انتقام محبت قسط نمبر 5

355 25 0
                                    

《انتقام محبت 》

《قسط نمبر 5 》

《By EeshaNooR 》

" ربیعہ ۔۔۔بھائی گھر آگیا ۔۔۔؟؟؟"
مطھر نے گھر آنے میں  کافی دیر کر دی تھی ۔۔۔۔۔۔صبیحہ  بی بی کا ایک بیٹا نشے کی لت میں  پڑ گیا تھا ۔۔۔وہ نہیں  چاہتی تھی
کہ دوسرا بیٹا بھی اسی راستے کی  طرف چلا جائے ۔۔۔۔
" نہیں  اماں ابھی نہیں  آیا ۔۔۔"
مطھر کی بہنیں بھی مطھر کے لیے فکر مند تھی ۔۔۔۔
مدثر تو گھر میں  آتا توڑ پھوڑ کرتا ۔۔
پیسے مانگتا گھر میں  جو چیز  بھی اس کہ ہاتھ لگتی لے جاتا ۔۔تاکہ اسے بیچ کہ اپنا نشہ پورا کر سکے ۔۔۔
مطھر گھر پہنچا تو سب کے سوالات شروع ہو گئے ۔۔
ھما پانی لے آئی ۔۔۔ردا ۔چائے لے آئی ۔۔ربیعہ کھانا لینے چلی گئی ۔۔۔۔۔
" کچھ نہیں  ہوا تھا پیدل آیا تھا نہ دیر ہو گئی ۔۔۔۔ ۔۔"

" پیدل کیوں ۔۔۔بس یا رکشہ سے آتے ۔۔۔۔آپ ہی تو ہمارا سہارا ہیں آپ اپنے آپ کو اس طرح  تھکا دیں گے ہمارا کیا ہوگا ۔۔"
ربیعہ مطھر کے لیے کھانا لگا رہی تھی اور مطھر کو تنبیہ بھی کر رہی تھی ۔۔۔
" کرایہ نہیں  تھا ۔۔۔" ۔۔۔۔
مطھر نے ھما سے پانی لیا ۔۔۔
" تو کرائے کہ پیسے لے جاتے ۔۔"
اب کی بار ردا نے بھی اپنا حصہ  ڈالا ۔۔۔۔
" لے گیا تھا ۔۔۔گم ہو گئے ۔۔۔" ۔مطھر نے ادھوری بات بتائی۔۔۔۔

سب اپنے بھائی کہ چہرے کو تکنے لگی ۔۔۔۔۔
مطھر کھانا  کھا ۔۔۔۔کہ ایسا سویا ۔۔۔اس کی آنکھ اس کی ماں کہ درد کہ کراہنے پر کھلی ۔۔۔
وہ اٹھ کر اپنی ماں ۔۔۔کہ سرہانے بیٹھ گیا ۔۔۔۔

"آج ربیعہ لے گئی تھی ۔۔۔ڈاکٹر کہ پاس ۔۔۔بڑی ہسپتال  ۔۔۔کیا فائدہ ہوا ۔۔"
مطھر نے اسے درد کی دوائی دی ۔۔۔جس سے صبیحہ بی بی ۔
۔کو کچھ آرام ۔آیا ۔۔۔
مطھر کی آنکھ جلدی کھل گئی تھی ۔۔۔

مطھر مسجد سے  فجر کی نماز پڑھ کر۔۔۔آیا ۔۔۔
ربیعہ  چائے بنا رہی تھی ۔۔
مطھر اپنے۔۔۔والد کو چینج کرانے لے گیا ۔۔۔
اپنے والد سے فارغ ہو کر ۔۔۔
چائے کا انتظار کرنے لگا ۔۔۔

" بھائی مجھے  آپ سے کچھ بات کرنی  ہے ۔۔۔"
ربیعہ  نے مطھر کے سامنے چائے کا کپ رکھا  چائے کے ساتھ ۔۔۔پراٹھا بھی بنا کر لائی تھی۔۔
مطھر ربیعہ کے بولنے کا انتظار کرنے لگا ۔۔
وہ بھی اس کہ ناشتہ ختم ہونے کا انتظار  کر رہی تھی ۔۔
" بھائی۔ آج میں  اماں کو ڈاکٹر  کے پاس لے گئی تھی ۔۔۔"
ربیعہ  ایک پرائیویٹ ہاسپیٹل کا نام بتا کر کہنے لگی ۔۔

" کیا کہا ڈاکٹر  نے ۔۔۔" مطھر اپنی ماں  کو دیکھ رہا تھا

" ٹیسٹ  لکھ کر دی تھی ۔۔تین ٹیسٹ ہیں ۔۔۔بیس ہزار کی ۔۔۔رعایت کر نے   کے بعد بھی دس ہزار مانگ رہے ہیں  ۔۔۔۔۔
ڈاکٹر کہہ ریا تھا ۔۔۔جتنی جلدی ہوسکے آپریشن کروا لیں ۔۔۔۔"

  ۔
5
ربیعہ  کی پریشانی اس کہ چہرے سے عیاں تھی ۔۔۔ ۔۔۔
" آپریشن پر کیوں "
مطھر پریشان ہو گیا

" ۔۔ہاتھ خراب ہونے سے آپریشن ۔
جی بھائی ڈاکٹر کو لگتا ہے کہ کینسر ہے صحیح رپورٹ  ٹیسٹ کے بعد پتہ لگے گی ۔۔۔"
ربیعہ گردن جھکائے نم آنکھیں لیے دنیا بھر کا درد اپنے اندر سمیٹ رہی تھی ۔۔۔

مطھر  کی نظر اس کے خالی کانوں  کی طرف گئی ۔۔۔جہاں کبھی خوبصورت ٹاپس جگمگا رہے تھے ۔۔۔

" تمہاری بالیاں  کہاں ہے " ۔۔۔۔
مطھر سب سمجھ چکا تھا ۔۔۔۔

" بیچ دی ۔۔۔اب گھر میں بیچنے کو بھی کچھ نہیں  بچا ۔۔"
وہ دونوں  اپنے مسائل میں  الجھے تھے ۔۔۔۔۔اچانک ایک آواز نے دونوں کو چونکہ دیا۔۔۔

" ربیعہ بی بی کدھر ہے ۔۔۔" ایک عورت صبح  سویرے غصے میں ان کہ گھر آن ٹپکی ۔۔
ربیعہ جلدی میں کچن سے باہر نکلی ۔۔
" جی جی بولیں ۔۔۔" ربیعہ  گھبرا گئی ۔۔۔
" بی بی یہ کپڑے آپ رکھیں ہمیں  اپنے جوڑے کہ پیسے دیں  ۔۔۔جس کا تم نے ستیا ناس کر دیا ہے ۔۔۔۔
کپڑے سینے نہیں  آتے ۔۔۔تو کیوں لیتی ہو ۔۔۔"
" لیکن اخلاقی لحاظ   سے آپ کو مجھے سلائی کہ پیسے دینے چاہیے تھے ۔۔۔""
ربیعہ کی آواز  اس عورت کے شور کرنے  کی وجہ سے کانپنے لگی ۔
" کاہے کی سلائی ۔۔۔میرا دو ہزار کا سوٹ خراب کر دیا ۔۔۔
مجھے اپنے پیسے چاہیے ۔۔"
مطھر جو اتنی  دیر  سے تماشہ دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔
غصے  سے باہر آیا ۔۔۔۔
" چھوڑ  جا ئیں  اپنے کپڑے مل جائیں  گے  آپ کو  پیسے ۔۔جا بی بی ۔۔۔میرے والدین کی طبعیت ٹھیک نہیں  خوامخواہ صبح آکے شور مچایا ہے "
عورت مطھر کی باتیں  سن کہ اور زیادہ  سیخ پا ہو گئی ۔۔۔
" کدھر سے دیگا پیسے ۔۔۔گھر میں  کھانے کو کچھ نہیں  اکڑ تو دیکھو ۔۔۔"
مطھر ۔۔کا بھی پارہ ہائے ہونے لگا ۔۔۔
" او بی بی ہے یا نہیں  آپ سے مانگ کہ نہیں  کھاتے ۔۔۔جائیں  آپ "
وہ عورت غصے سے شور کرتی چلی گئی ۔۔۔
" دیکھ  لوں گی تم لوگوں  کو پورے محلے میں  بدنام نہ کیا میرا نام بدل دینا ۔۔۔"
ربیعہ  کی آنکھوں  سے آنسو  بہنے لگے ۔۔۔
صبیحہ  بی بی کو بڑی مشکل سے آرام آیا تھا ۔۔۔
جو اس عورت نے شور کر کہ خراب کر دیا تھا۔۔
مطھر کو غصہ تو بہت آرہا تھا پر وہ کر بھی کیا سکتا تھا ۔۔۔
" بھائی آپ کی شرٹ نکال دی ہے ۔۔۔اور یہ فائل ۔۔"
ھما ہاتھ میں فائل لیے اپنے بھائی کو دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔

" تم کالج نہیں  جا رہی ۔۔"
ھما گردن جھکائے  نفی میں سر ہلانے لگی ۔۔۔
" میرے ڈریس کافی پرانی ہو گئی ہے ۔۔جوتے پھٹے ہیں سب لڑکیاں میرا مذاق اڑاتی ہے ۔۔۔"
یہی رونا ردا کا تھا ۔۔۔۔۔
مطھر کا دن ہی خراب تھا ۔۔ ۔
" میں  انٹرویو دینے نہیں  جا رہا ۔۔۔۔۔جتنے بھی اشتہار تھے سب جگہ اپلائے کر چکا ہوں ۔۔۔"
مطھر باہر نکلا دودھ والا سے سامنہ ہوگیا ۔۔۔۔
" مطھر۔ بھائی وہ پیسے ۔۔۔۔۔" اس نے مطھر کی بے بسی  دیکھ کر اس کو  ترس آگیا ۔۔
" وہ بھائی مالک غصہ ہو رہا ہے ۔۔۔"
" پریشان نہ ہو میں  کچھ نہ کچھ کرتا ہوں ۔۔۔"
مطھر کو سمجھ نہیں  آرہا تھا ۔۔۔
وہ کرے تو کیا کرے ۔۔۔
ماں  کی زندگی  ۔۔۔بہنوں کی پڑھائی ۔۔۔بھائی کا علاج ۔۔۔
بڑی بہن کی شادی ۔۔۔

" جس عمر میں  لڑکے موج مستی کرتے ہیں  میرے بھائی پر اتنی ذمیداری  آن پڑی ہے ۔۔"
بھائی کی حالت  دیکھ کر ۔۔۔ربیعہ  تڑپ کر بولی ۔۔۔۔
۔
☆▪▪▪▪¤¤¤《♡◇◇◇◇◇◇◇◇♧♧

جارئ ہے ۔۔۔۔۔۔

۔

۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now