انتقام محبت قسط 71

287 18 0
                                    

《انتقام محبت》
《قسط 71》

《By EeshaNoor 》

☆☆☆☆☆☆♡♡♡♡◇◇◇◇◇◇◇◇

شھربانو  کی اکڑ تو  ایک دو گھروں  میں  کام کر کے ہی نکل گئی تھی ۔
۔
نوکری لینے کے لیے کافی دفاتر  کے چکر لگا چکی تھی ۔۔
جہاں  رکھنے کے لیے تیار تھے۔۔۔۔ وہاں  لوگ اچھے نہیں  تھے ۔۔۔جہاں  لوگ اچھے تھے وہاں  کوئی ویکنسی خالی نہیں تھی ۔۔

اسے پورا ایک مہینہ ہو گیا تھا ۔۔۔
اس نے  پھر سعادت کو نہیں  دیکھا تھا
وہ پورا دن خوار ہونے کہ بعد گھر پہنچی ۔۔۔۔

" سھل کا بخار کم ہوا ۔۔۔؟؟؟" اس نے  چادر اتار کر ایک طرف پھینکی چارپائی پر بیٹھ  کر اپنے پیر دبانے لگی ۔۔۔۔

" کھانا کھائو گی ۔۔؟؟؟"
وہ جانتی تھی ممتاز بیگم اس کے کسی سوال کا جواب نہیں  دے گی ۔۔

" کھانا امی راشن کہاں سے آیا  راشن تو ختم ہوگیا تھا نا ۔۔۔۔۔۔۔؟؟ اووو ۔۔۔اچھا اب سمجھی ۔۔ سعادت نے بھیجا ہوگا۔۔۔اپنی حرام کی کمائی سے مجھے نہیں  کھانا  ۔۔"

وہ اس بات پہ ممتاز  بیگم  کے بدلتے تیور دیکھ رہی تھی  ۔۔۔۔
" تو نا کھائو۔!!! سھل کی دوائی بھی اس حرام کی کمائی سے آئی ہے وہ بھی  پھینک دو  ۔۔۔مرنے دو اپنی بیٹی کو ۔۔۔۔"
ممتاز بیگم  ہارے ہوئے انداز میں  کہہ رہی تھی ۔۔۔۔

" امی مجھے جاب مل جائے  گی ۔۔۔۔کچھ دنوں کی بات ہے ۔۔۔"
" بانو ۔۔کیوں  سعادت  سے اتنی بدگمان ہو
۔۔۔یہ وہی سعادت ہے جسے ہم نے نہیں  تم نے چنا تھا ۔۔۔"
اس نے تحمل سے اپنی ماں  کی بات سنی ۔۔

" نہیں  امی یہ وہ سعادت نہیں۔۔۔۔وہ تو ایک نیک انسان تھا ۔۔۔اور یہ انڈر ورلڈ  کا ڈان ۔۔۔"
 
انڈر ورلڈ کا ڈان اس نے   وہ  الفاظ دانت بھینچ کر ادا کیے ۔۔۔ ۔۔۔۔

" اسے اس حالت میں  پہنچانے والے بھی تو ہم ہے ۔۔۔۔"

اس نے پھر ممتاز بیگم کی بات پوری نہ ہونے دی ۔

" امی وہ اس کا بدلہ ہم سے لے چکا ہے۔۔۔ اور ابھی تک لے بھی  رہا ہے ۔۔۔۔ہمیں  اس حال تک پہنچا دیتا ہے کہ ہم مجبور ہو کے اس کی مدد لیں ۔
اس کے سامنے گڑگڑائیں ۔۔۔۔۔۔آپ نہیں  جانتی ۔۔۔میں نے دیکھی ہے  اس کی آنکھوں میں  حقارت ۔۔۔وہ ہمیں  نیچا دکھانے کے لیے یہ سب کر رہا ہے ۔۔"

" تو وہ پھر ہمیں  اپنے حال پہ کیوں  نہیں  چھوڑ  دیتا ۔۔۔۔؟؟؟ کیوں  ہر جگہ ہماری مدد کرنے کو  پہنچ جاتا ہے ۔۔کیا دے سکتے ہے ہم اسے ۔۔۔۔"

(" یہ محبت کا انتقام ہے ۔۔۔امی آپ نہیں سمجھو گی ۔۔۔۔") امی یہ سب وہ اپنی تسکین کے لیے کر رہا ہے ۔۔۔"

اس نے ممتاز  بیگم  کو تو کوئی جواب نہیں  دیا ۔۔۔لیکن دل ہی دل میں  کہنے لگی ۔۔۔

" تم پاگل ہوگئی ہو ۔۔۔جس نے ہمیشہ  ہمارے ساتھ  برا کیا ۔۔ان کے ساتھ تم اچھی بنی رہی ۔۔۔"

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now