احترام محبت قسط نمبر:32

52 4 56
                                    

احترام محبت قسط نمبر:32
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ  آخری لیکچر لے کر اپنا بیگ اٹھائے کلاس سے نکلی تھی ۔مہرو پہلے ہی باہر جا چکی تھی۔

حور باہر راہداری سے گزرتے آگے پیچھے اسے ڈھونڈنے لگی
کہ یک دم کوئی اسکے سامنے آ کھڑا ہوا

وہ دو قدم پیچھے ہوئی

علی دونوں ہاتھ پینٹ کی جیب میں ڈالے اسے تاسف سے دیکھ رہا تھا جس کی نقاب سے نظر آتی بھوری آنکھوں میں حیرت ظاہر تھی

"آپ جانتی تھی ناں وہ آپ کے لے کیا محسوس کرتا ہے "؟
اسکے لہجے میں دکھ وہ اچھی طرح محسوس کر سکتی تھی مگر جو بات وہ کہ رہا تھا اسنے حور کو بری طرح چونکایا

"میں سمجھی نہیں آپکی بات "

آگے پیچھے سے اسٹوڈنٹس سب کلاسز سے نکل کر آ جا رہے تھے کچھ گردن مور کر انکو بھی ایک نظر دیکھ لیتے

"میں عالیان کی بات کر رہا ہوں مس حیات !

تقریباً آدھی سے زیادہ کلاس جانتی تھی کہ وہ آپکو پسند کرتا ہے آپ نے کیسے فراموش کر دیا ؟

وہ شاکڈ سی اسے تکے گئی
آنکھیں پھیل چکیں تھیں

وہ یہ تو سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اس بات کی بھنک پوری کلاس کو ہو جائے گئی

ہاں یہ سچ تھا کہ کہیں ناں کہیں اسے بھی اندازہ تھا کہ وہ اسے پسند کرتا ہے مگر وہ ہر بار خود کو یہ سمجھا کر چپ کروا دیتی کہ ایسا کچھ نہیں ہے یہ محض اسکا وہم ہے اور کچھ نہیں

"کیا ہوا ؟"

ابھی اس سے پہلے کے حور کچھ کہتی پیچھے سے مہرو نے ا ایک نظر علی کو دیکھتے اس سے پوچھا

"کچھ .....کچھ نہیں چلو  "

اسنے مہرو کا ہاتھ تھامتے کہا

"نہیں........

ایک منٹ

"کیا کہ رہے تھے آپ میری دوست کو ؟"

دونوں ہاتھ سینے پر باندھے بمشکل لہجے کو نارمل رکھتے وہ سامنے کھڑے اسے لمبے چوڑے مرد سے مخاطب تھی

"اپنی دوست سے ہی پوچھ لیجیے گا "

ایک نظر سر جھکائے کھڑی حور کو دیکھتے وہ سنجیدگی سے بولا اور آگے بڑھ گیا

یہ ........

وہ کچھ سناتے سناتے رہ گئی اور اسکی پشت کو تب تک گھورتی رہی جب تک وہ آنکھوں سے اوجھل نا ہو گیا

"اوہ ہیلو کدھر ....."؟

حور کے آگے اسنے چٹکی بجاتے پوچھا

جو ہونقوں کی طرح اسے دیکھنے لگی

"کیا کہا ان صاحب نے "

دونوں بازو جو سینے پر باندھے تھے ان میں سے ایک ہاتھ نکال کر اس طرف اشارہ کیا جہاں سے ابھی علی گزرا تھا

 Ahtraam Muhabat By Mehar ChaudhryWhere stories live. Discover now