احترام محبت قسط نمبر 19

71 4 15
                                    

حور کچھ دیر پہلے ہی یونیورسٹی آئی تھی۔ وہ مہرو کو ڈھونڈنے کیفے ٹیریا تک آئی ،مگر اسے وہ کہیں بھی نظر نہیں آئی ۔
وہ تھک کر وہیں کچھ لڑکیوں کے ساتھ بیٹھ گئی جو اسکی جونئرز  تھیں ۔
انھوں نے حور کی طرف مسکراہٹ اچھالی جواباً وہ بھی مسکرا دی اور اپنی کورس بک پڑھنے میں مصروف ہو گئی ۔

کچھ دیر گزری جب اسے اپنے بلکل سامنے کسی کی موجودگی کا احساس ہوا ،اسنے کتاب سے نظریں اٹھائیں تو سامنے دو موٹی موٹی آنکھوں سے گھورتی وہ دونوں بازو سینے پر باندھے کھڑی تھی ۔

"افففف مہرو کدھر تھی تو ؟کب سے تجھے ڈھونڈ رہی ہوں میں، اور یہ ایسے گھور کیوں رہی ہے ؟
حور نے کتاب بنچ پر رکھی اور اٹھ کر اسکے سامنے کھڑے ہوئے بولی ۔

"اچھا محترمہ مجھے ڈھونڈ رہی تھی یا یہاں پر نہیں دوستیاں شروع ہونے جا رہی تھی ہاں
وہ تو شکر ہے میں بروقت آ گئی ورنہ تو نے تو بے وفائی کر چھوڑی تھی حور "

مہرو نے نظر نہ آنے والے آنسوں صاف کرتے ہوئے کہا جس پر اسنے ایک تھپڑ اسکی بازو پر لگایا ۔"

"پاگل کچھ آگے پیچھے بھی دیکھ لیا کرو کیا سوچیں گے سب 
وہ اسکا بازو پکڑ کر کتاب اٹھاتی اسے گھیسیٹے ہوئے بولی ۔

"کہاں تھی اب بتائے گی یا لگاؤں دو اور "؟
حور کا یہ تیور مہرو نے پہلی بار دیکھا تھا ۔

وہ تو بغیر پلکیں چھپکائے اسکو اوپر سے نیچے تک دیکھنے لگی۔

کچھ سوچ کر اسکے چہرے پر مسکراہٹ آئی ۔
اسنے حور سے کافی فاصلے پر درخت کے ساتھ دو تین چوہے دیکھ لیے تھے ۔
اب وہ اسے ڈرانے کا ارادہ کر چکی تھی

"حور  تیرے پیچھے  چوہے بھاگ ....
"
حور تو اپنی جگہ سے اچھل ہی پڑی تھی

"امی ۔۔۔مہرو ۔۔۔۔۔ہائے مما جی "

مہرو کے کہنے کی دیر تھی

حور نے جو دور لگائی

مہرو کا ہنس ہنس کر برا حال تھا ۔

جو راستہ پانچ منٹ میں طے ہوتا تھا وہ اسنے آدھے منٹ میں عبور کیا تھا اور
کلاس کے پاس جا کر ہی دم لیا
مہرو بمشکل خود پر کنٹرول کرتے ہوئے اسکی طرف آئی جو دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھے اونچے اونچے سانس لے رہی تھی ۔
تقریباً آدھے یونیورسٹی کو یہ بات معلوم تھی کہ وہ چوہوں سے کتنا ڈرتی ہے ۔
اور مہرو اسے کسی دس دفعہ ایسے ہی ڈرا چکی تھی ۔

اس  نے سنجیدگی سے پانی کی بوتل حور کی  طرف بڑھائی جبکہ دیکھ وہ زمین کو رہی تھی ۔
ورنہ اسے دیکھتے ہی دوبارہ ہنسی کا دورہ پر جانا  تھا ۔
"تو ٹھیک ہے نہ "؟
اسنے کچھ دیر بعد حور کو دیکھتے ہوئے پوچھا
"ہاں ...ٹھیک ...ہوں ..

یہ پکڑ ....
حور نے بوتل مہرو کو تھمائی اور آگے پیچھے دیکھنے لگی ۔
"مہرو نا سمجھی سے اسکی یہ کاروائی دیکھتی رہی

 Ahtraam Muhabat By Mehar ChaudhryWhere stories live. Discover now