انتقام محبت قسط نمبر 6

415 23 0
                                    

《انتقام محبت 》

《قسط نمبر 6》

《By EeshaNooR 》
♤♡♡♡◇◇◇◇

" سعادت آپ ابھی تک ہم ۔۔سے ناراض ہے ۔۔۔ہمارا مقصد آپ کو ناراض کرنا نہیں تھا ۔۔۔وہ تو بس غصے میں منہ سے نکل گیا "
شھربانو سعادت کا کوٹ لیے کھڑی تھی ۔۔۔
سعادت نے الماری کھولی اور دوسرا کوٹ نکال لیا ۔۔۔
وہ پہنتے ہوئے باہر نکل گئے ۔۔
شھربانو جانتی تھی راحیل کا ذکر سعادت کو پھانس کی طرح چھبتا تھا ۔۔۔۔
" آپ ناشتہ تو کر لیں۔۔۔۔" شھربانو کے منہ سے نکلے الفاظ اس کے لیے وبال جان بن گئے تھے ۔۔۔۔
☆☆☆☆☆☆☆▪▪▪▪▪▪▪▪¤

سھل اپنے والد کا خراب موڈ اپنی ماں کا اترا ہوا چہرہ دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔
سعادت ناشتہ کیے بغیر اٹھ کر چلے گئے ۔۔۔۔
" ماما بابا کو کیا ہوا ۔۔۔۔" سھل غصے سے اپنی ماں کو دیکھ رہی تھی ۔۔۔سھل کو کسی کی پرواہ تھی تو وہ صرف اس کے والد تھے ۔۔۔
شھربانو نے سھل کی بات کا کوئی جواب نہ دیا ۔۔۔۔
" ماما آپ نا۔۔۔۔! کسی کو خوش نہیں رکھ سکتی ہیں ۔۔۔"
سھل اٹھ کر کالج کے لیے نکل گئی ۔۔۔

آج سے اسے اپنے منصوبے پر کام کرنا تھا ۔۔۔۔
سھل اپنے مخصوص شارٹ لباس میں

۔کالج پہنچی جہاں اس کی ٹیم اس کا انتظار ۔۔۔کر رہی تھی ۔۔۔۔سب معمول کے مطابق تھا ۔۔۔پر آج ایک نیا اضافہ کرنا تھا اور وہ تھا تیمور ۔۔۔

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

۔
کالج پہنچی جہاں اس کی ٹیم اس کا انتظار ۔۔۔کر رہی تھی ۔۔۔۔سب معمول کے مطابق تھا ۔۔۔پر آج ایک نیا اضافہ کرنا تھا اور وہ تھا تیمور ۔۔۔

سھل نے تیمور کو آتے دیکھ لیا تھا پر وہ جان کے انجان بنی رہی ۔۔۔
۔۔۔" یار یہ تیمور کیوں نہیں آیا ۔۔۔۔" سھل کا انداز ۔۔۔ایسا تھا ۔۔جیسے اسے بڑی بے چینی سے اس کا انتظار ہے

تیمور جو اس کے پیچھے کھڑا تھا اس کی گردن کچھ۔۔اور اکڑ گئی ۔۔۔
" سھل یہ تجھے تیمور کا کیا بخار چڑھا ہے "
رانیہ دیکھ پیچھے تیمور کو رہی تھی ۔۔۔
" یار تیرا اور سارا کا ۔۔۔۔تو بوائے فرینڈ ہے میرے ساتھ بھی کوئی ہونا چاہیے ۔۔۔اس پورے کالج میں تیمور کے سوا کوئی ڈھنگ کا لڑکا نظر نہیں آیا ۔۔۔"
تیمور جو اس کی باتیں سن کر خوش فہمی کہ ساتویں آسمان پر تھا ۔۔۔
رانیہ اور سارا کہ قہقہہ کر پر نیچے اترا ۔۔۔
سھل نے بھی ایسا رویہ اپنایا جیسے واقعی وہ باتیں اپنی دوست کو ہی بتا رہی تھی ۔۔۔
" ہم نے بھی آپ کے بارے میں بہت سوچا ۔۔۔دشمنی سے بہتر ہے آپ سے دوستی کر لیں ۔۔" تیمور دیکھ شہباز اور وسیم کو رہا تھا ۔۔۔
انہیں یہی جتا رہا تھا وہ شرط جیت چکا ہے ۔۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now