انتقام محبت قسط 47

236 17 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 47》

《By EeshaNooR》

☆☆☆▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪¤
اسے ہر طرف دیکھنے کے بعد بھی کوئی قلم۔کاغذ نظر نہیں آیا ۔۔۔۔
بنگلے نما کاٹیج میں چار کمرے تھے ۔۔۔۔دو کمرے مقفل تھے دو ہی کھلے تھے ۔۔
۔ان میں ایک اس کے لیے ایک اس لڑکی کے لیے۔تھا ۔۔۔ اسے زیادہ تر لائونج میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔۔۔۔
اسے کاغذ تو نہیں لیکن پلے کارڈز نظر آگئے تھے ۔۔۔۔۔
اس نے موبائل پے ہی ٹیکسٹ کرنے کا سوچا
۔۔
۔۔"  لیکن موبائل اگر اسے دیا تو ان لوگوں کو شک ہوجائے گا ۔۔۔"

رات کا پچھلا پہر تھا نیند  دونوں کی آنکھوں سے کوسوں دور تھی ۔۔۔۔
وہ اب بیٹھ کہ آگے کا لائحہ عمل سوچنے لگا ۔۔جو بھی کرنا تھا تھوڑا جلدی کرنا تھا ۔۔۔برف باری کے بعد سارے راستے بند ہوجانے تھے ۔۔۔
☆☆☆▪▪◇◇◇◇◇◇◇♡◇◇◇◇◇◇

ماضی

وہ دو دن کے بعد  اپنے گھر میں موجود تھی ۔۔۔۔
لیکن  ساس کے تیور دیکھ کر وہ سمجھ گئی تھی ۔۔۔اس کی پیٹھ پیچھے اس کے کان بھرے گئے ہیں ۔۔۔

" لے آئے اپنی بیگم ۔!!!۔۔میں نے جو کچھ کہا اس پہ تو تمہں یقین آیا نہیں ہوگا ۔۔۔۔تجھے ایک دن سارے ثبوت لا کر دکھائوں گی پھر تو میری بات کا یقین ضرور کرے گا ۔۔۔"

وہ غصہ کرتی اپنے کمرے کی   جانب جا چکی تھی ۔۔

وہ بے یقینی سے راحیل کی طرف دیکھنے لگی ۔۔۔

راحیل اس کی جانب نہیں دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔۔وہ گردن جھکائے کسی سوچ میں گم تھا ۔۔۔۔
وہ تیز تیز قدم اٹھاتی اپنے کمرے کی جانب چلی گئی ۔۔۔
لیکن راحیل کمرے میں نہیں آیا ۔۔۔۔
اس کے دل میں برے برے خدشات سر اٹھانے لگے ۔۔۔۔۔۔
اسے گھر آئے ایک ہفتہ گذر چکا تھا ۔۔۔
راحیل پورا دن گھر سے باہر رہتا ۔۔۔
راحیل کا رویہ اسے کھٹکنے لگا ۔۔۔۔وہ ہر وقت اس سے کھنچا کھنچا رہنے لگا ۔۔۔بات کرنا بھی کم کر دی تھی ۔۔
" راحیل " سامنے سے بس ہمم کی آواز آئی ۔۔۔
" کیا ہوا ہے تم اتنے الجھے پوئے کیوں ہو ۔۔۔ٹھیک طرح سے بات تک نہیں کرتے ۔۔۔مجھے سے کوئی غلطی ہوئی ہے۔۔۔۔
ناراض ہو ہم سے ۔۔۔۔؟؟؟"
لیکن سامنے سے بس ایک مختصر سا جواب آیا ۔۔۔
" سو جائو مجھے نیند آرہی ہے ۔۔۔"
شھربانو کی چھٹی حس اسے کسی خطرے سے آگاہ کر رہی تھی ۔۔۔۔
☆☆☆☆♡◇◇◇◇♡◇♡¿◇♡

حال

" آپی مطھر بھائی سے  رابطہ  ہوا۔۔۔۔؟؟؟ "
ردا اور ھما دونوں ربیعہ کے پاس برا جمان تھی ۔۔۔۔

صبیحہ بی بی کو ہاسپیٹل سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔۔تھا ۔
وہ ہر وقت مطھر اور مدثر کا ورد کرتی رہتی ۔۔
مظفر بھی    باقاعدہ ورزش اور علاج سے بہتر ہونے لگا ۔۔
مدثر کا علاج بھی شروع ہو چکا تھا ۔۔۔گھر کے حالات بھی کافی بدل چکے تھے ۔۔۔۔
بلڈنگ میں سیکیورٹی کافی سخت تھی ۔۔۔
۔کوئی بھی اجنبی شخص بلڈنگ میں کسی سے ملنے آتا پہلے اسے اطلاع دی جاتی۔۔۔
اسے اجازت کے بعد ہی اسے داخل ہونے دیے جاتا ۔انتقام محبت 47
" آپی کوئی زویا ہم سے ملنے آئی ہے ۔۔۔"
ردا سوالیہ نظروں سے ربیعہ کو دیکھنے لگی ۔۔۔۔۔
" زویا ۔۔۔۔؟؟؟!!! یہ کون ہے ہم تو کسی زویا کو نہیں جانتے ۔۔"

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now