Tawaif / Islam k Alambardaar

1 0 0
                                    

طوائف کا کوٹھہ اور اسلام کے علمبردار

یہ ایک ایسا پیچیدہ موضوع ہے جس کے اوپر غوروفکر کے بعد    ایک انقلابی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ طوائف چاہے انڈیا کی ہو یا ہیرا منڈی کی ایسے بہت سے  دروازے ہیں جہاں  ان صنف  نازک کی آنکھیں اسی انتظار میں ہوتی ہیں
کہ کوئی ایسا  گاہک آئے  جو ان کو اس ذلت آمیز اندھیروں سے نکال کر  عزت کی روشنیوں میں لے جائے۔
یہ وہ عورتیں ہیں جو اپنی جدی پشتی روایات کے نتیجے میں  ملنے والے ماحول کی آلودگی کی وجہ سے فرار حاصل نہیں  کرپاتی ہاں البتہ اگر اللہ کا با  عزت بندہ اسے اس ماحول سے نکال کر  عزت دار معاشرے کا حصہ بنا دیں۔  یہ بھی ایک افسوسناک لمحہ فکریہ ہے کہ ہمارا مذہب جو کہ سایہ دار دروازہ ہے جہاں گناہوں سے  لبریز انسانوں کو بھی باعزت پناہ دینے کی مثالیں موجود ہیں۔  کیا وہ مذہبی اور سماجی شخصیات ان جیسے لوگوں کو عزت کا مقام نہیں دے سکتی جو ان کا بنیادی حق ہے۔  
مثلا جو لوگ اسلام کے نام پر چار شادیاں کرتے ہیں کیا وہ صرف ایک شریک حیات  اس طبقے سے لانے کی ہمت رکھتے ہیں۔ جس طرح مذہبی اور سماجی جماعتیں اور بہت سے اچھے کام سرانجام دے رہی ہیں کیا وہ اس نازک اور اہم مسئلہ پر لوگوں کو  متوجہ نہیں کر سکتے۔
اور یہ نہیں کہ بند  کمروں میں  ہی ان عورتوں کو ازواجی رشتے سے منسلک کر دیا جائے بلکہ  باعزت طریقے سے معاشرے میں متعارف بھی کرایا جائے۔ 

لیکن یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ ایسی عزت دار زندگی کی متمنی نگاہوں کو منتظر ہی چھوڑ دیا جاتا ہے

_مدیحہ عالم

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Jan 16, 2023 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

POETRY SESSION:)Where stories live. Discover now