انتقام محبت قسط 72

249 18 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 72》

《By EeshaNoor 》

☆☆☆☆▪▪▪▪▪▪☆☆☆▪▪☆☆☆☆☆☆

اس نے بھی کہاں  سیدھا جواب دینا تھا ۔۔۔
" تم سے مطلب ۔۔۔"
" یہ میرے سوال کا جواب نہیں  ۔۔۔" اس نے اب اس کا بازو پکڑ لیا تھا ۔۔۔
" میں  تیرے کسی سوال کے لیے جوابدہ نہیں ہوں ۔۔۔"
وہ اپنے دوسرے ہاتھ سے اپنا بازو چھڑانے کی ناکام کوشش کرنے لگی ۔۔۔۔
" تم اب اس آفس میں  کام نہیں  کرو گی ۔۔۔۔سمجھی تم ۔۔۔"
وہ اسے خود پر حق جتاتا دیکھ کر آگ بگولہ ہو گئی

" میں  کہاں  کام کرتی ہوں !!! کہاں نہیں  تمہیں  ہم سے کوئی مطلب نہیں  ہونا چاہیے!!! سمجھے مسٹر ۔۔۔"
سعادت نے اسے زور سے چارپائی پر دھکیلا ۔۔۔۔

" تم وہاں  نہیں  جائو گی ۔۔۔تم وہاں  گئی تو  میں  اس آفس کو آگ لگا دوں گا ۔۔۔۔"

وہ کہتے ہوئے رکا نہیں  ۔۔۔۔تیز تیز قدم اٹھاتا باہر جا چکا  تھا ۔۔۔
وہ غصے میں  تلملا کر رہ گئی ۔۔۔

☆☆☆☆☆▪☆◇◇◇◇♡◇◇

شھربانو نے اس بات کی شکایت اپنی ماں  کو کر دی تھی ۔۔۔
" دیکھو سعادت بیٹا ۔۔۔کسی کی پیشانی  پر نہیں  لکھا ہوتا ۔
۔۔وہ کس کے ساتھ کیسا ہے ۔۔۔بانو کو میں  سمجھا دوں گی وہ اپنی طرف سے احتیاط  برتے گی ۔۔۔"

سعادت  اب ممتاز بیگم  کو کچھ نہیں کہہ سکتا تھا ۔۔۔

" لیکن امی وہ اچھا انسان نہیں  ۔۔۔"
بیٹا بانو بھی بچی نہیں  وہ ایک ماں  ہے سب سمجھ  رہی ہے باقی میں  اسے سمجھا دوں  گی  ۔۔۔تیری بات پہ وہ الٹا ضد کرے گی ۔۔۔"
سعادت  ساری بات ممتاز بیگم  کے گوش گزار کر آیا تھا ۔۔۔
☆☆☆☆▪▪▪▪▪▪▪☆☆☆☆☆☆

ممتاز بیگم  نے اسے آفس کچھ دن نہ جانے کا مشورہ دیا  ۔۔۔۔
" امی آپ سعادت سے ڈر گئی ہیں  ۔۔ایسے لوگوں  سے ڈرے گے تو اس دنیا میں  رہ نہیں  پائیں  گے ۔۔۔۔"
لیکن  ممتاز بیگم کے بے حد اسرار پر ۔۔اس نے آفس سے کچھ دنوں  کی چھٹیاں کر لی  تھی ۔۔۔

☆☆☆☆☆♡♡◇◇◇◇◇◇◇¿

" کیسی ہو شھربانو  اتنے دن کہاں  غائب  تھی ۔۔۔نئی نئی نوکری میں  اتنی چھٹیاں  ۔۔۔۔خیر سر   آپ کو یاد کر رہے تھے ۔۔۔۔"
انیتا اسے لمبی چوڑی  اطلاع دے کہ جا چکی تھی۔۔۔
اب اس کا زیادہ  وقت اس کے باس کے آفس میں  ہی گزرتا ۔۔۔
" یہ لیٹر ٹائپ کر دو یہ شیڈول چیک کرو یہ میٹنگ فکس کرو یہ کینسل کرو ۔۔۔۔"
اسے تو اب سر اٹھانے کی فرصت بھی نہیں  تھی ۔۔۔
آفس جوائن کیے اسے دو مہینے ہونے کو آئے تھے ۔۔۔
تنخواہ  بھی اچھی تھی ۔۔۔
" امی آپ کے بیٹے کو  تو بہت تکلیف تھی ۔۔۔۔کچھ ہوا دو مہینے ہونے  کو آئے ہے ۔۔۔باس بس اپنے کام سے کام رکھتے ہیں  ۔۔۔اور ورکر بھی ۔۔۔۔سعادت اصل میں  یہی چاپتا تھا ۔۔۔ہم ہمیشہ  اس کے غلام بنے رہے ۔۔۔میں  اپنی بیٹی اور آپ کو سنبھال سکتی ہوں  ۔۔میں  سعادت کی ایک ایک پائی اسے واپس کر دوں گی ۔۔۔۔"
وہ بہت خوش  تھی وہ اپنے  پیروں  پر کھڑی ہو گئی تھی ۔۔۔۔
کسی کے سامنے اب اسے ہاتھ پھیلانا نہیں  پڑتا تھا ۔۔۔۔
پر یہ سب عارضی تھا ۔۔۔
☆☆☆☆☆◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now