انتقام محبت قسط 50

314 16 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط نمبر 50 》

《By EeshaNooR》
☆▪▪▪▪▪▪☆▪▪▪▪▪☆☆▪▪▪▪▪▪
ماضی

راحیل کی بے رخی ۔۔۔اب اس کی برداشت سے باہر ہو چکی تھی ۔۔۔
راحیل ہاسپیٹل جانے کے لیے تیار کھڑا تھا ۔۔۔
اس نے بیگ نکال کے اس میں کپڑے ٹھونسنے شروع کر دیے ۔۔۔
" مجھے اب یہاں نہیں رہنا ۔۔۔کس کے لیے رہوں  میں یہاں ۔۔۔مجھے بابا کے گھر چھوڑ آئیں ۔۔۔"
وہ منہ بسورے بیگ بند کرنے لگی ۔۔۔
" تیار ہو جائو میں چھوڑ آتا ہوں ۔۔۔"
راحیل کے وہ الفاظ اس پر قیامت لانے کے لیے کافی تھے ۔۔
اس کی آنکھوں سے پت جھڑ شروع ہوگئی ۔۔۔
جو آنسو اس نے اتنے دن سے روک رکھے تھے آخر کار وہ اپنا بند توڑ چکے تھے ۔۔۔
راحیل پھر بھی اس کے پاس نہ آیا ۔۔۔
وہ جانے لگا تو وہ خود ہی اس کے سامنے کھڑی ہو گئی۔۔۔

" مجھے دیر ہو رہی ہے چلنا ہے تو چلیں آپ کو چھوڑ دوں گا ۔۔"
اس کے آنسو اب بھی ٹپ ٹپ گر رہے تھے ۔۔۔
آخر اس کا ضبط جواب دے گیا ۔۔۔
اور وہ راحیل کے سینے پر سر رکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رو دی ۔۔۔
وہ بھی کب تک پتھر بنا رہتا ۔۔
اس نے پیار سے اسے بیڈ پر بٹھایا ۔۔۔
پانی کا گلاس اسے تھمایا ۔۔۔۔" راحیل وہ سب میرا ماضی تھا ۔۔۔۔۔اب ایسا کچھ نہیں ۔۔۔میرا ماضی ۔۔۔"
" ماضی  تھا تو تم نے جاب کے لیے کیوں اپلائے کیا ۔۔۔اگر کیا بھی تھا تو مجھ پوچھنا تو درکنار مشورہ تک نہیں لیا ۔۔۔"
وہ دم بخود اسے دیکھے جا رہی تھی ۔۔۔
وہ کیا سوچ رہی تھی ۔۔اور راحیل تو کسئ اور بات سے ناراض تھا ۔۔۔
وہ اس کے گالوں پہ آنسو سے چپکے بال ہٹانے لگا ۔۔
" آ۔۔آ۔۔۔آپ اس وجہ سے ناراض تھے ۔۔۔"
" کیوں تم نہیں جانتی تھی ۔۔۔"
اس نے معصومیت سے بچوں کی طرح نفی میں سر ہلایا ۔۔۔
" تم کتنی بار روٹھی ہر بار میں نے تجھے منایا ۔۔۔اور ہمیں اتنے دن کی سزا ۔۔۔ہم نے سوچا آپ ہمیں منا لے گی ۔۔۔
لیکن اتنی دیر ۔۔۔"
اس نے اپنا سر راحیل کے شانے پر رکھ لیا ۔۔۔۔
" اور یہ جانے کی بات کیوں کی ۔۔۔اپنے راحیل کو چھوڑ کر چلی جائوں گی ۔۔۔۔"
کافی دیر تک پیار بھرے شکوے شکایتیں ہوتیں ۔۔رہی ۔۔۔
(" راحیل کسی اور بات سے ناراض تھا اور وہ پاگل ۔۔۔سب کچھ بتانے لگی تھی ۔۔۔" ) وہ دل ہی دل میں سوچ کے مسکرائی ۔۔۔
ان دونوں کے گلے شکوے ختم  ہو چکے تھے لیکن راحیل اس دن ہاسپیٹل نہیں گیا ۔۔۔
وہ شھربانو کو لے کر گھومنے نکل پڑے ۔۔۔۔
" بانو ۔۔۔تم نے محسوس کیا ۔۔۔ایک گاڑی ہمارا پیچھا کر رہی ہے ۔۔۔"
شھربانو نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو واقعی میں ایک گاڑی کافی وقت سے اس کے پیچھے تھی ۔۔۔

اس کا پورا شک سعادت کی طرف ہی گیا ۔۔۔

" آپ کل مجھے ہاسپیٹل جاتے وقت اماں کے پاس چھوڑ جانا ۔۔۔"
" اب بھی ۔۔۔" راحیل نے شرارت بھرے لہجے میں کہا ۔۔۔
شھربانو نے بھی آنکھیں دکھائی ۔۔۔
☆☆☆☆♡◇◇◇◇◇¿

شھربانو میکے پہنچی ۔۔تو ان کے گھر کا حلیہ ہی تبدیل تھا ۔۔۔
کافی تبدیلی تھی گھر میں ۔۔۔
نیا ریفریجریٹر ۔۔نیا ٹی وی۔ ۔۔۔۔ہر چیز پر فیکٹ تھی ۔۔۔
" امی یہ سب ۔۔۔؟؟؟!!!"
" ارے بانو تو کب آئی ۔۔۔" ۔۔۔نئے صوفے ۔۔دنیا ہی الگ لگ رہی تھی ۔۔۔
" یہ سب تو سعادت بیٹا لایا ہے ۔۔۔۔شاپ پر بھی اب تیرا بابا زیادہ کام نہیں کرتا ایک لڑکا رکھ دیا ہے کام کے لیے ۔۔۔۔
فرشتہ  ہے فرشتہ ۔۔۔"
اس کی ماں تو سعادت کے گن گا تے نہ  تھکتی ۔۔۔۔
ادھر اس نام سے اس کی روح تک کانپ جاتی ۔۔۔۔۔۔۔
" لیکن امی یہ سب کیوں ۔۔۔آخر اس کا رشتہ ہی کیا ۔۔ہے ہم  لوگوں کے ساتھ ۔۔"
" بیٹا کچھ لوگ بے لوث محبت کرتے ہیں سعادت بھی انہی میں سے ہے ۔۔۔وہ تو کہتا ہے ۔۔اب ان کے سب کچھ ہم ہی ہیں بس ۔۔مجھے تو اب اس کی شادئ کروانی ہے۔۔۔۔ کوئی اچھی لڑکی ہے تیری نظر میں ۔۔۔؟؟!!"
شادی کے نام پر اس کے دل میں ہلکی سی خلش ابھری ۔۔۔
(نہیں نہیں ایسا کیسے ہو سکتا مجھے کیوں اس کی شادی سے تکلیف ہونے لگی ۔۔)
لیکن یہی سچ تھا دل کے کسی کونے میں آج بھی سعادت کی محبت بستی تھی ۔۔
آج بھی دل  کے ایک نہاں خانے میں سعادت بستا تھا ۔۔۔
" لیکن امی یہ سب کچھ آپ لوگ اسے واپس کر دے مناسب نہیں لگتا ۔۔۔۔"
انتقام محبت 50

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now