انتقام محبت قسط 25

277 18 0
                                    

《انتقام محبت》

《 قسط نمبر 25》
{By EeshaNooR}
☆☆▪▪▪▪▪☆☆▪▪▪▪▪☆☆☆▪▪☆☆

ایک مجبور شخص  سوائے بات ماننے کے اور کیا کر سکتا تھا ۔۔۔۔۔
اسے تو بس ان کا حکم ماننا تھا ۔۔۔۔۔
اسے پورا یقین تھا اسے اب غیرت کے نام پر اس لڑکی کے ساتھ مار دیا جائے  گا ۔۔۔۔
جس کا نام بی بی شیرین تھا ۔۔۔۔

☆☆☆▪♡◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇

سعادت غصے میں  ٹہل رہا تھا ۔۔۔۔

" کون کر سکتا ہے یہ سب ۔۔۔۔"
وہ بار بار یہی کہہ ریا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
اس نے سیل اٹھایا  ایک کال کی ۔۔۔۔" کیا بکواس ہے ۔۔۔کیسے معلوم  نہیں  ہو سکا ۔
۔۔۔۔۔مجھے صبح  تک پتہ کر کے دو نہیں  تو تم میں  سے ایک بھی زندہ نہیں  بچے گا ۔۔۔"
شھربانو  اسے دیکھ رہی تھی ۔۔۔وہ مضطرب  تھا ۔۔۔غصے میں  تھا ۔۔۔
" کتنے لوگوں   کو مارو گے سعادت  ملک  ۔۔۔"

اس نے ایک تیز نظر شھربانو  پر ڈالی ۔۔۔۔
گاڑی کی چابی اور موبائل اٹھائے تیز قدم اٹھاتا باہر کی جانب لپکا ۔۔۔۔۔

۔۔☆▪▪▪☆▪☆♡♡♡♡♡♡♡¿

ماضی ۔۔۔۔

" سعادت بیٹا تم شہر چلے جائو ۔۔۔میرے خاندان  میں  تم ایک ہی وارث بچے ہو ۔۔۔"

سرفراز  ملک اپنے بیٹے سے کہہ رہا تھا ۔۔۔۔
جو اب صرف نام کے ملک رہ گئے تھے ۔۔۔۔۔
ان کی خاندانی  دشمنی کی وجہ سے سب کچھ ختم ہو چکا

تھا ۔۔۔مال اور جان دونوں  کا بہت نقصان ہو چکا تھا ۔۔۔۔
ان دونوں  خاندانوں  میں  مرد صرف انگلیوں  میں  گنتی

برابر بچے تھے ۔۔۔۔
سرفراز  نہیں  چاہتا تھا ان کے خاندان  کا اکلوتا ۔۔۔وارث بھی

نہ بچے ۔۔۔وہ ان سب سے چھپا کہ اسے شہر بھیج دیا ۔۔۔۔
وہ بہت چھوٹا تھا جب اسے شہر بھیج دیا ۔۔۔

بہت کم لوگ جانتے تھے ۔۔۔سرفراز  کا کوئی بیٹا بھی ہے ۔۔۔

اس کے والد نے اسے کبھی گاوں  آنے نہیں  دیا ۔۔۔

وہ چھ مہینے  یا سال کے بعد اس سے ملنے آجاتا ۔۔۔۔

وہ اخراجات  کے لیے پیسے بھی حساب  کتاب سے دیتا ۔۔۔کہیں  بیٹا شہر میں  بگڑ نہ جائے

وہ ہر چیز کا حساب  لیتا ۔۔۔اسے کہیں ایک جگہ ٹک کر بیٹھنے نہیں  دیا ۔۔۔۔
دوستی بھی کم رکھنے کا کہا ۔۔۔
جب اس کے والد کو اس کی لڑائی والی بات پتا لگی ۔۔۔

" میں نے تجھے دوست بنانے سے روکا ہے اور تو دشمنیاں  پال رہا ہے ۔۔۔آگئے اپنے ملکوں والی اصلیت پہ ۔۔۔بس خون خرابہ مار کٹائی ۔۔۔۔"

" نہیں  بابا ایسی کوئی بات نہیں  ۔۔۔وہ ایک لڑکی کو تنگ کر رہے تھے ۔۔۔"
اس کی بات اس کے والد  نے بیچ میں  ہی کاٹ دی ۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Opowieści tętniące życiem. Odkryj je teraz