سی اسکی آنکھیں کھلیں. لیکن وہ مسلسل باہر دیکھ رہی تھی اور اسکی آنکھیں نم بھی تھیں.  ڈرائیور نے گاڑی سائڈ پر روکی.

"کیا ہوا؟" مِرہا نے حیرانی سے پوچھا.

"دو منٹ میں ابھی آیا. " کہہ کر وہ باہر نکل گیا.

پھر جب وہ واپس آیا تو مِرہا کو کوئی چیز کھٹکی تھی لیکن اس نے نظر انداز کیا. اسکے شک میں اظافہ تب ہوا جب ڈرائیور راستے سے ہٹ گیا اور گاڑی کسی اور طرف لے گیا.

"یہ کہاں لیکر جارہے ہو؟ یہ ایئر پورٹ کا راستہ تو نہیں ہے." وہ اب گھبرانے لگی تھی. 

"آپ کی سہی منظرل کی جانب۔" ڈرائیور نے جواب دیا تھا اور تب مِرہا کے تو جیسے پاؤں کے نیچے سی کسی نے زمین ہی کھینچ لی.  وہ اس آواز اور اسکی خوشبو کو پہنچانتی تھی. جس خوشبو کو اسنے نظر انداز کردیا تھا وہ اسکا وہم نہیں تھا.

"اذان؟" مِرہا نے اسکا نام پکارا تو اذان نے بیک ویو مِرر میں اسے دیکھا. وہ مسکرا رہا تھا.

" آپکی خدمت میں حاظر ہوں محترمہ۔" لیکن مِرہا کے تو جیسے الفاظ ہی ختم ہوگئے تھے... وہ کیا بولے اسے سمجھ نہیں آرہا تھا. 

"یہ..ک...کہاں جارہے ہو؟" مِرہا نے بولنے کی کوشش کی.

"جہاں بہت پہلے لیکر جانا چاہیے تھا۔" اذان کے ان الفاظ نے جیسے اسے بہت کچھ بتا دیا تھا. لیکن ابھی بھی وہ کوئی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہتی تھی اور باقی کا راستہ وہ چپ رہی. 

گاڑی رکی تو اذان نے اتر کا فوراً سے اسکا دروازہ کھولا اور باہر آنے کا اشارہ کیا.  مِرہا باہر نکلی تو وہ حیران تھی وہ علویز کا فارم ہاؤس تھا .. تو وہ یہاں کیا کر رہے تھے. اذان نے اسکا ہاتھ پکڑا اور اسے ایک طرف لے گیا. وہاں ایک ٹری ہاؤس تھا.

"یہ جگہ یاد ہے تمہیں؟" اذان نے پوچھا اور کچھ یاد کرتے مِرہا مسکرادی.
.
.
.
.
.
"تم مجھے نہیں پکڑ سکتی مِرہا۔" چھوٹا سا اذان بھاگ رہا تھا ٹری ہاؤس کے ارد گرد اور مِرہا کو چڑا رہا تھا. جتنی کوشش کرسکتی تھی اسے پکڑنے کی وہ کر رہی تھی.  لیکن پھر وہ گر گئی اور اسکے گھٹنوں سے خون بہنے لگا.

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.
دوستی اور محبت | ✔Where stories live. Discover now