انتقام محبت قسط 18

285 19 0
                                    

《انتقام محبت 》

《قسط 18 》

《By EeshaNooR 》
☆☆▪▪▪▪▪▪▪♡♡◇◇

" وہ لڑکی کہاں آتی جاتی ہے اس پر نظر رکھو ۔۔۔"

تیمور اپنے آدمیوں سے کہہ رہا تھا ۔۔۔۔

" آج رہنے دو کل موقع  دیکھ کر لڑکی اغوا کر لیں گے ایک بار ۔۔۔۔۔
ہتھے چڑھ جائے  ۔۔۔پھر منہ چھپاتی پھرے گی ۔۔"

۔تیمور اپنے بال پیچھے کرتا ہوا وسیم اور شہباز  کو دیکھ  رہا تھا ۔۔۔۔۔۔
" چل ہم تینوں  نکلتے ہیں  ۔۔۔۔تھائی لینڈ کی ٹکٹس کنفرم ہیں  اپنی ۔۔۔"
تیمور شہباز ۔۔کے کندھے کو دبا رہا تھا ۔۔۔۔۔
" واہ یار کیا پلان بنایا ہے ۔۔۔۔جب وہ اغوا ہوگی ہم یہاں  پر ہونگے ہی نہیں  ۔۔۔اور کچھ دن بعد ۔۔۔۔ہا۔۔ہا۔۔۔ہا "
وہ تینوں  قہقہے لگا رہے تھے ۔۔۔۔
جیسے بس جیت ان کی ہی ہوگی ۔۔۔۔۔

☆☆▪▪▪▪▪▪▪

اسے اس جگہ آنا بلکل پسند نہ تھا ۔۔۔۔۔وہاں  کا ماحول گھٹن زدہ تھا ۔۔۔۔عجیب سی بو ہر طرف پھیلی تھی ۔۔۔۔

جگہ جگہ پانچ چھ لڑکے ٹولیوں کی صورت میں  بیٹھے  جوا کھیل رہے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔

کس کہ منہ میں  گٹکہ.. سگریٹ ..!!! شراب کھلے عام چل رہی تھی ۔۔۔۔

قانون  کے رکھوالے ہی قانون توڑ رہے تھے ۔۔۔۔

" سن لڑکے مطر ۔۔۔"
اس۔  شخص نے پھر سے اس  کے  نام کو بگاڑ کے رکھ دیا

" سر مطھر " ۔وہ شخص  کہیں سے بھی۔ سر نہیں  لگ رہا تھا ۔۔۔۔
پر جس کے پاس کام کریں  ۔۔۔وہی سرکار ہے ۔۔۔۔۔۔

اس شخص  نے ایک میپ سامنے رکھا ۔۔۔
" یہ ہے سوات ۔۔تمہیں  سوات پہنچنا ہے ۔۔۔۔وہاں تجھے مال دیا جائے گا ۔۔۔۔وہ اس راستے سے تمہیں  کالام تک لے جانا ۔۔۔۔(وہ ایک پہاڑی خفیہ راستہ دکھا رہا تھا ۔۔۔)

اس راستے پے فورسز ہیں ۔۔۔( وہ میپ پر ایک لکیر پر انگلی رکھہ  کر  کہنے لگا ۔۔۔) ۔۔اس کے متبادل دوسرا راستہ ہے ۔۔جیپ ٹریک ہے ۔۔۔۔"
وہ ایک دم سے نقشہ چھوڑ  کر اس کی جانب متوجہ ہوا ۔۔۔۔

" گاڑی تو چلانی آتی ہے نا ۔؟؟؟۔۔" اس نے بس گردن ہلائی ۔۔۔

" راستہ تھوڑا خطرناک ہے ۔۔۔وادی ۔۔کالام   میں  مہوڈند ۔۔جھیل ہے پھر اس سے آگے ۔۔۔جیپ ٹریک ۔۔جیپ نہ جائے تو گھوڑے مل جائیں  گے سامان اس پے لاد دینا ۔۔۔تجھے گبرال میں  رکنا ہے ۔۔۔۔"
وہ کچھ دیر سوچنے والے انداز میں خاموش ہوا

" برف باری اکتوبر میں ہی شروع ہو جاتی ہے تجھے مال لے کر اس جگہ پہنچنا  ہے اس کے بعد راستے بند ہو جائیں  گے ۔۔۔۔
وہاں  تجھے دو ڈھائی مہینے وہاں  رہنا ہے ۔۔

تمہیں ہمارے سگنل آنے تک وہی رکنا ہے ۔۔۔۔۔

" کیا مطلب ہمیں وہاں رہنا ہے ۔۔۔۔ہم تو وہاں سردی اور بھوک سے مر جائیں گے ۔۔۔۔۔"
اس شخص نے اس کی بات ان سنی کر دی ۔۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now