انتقام محبت قسط 32

261 19 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط نمبر 32》

《By EeshaNooR 》
☆▪▪▪▪▪☆☆☆☆☆▪▪▪▪▪☆☆☆☆☆
وہ اسے نظر انداز کر کے آگے بڑھ گیا ۔۔۔لیکن شھربانو  کو آج اس کا جواب چاہیے  تھا ۔۔۔۔۔

وہ اس کے سامنے آگئی ۔۔۔۔" آپ مجھ سے چھپ کیوں رہے ہیں  ۔۔۔"
وہ آگے کچھ کہتی اس نے اپنا مدعا بیان کردیا ۔

۔۔" کیونکہ میں  آپ کے سوالوں کا جواب نہیں  دے سکتا ۔۔۔۔"
وہ اس سے نظریں چرانے لگا ۔۔۔۔۔

" پھر بھی کچھ تو بتائیں ۔" اسے لگا اب وہ آگے کچھ بولی تو ۔

دل کا درد آنکھیں بیان کر دیں گی ۔۔۔۔
۔۔
اس کے لہجے میں  التجا تھی ۔۔۔۔۔

" پلیز آپ اسے بھول جائیں  ۔۔۔جہاں آپ کے والدین  چاہتے ہیں  آپ وہاں شادی کر لیں  ۔۔۔۔"

اس کا دوست ( اسد ) جا چکا تھا  ۔۔۔اسے وہی مجسم کر کے ۔۔۔ اسے ایسا لگ رہا تھا ۔۔۔جیسے اس پر پتھر برس رہے ہوں ۔۔۔
اس کے پاؤں زمین میں  دھنس چکے ہو اس میں  چلنے کی سکت نہ بچی ہو  ۔۔۔۔
وہ اپنے وجود کا بوجھ اٹھا کر ۔۔نڈھال سی ایک بینچ پر بیٹھ گئی ۔۔۔۔
" تم یہاں  بیٹھی ہو ۔۔۔" زویا کی آواز  پر اسے پتہ لگا ۔۔۔۔وہ وہی آدھے گھنٹے سے بیٹھی  ہے ۔۔۔۔
" کیا ہوا ۔۔ایسے بت بنی کیوں بیٹھی  ہو ۔۔"

" زوئی۔۔۔" اسے اپنا آواز کسی ڈوبتے ہوئے انسان کا لگا ۔۔۔۔

جیسے وہ پانی سے باہر مشکل سے سانس لے پا رہا ہو ۔

" مجھے تم ٹھیک نہیں لگ رہی چلو گھر چلتے ہیں  ۔۔"

" زوئی  پلیز کچھ دیر میرے پاس بیٹھو۔۔۔۔"

وہ اس کے قریب بیٹھ گئی تھی ۔۔۔

وہ تو جیسے کسی بے خودی میں  بول رہی تھی ۔۔۔۔

" زویا وہ کیا کوئی سبق تھا اسے بھول جائوں ۔۔۔۔اس کا

دوست کتنی آسانی سے کہہ گیا میں اسے بھول جائوں ۔۔۔۔

وہ میری زندگی تھا ۔۔زویا ۔۔۔

وہ اس جسم میں  جان تھا زویا ۔۔۔

۔وہ میری رگوں میں  چلتا خون تھا زویا ۔۔۔"

وہ رک رک کر کہہ رہی تھی ۔۔۔۔۔۔" ہممم اس کا مطلب  وہ تمہیں  دھوکہ دے رہا تھا " ۔۔۔۔

زویا گہری سانس لے کر بولی ۔۔۔۔۔

شھربانو جیسے ایک شاک سے نکلی ۔۔۔۔وہ ایک جھٹکے سے اس کی طرف مڑی ۔۔۔۔
جیسے اس کی سانس اس کے جسم میں  واپس آئی ہو ۔۔۔۔

" کیا۔۔۔مطلب ۔۔دھوکہ ۔۔۔۔" اس نے نفی میں سر ہلایا ۔۔۔

" ایسا ممکن ہی نہیں ۔۔اس کی سچائی اس کا ہر لفظ بیان کرتا تھا  ۔۔۔۔
۔۔اس کی سچائی کی گواہی میرا دل دیتا ہے ۔۔"

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now