انتقام محبت قسط نمبر 4

407 26 0
                                    


《انتقام محبت 》

《قسط نمبر 4 》

《By EeshaNooR 》
☆☆▪▪▪▪▪▪▪▪▪
سھل کو جب تک پتہ لگا تب تک اس کی اچھی خاصی عزت افزائی ہو چکی تھی ۔۔۔۔۔۔
" سھل ۔۔چلو پرنسپل کے پاس چلتے ہیں ۔۔" سھل کہ گروپ نے فٹ سے سھل کو مشورہ دے ڈالا ۔۔۔

سھل غصے میں  تھی ۔۔۔پر غصہ کو قابو رکھنے کا فن اسے خوب آتا تھا ۔۔۔
" مجھے پتہ ہے یہ سب کس نے کیا ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔اس کی تو میں  ایسی واٹ لگائوں  گی ۔۔۔۔پھر کسی لڑکی سے مذاق کرنے کا سوچے کا بھی نہیں  "
وہ چاروں اس سوچ میں تھے ۔۔۔کہ اب سھل کرنے کیا والی ہے ۔۔۔۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆

تیمور اپنی جیت کا جشن منا رہا تھا ۔۔۔۔
سھل کی بے عزتی کروا کہ ۔۔۔
" تیمور یار لگتا ہے اپنے ساتھ ہمیں بھی کالج سے نکلوائے  گا "
شہباز تیمور کی حرکت پر خوش نہیں  تھا ۔۔۔۔
" ارے یار کچھ  نہیں  ہوتا ۔۔۔میرا باپ بھی کوئی  ایسی ویسی چیز نہیں  ۔۔۔۔"
تیمور فخریہ انداز میں  بولے ۔۔۔۔۔
" لیکن یار ۔۔۔"
وہ کچھ کہتا سامنے آتے ہوئی شخصیت کو دیکھ کر اس کی زبان اس کا ساتھ چھوڑ  گئی ۔۔۔

سامنے سے سھل کیٹ واک کرتی  ہوئی ۔۔۔اپنے گروپ کہ ساتھ ان کی طرف آرہی تھی ۔۔۔
" ارے یار ۔۔۔یہ لڑکی خود کش بمبار کی طرح ہماری طرف آرہی ہے ۔۔"
وسیم ۔۔۔اپنے ہی بارودی انداز میں  بولا ۔۔۔جسے پٹاخہ بم یہ سب زیادہ یاد ہوتے ۔۔۔
وہ ایک طرف ہونے کا سوچ ہی رہا تھا ۔۔۔
تیمور نے اسے  پکڑ  لیا ۔۔۔۔

" یار مجھے جانے دے ۔۔۔میرے چھوٹے  چھوٹے  بچے ہیں  ان کا کیا ہوگا ۔۔۔۔"
شہباز حیرت سے وسیم کو تکنے لگا ۔۔۔۔
" اوئے تیری شادی  کب ہوئی ۔۔۔۔"
تب تک سھل ان کے قریب آ چکی تھی ۔۔۔
" ہائے ہینڈسم ۔۔"
سھل نے بڑی نزاکت سے تیمور کی طرف  ہاتھ بڑھایا ۔۔۔
تیمور نے سوچا پھر ہاتھ  پیچھے نہ کر لے تیزی سے سھل سے ہاتھ ملایا ۔۔۔

" جو کچھ ہوا اسے بھول کر ہم آپ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں  ۔۔۔"
تیمور کے پاؤں زمین پر نہ تھے ۔۔۔۔۔۔
" ہاں  کیوں نہیں  یہ چھوٹے موٹے  مذاق  تو ہوتے رہتے ہیں "
تیمور فاتحانہ مسکراہٹ چہرے پہ لیے ۔۔۔
شہباز اور وسیم  کی طرف دیکھنے لگا ۔۔۔۔
سھل اتنا کہہ کر واپس پلٹ گئی ۔۔۔
" سنئیے ۔۔۔" تیمور نے اسے آواز دی لیکن  سھل سن کر بھی ان سنی کر گئی ۔۔۔۔

☆☆☆☆☆☆☆☆☆▪▪▪▪▪▪♡♡◇◇

مطھر نجانے کتنے دفتروں  کے چکر لگا چکا تھا ۔۔۔گھر میں  فاقوں کی نوبت آچکی تھی ۔۔۔۔روزگار  کا کوئی وسیلہ نہیں تھا ۔۔۔۔
وہ اپنی سوچوں  میں  سڑک عبور کر رہا تھا ۔۔۔
جب پیچھے سے ایک گاڑی اس سے ٹکرائی جس سے وہ بال بال بچا ۔۔۔
فائلز کے پیپر زمین پر بکھر چکے تھے ۔۔۔
مطھر اس گاڑی کو نظر انداز کر کہ اپنے پیپر سمیٹنے لگا ۔۔۔

مطھر غصے میں  بڑبڑا رہا تھا ۔۔۔۔
سامنے سے لڑکی نے آکر اس کہ کاغذات پر اپنا پاؤں  رکھ دیا ۔۔۔۔
جینز کے اوپر شرٹ ۔۔۔جس کہ اوپر والے  بٹن بھی صحیح سے بند نہ  تھے ۔۔۔
4

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now