احترام محبت epi 3

167 11 51
                                    

فجر کی اذان کی آواز دور دور سے سنائی دے رہی تھی۔

جنت  بھی اذان کی آواز پر اٹھ گئی۔اور نماز کے لیے وضو کرنے چلی گئی۔
تھوڑی دیر بعد وہ وضو کر کے آئی اور نماز کے لیے کھڑی ہو گئی۔

"پناہ مانگتی ہوں اللّٰہ کی شیطان مردود کے شر سے"
شروع اللّٰہ کے نام سے جو بڑا مہربان رحم  کرنے والا ہے"

اب تعوز اور تسمیہ اور ثناہ کے بعد اسنے الحمد شریف شروع کی۔جس کے بغیر نماز ممکن ہی نہیں۔

(1)"سب تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے"

بیشک اللّٰہ ہی ہمارا رب ہے ۔جس نے ہمیں پیدا کیا اور اس دنیا کو بنایا ۔بیشک وہی ہمیں رزق دیتا ہے ۔تو جب ہر چیز اسکی عطا کردا ہے تو ہم لوگوں سے کیوں مانگیں۔کیوں لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلائیں۔ ہمیں ہر وقت اللّٰہ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے اور اسکی ہی حمدو ثناء بیان کرنی چاہیے۔"

جنت نماز پڑھ رہی تھی اور ساتھ ساتھ وہ نماز میں الحمد شریف کی آیت کا ترجمہ اور اسکی تفصیل سے وضاحت بھی اپنے زہن میں سوچ رہی تھی۔
جس سے نماز کا لطف اور زیادہ آ رہا تھا ۔☺️❤️

(2)"بہت مہربان رحمت والا"۔
"رحمن کا مطلب ہے نعمتیں  عطا کرنے والی وہ زات جو بہت زیادہ  رحمت فرمائے۔ اور رحیم کا مطلب ہے رحمت فرمانے والا۔

"یعنی اللّٰہ ہی سب سے بڑا رحمت نازل فرمانے والا ہے۔کیونکہ یہ اللّٰہ کی زاتی صفت ہے اسے کسی نے عطا نہیں کی ،اس لیے وہی سب سے زیادہ تعریف کا اور شکر گزاری کا حقدار ہے۔
جب کہ لوگوں کے پاس جو بھی کوئی صفت ہے وہ اللّٰہ کی عطا کردا ہے۔
اسی سے پتہ چلتا ہے کہ اللّٰہ کتنا اعلی و برتر ہے اور ہم کتنے پست ہیں۔کیونکہ وہ مالک ہے اور ہم اسکے بندے ہیں۔"

جنت دل ہی دل میں اپنے رب کی عظمت و برائی بیان کر رہی تھی۔
اسکی نماز ایسی ہی ہوتی تھی وہ ہر آیت کو ترجمے اور اسکی وضاحت کے ساتھ دل میں دہراتی تھی۔

3) " جزا کے دن کو مالک۔"
جزا کے دن سے مراد قیامت کا دن ہے۔ اس دن نیک اعمال کرنے والوں کو  ثواب ملے گا اور گناہگاروں اور کافروں کو سزا ملے گی۔ ویسے تو اللہ پاک دنیا اور آخرت دونوں کا ہی مالک ہے،مگر قیامت کے دن اللّٰہ کے مسلک ہونے کا ظہور ہوگا ،کیوںکہ اس دن کسی کے پاس بھی دنیاوی ظاہری سلطنت بھی نہ ہوگی جو اللّٰہ نے لوگوں کو دنیا میں عطا کی ہے

(4)"ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔"

اس آیت میں اللّٰہ کا لوگوں کو یہ پیغام ہے کہ صرف اسکی عبادت کی جائے اور مدد بھی اللّٰہ سے ہی مانگیں کیونکہ اللّٰہ کے علاؤہ کوئی ایسا نہیں جسکی عبادت کی جا سکے اور نہ ہی کوئی اللّٰہ کے حکم کے بغیر کسی کی مدد کر سکتا ہے۔تو صرف اللّٰہ سے ہی مانگو اور اللّٰہ کی ہی عبادت کرو کہ اللّٰہ کو شرک نہیں پسند۔

 Ahtraam Muhabat By Mehar ChaudhryWhere stories live. Discover now