29~New Entry

169 18 9
                                    


🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

"The greatest thing you'll ever learn Is to love and be loved in return."

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

اگلا دن کچھ اور لوگوں کا اضافہ لیکر آیا تھا۔ یونی اپنی دھن میں ہمیشہ کی طرح مگن تھی۔

آئرہ کیفے میں بیٹھی تھی اور جو آجکل حال تھا، نائل کے بارے میں سوچنا، وہی ابھی بھی کر رہی تھی۔ "میں ایسا کیا کروں کہ نائل مان جائے؟ وہ تو میری بات بھی نہیں سن رہا۔" وہ اپنی سوچوں میں بہت دور تک کھوئی ہوئی تھی۔

"ایکسکیوز می؟" کسی نے پیچھے سے پکارہ تو وہ جھٹکے سے حال میں واپس آئی اور مڑ کے دیکھا تو وہاں ایک لڑکا تھا۔

"یس؟"

"کیا آپ اذان اور ساحر کو جانتی ہیں؟" ادب سے انگریزی میں سوال کیا گیا۔

"لیکن آپ کون ہیں؟" آئرہ نے بھی اسی انداز میں سوال کیا۔

"ہے کیا آپ آئرہ ہیں؟" اس لڑکے نے اندازہ لگاتے پوچھا۔

"ہاں لیکن تم کون ہو؟ اور مجھے کیسے جانتے ہو؟" آئرہ اب مکمل اسکی طرف پلٹ گئی۔

"ویسے مجھے کہنا پڑے گا آپ واقعی بہت خوبصورت ہیں۔" ایک دم سے لڑکے کے منہ سے اردو میں تعریف نکلی تھی۔ جسنے آئرہ کو تپا دیا تھا... وہ جھٹکے سے کھڑی ہوگئی۔

"ہے!! زبان کو لگام دو مسٹر۔۔۔تم ہو کون مجھے compliment دینے والے؟" وہ اب اور بھڑکی ہوئی لگ رہی تھی جبکہ مقابل جینز کی جیب میں ہاتھ ڈالے بڑے نخرے سے کھڑا تھا۔

"ریلیکس سویٹ ہارٹ! تم تو ہائیپر ہو گئی۔ آئی واز رائٹ تم ہی ساحر کی چوائس ہو سکتی ہو۔" دل شکن انداز میں مسکراتا وہ اسے دیکھتا رہا۔

"Arghhhhhh HO KON TUM.... BTANA PASAND KRO GY.... SUBHA SUBHA ITNA DIMAG KHA RAHY HO... "

وہ اس قدر زور سے چلائی تھی کہ اسکا پارا سر سے اوپر بڑھ گیا تھا۔ لڑکا اسکے زرا قریب ہوا اور اسکے کھلے بالوں میں ہاتھ پھیرنے لگا۔ اب تو آئرہ کی بس ہوگئی اسکا ہاتھ جھٹکتے وہ اسکے پیٹ میں اپنا گُھٹنا مارنے لگی کہ...اسنے ہاتھ سے اسے روک دیا اور اسے دیکھتے نفی میں سر ہلایا۔

" آں آں سوچنا بھی مت ڈیئر.. I'm not an ordinary boy... " آئرہ سیدھی ہوئی اور اس لڑکے کو جو جو سنانا شروع کیا... اللہ کی پناہ... لیکن اس ڈھیٹ کو اتنا سا اثر ہوا کہ اپنے کانوں میں انگلیاں دیے آرام سے کھڑا رہا۔

تبہی عنایہ سمیت تینوں کی وہاں آمد ہوئی۔ آئرہ میڈم اپنی تقریر جو اتنی اونچی آواز میں کر رہی تھیں کہ سب نے اکٹھے تو ہونا ہی تھا نا۔ لیکن صرف عنایہ آئرہ کے ساتھ کھڑی تھی باقی اس لڑکے کی پچھلی طرف تھے۔

"آئرہ"عنایہ نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ "یہ لڑکا مجھے کب سے پریشان کر رہا ہے۔ پتا نہیں کیا مسئلہ ہے۔ جان ہی نہیں چھوڑ رہا۔" وہ آگ بگولہ ہوتی بولی چلی جا رہی تھی لیکن وہ ابھی بھی ویسے ہی بغیر اثر لیے کھڑا تھا۔

دوستی اور محبت | ✔Where stories live. Discover now