انتقام محبت قسط 82

189 12 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 82》

》♧♡♡♡By EeshaNoor 》☆☆☆☆☆

شھربانو  کو کبھی کبھی اس پر ترس آنے لگتا ۔۔۔۔

وہ خود کو اور سعادت کو  نفرت کی آگ  میں  تباہ کر رہی تھی ۔۔۔۔۔
کبھی کبھی  سوچتی یہ تو وہی سادی ہے  اس کی پہلی محبت  ۔۔۔۔
لیکن شاید نفرت  اور انا کی جنگ میں  محبت ہار چکی تھی ۔۔۔۔۔
جب بھی  وہ پرانی باتیں  بھول کر سعادت  کو معاف  کرنے کا سوچتی ۔۔۔تبھی سعادت پھر سے کوئی ایسی غلطی  کر بیٹھتا ۔۔۔۔۔اس کی ۔ساری  امیدیں دم توڑ  جاتی ۔۔۔۔۔پھر سے نفرت کا سانپ پھن نکالے پھنکار رہا ہوتا ۔۔۔
☆☆☆☆☆♡◇◇◇◇◇◇◇◇
حال

وہ خاموشی  سے اپنی آفس میں  کرسی سے ٹیک لگائے ۔۔۔کسی گہری سوچ میں  ڈوبا تھا ۔۔۔۔
تبھی اسے ایک نئے نمبر سے کال آئی ۔۔۔۔

کال  خود ریسیو کرنے کی بجائے    زمان کو کال ریسیو  کرنے کا اشارہ  کیا ۔۔۔ ۔۔۔۔
" یس زمان اسپیکنگ ۔۔۔"
سامنے سے شاید  نام۔پوچھا گیا تھا ۔۔۔۔
سعادت  نے اسے اسپیکر  آن کرنے کا اشارہ کیا ۔۔۔۔
زمان  نے اسپیکر کو ٹچ کیا ۔۔۔۔تو سامنے والے کی آواز  کمرے میں  گونجنے لگی
۔۔۔
" ہمیں سعادت ملک سے بات کرنی  ہے ۔۔۔اس کی بیٹی کے بارے میں ۔۔۔" جیسے ہی سعادت  نے  بیٹی لفظ    کہتے سنا ۔۔موبائل تقریبن چھیننے والے انداز  میں اس سے لے لیا ۔۔۔
اسپیکر آف کر دیا ۔۔۔
" جی سعادت  بات کر رہا ہوں ۔۔۔" ۔۔۔۔
☆☆☆☆☆♡◇◇◇◇◇◇◇◇

وہ پریشانی  اور غصے کی ملی جلی کیفیت میں  ان لوگوں  کو  ایک گھنٹے  میں  سات بار کال کر چکی تھی ۔۔۔۔

" تم لوگوں  نے اس کام کی منہ مانگی رقم لی تھی۔۔۔اور کام بھی ٹھیک سے نہیں  کر سکتے   ۔۔مجھے میری بیٹی کا پتا چاہیے ۔۔ورنہ میں  سعادت کو  بتادوں  گی اور وہ تم لوگوں کا کیا حال کرے گا تم لوگ خوب جانتے ہو ۔۔۔۔"
سامنے سے بس جی میڈم اور ہم کوشش  کر رہے ہیں  جیسے کلمات دہرائے جا رہے تھے ۔۔۔۔
" تم لوگوں  کے پاس چوبیس گھنٹے کی  مہلت ہے ۔۔۔۔مجھے ہر حال میں   سھل چاہیے ۔۔۔"
اس نے غصے میں  کال۔کٹ کر دی ۔۔۔۔۔
ابھی ان سے بات کر کے غصے میں  اپنے موبائل کی طرف ہی  دیکھ  رہی تھی ۔۔۔
سامنے زیڈ ایم کالنگ کا نام نظر آرہا تھا ۔۔۔۔
" ہاں  بولو زمان ۔۔۔"
" میڈم  سھل بی بی کا پتہ سعادت  صاحب کو چل  گیا ہے ۔۔۔۔"
یہ بات سن کہ اس کی تو جیسے جان ہی نکل گئی ۔۔۔
" کیا مطلب ۔۔۔کیا کہہ رہے ہو تم "
وہ گویا چلا اٹھی ۔۔۔۔
" جی میڈم  وہ تیزی سے باہر کی جانب گئے ہیں  ۔۔۔میں  نے ایک آدمی ان کے پیچھے بھیج دیا ہے ۔۔۔آپ بس۔۔۔۔ جلدی سے آئے ۔۔۔۔ہمیں  ان کے پیچھے جانا   ہے ۔۔۔۔"
۔۔" ہاں  زمان میں  نکل چکی ہوں ۔۔۔۔

تم لوگ کہاں  ہو ۔۔۔؟؟۔۔۔"

وہ تیز تیز  قدم  اٹھاتی گاڑی تک پہنچ چکی تھی ۔۔۔۔کال کا سلسلہ منطقع نہیں  کیا ۔۔وہ اب تک زمان سے رابطے میں  تھی ۔۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Hikayelerin yaşadığı yer. Şimdi keşfedin