انتقام محبت قسط 51

233 18 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 51 》

《By EeshaNooR》🖎🖎

☆☆☆▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪¤¤¤¤
وہ پاگل جنونیوں کی طرح نظر آرہا تھا ۔۔۔۔

وہ شعلہ بار نظروں سے اسے دیکھتا ۔۔۔اس کی جانب بڑھ رہا تھا ۔۔۔
اس کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر وہ گھبرا کر دو قدم پیچھے ہٹ گئی
۔۔۔وہ جس غصے سے اس کی جانب آ رہا تھا ۔۔۔ایسا لگ رہا تھا وہ اسے کچا چبا جائے گا  ۔۔
" دیکھو دور رہو مجھ سے ۔۔۔تم جانتے نہیں مجھے ۔۔۔" وہ اپنے پیچھے کوئی چیز ڈھونڈنے لگی ۔۔۔
تاکے  اپنا دفاع کر سکے ۔۔۔

وہ اس زندان میں کافی کمزور ہو چکی تھی ۔۔۔

☆☆☆☆☆☆☆☆☆▪☆◇◇◇

" خان لالہ ۔۔۔وہ شخص اس لڑکی کو مار ڈالے گا ۔۔۔۔۔"
سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھتے ایک شخص نے دوسرے شخص کو مطلع کیا ۔۔۔
ایک زوردار قہقہہ ابھرا ۔۔۔
" ارے بیوقوف وہ کچھ نہیں کرے گا ۔۔۔۔وہ سب ڈرامہ۔۔!!! ہمیں بیوقوف بنانے کے لیے کر رہا ہے ۔۔۔لیکن ہم سب سمجھتا ہے ۔۔

وہ دونوں ایک دوسرے کو جانتا ہے اور پسند بھی کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔ہم تو وہ ہیں  جو  اڑتی چڑیا  کے پر تک۔ گن لیتا ہے ۔۔۔یہ تو پھر بھی بلبل قید میں ہے "
ایک بار پھر اس کا  قہقہ ابھرا ۔۔۔۔
" خان لالہ وہ لڑکی کچھ کر لے گی پھر ۔۔۔"
وہ پھٹی آنکھوں سے سامنے اسکرین میں  دیکھ رہا تھا ۔۔۔
لیکن وہاں بیٹھا خان لالہ بڑے مزے سے وہ سب دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔
جیسے حقیقت نہیں کوئی فلم دیکھ رہا ہو
☆☆☆ ☆☆☆▪▪♡♡♡♡♡♡♡◇

اس کے ہاتھ میں جو چیز آرہی تھی ۔۔۔وہ اٹھا کر اس پر پھینک رہی تھی ۔۔۔

وہ دروازے کی  طرف  بھاگی ۔۔۔لیکن دروازہ مطھر  کے اندر آتے ہی بند ہو گیا ۔۔۔تھا

اس نے ہر طرف نظر دوڑائی کھانے کے برتنوں کے سوا کچھ نہیں تھا ۔۔۔
وہ وہی اٹھا کر اس پر پھینک رہی تھی ۔۔
اس کے ہر وار پر وہ جھک کر اپنا دفاع کر رہا تھا ۔۔

۔۔اور کچھ چیزیں کیچ کر لیتا ۔۔۔۔

" میں اس کمینے کے لیے پریشان ہو رہی تھی " وہ زہر لب بڑبڑائی

وہ ایک بھیانک مسکراہٹ لیے اس کی طرف بڑھ رہا تھا

" تجھے مار کے ہی میں باہر نکل سکتا ہوں ۔۔۔۔نہ ہوگا بانس نہ بجے گی بانسری ۔۔۔۔"
" دیکھو ہم دوستی کر لیتے ہیں۔۔۔" اب وہ یہ دیکھ رہی تھی کہ وار کیسے کرنا ۔۔۔
وہ پھرتی  سے ایک ہاتھ کی مدد سے تقریبن لیٹنے۔ والے انداز میں ۔گول گھومی اس کی ایک ٹانگ زور سے اس کی ٹانگوں پہ لگی ۔۔۔

وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا ۔۔۔

وہ لڑ کھڑاتا زمین پر بیٹھ گیا ۔۔۔اس نے ایک زور کی کک اس

کی  پیٹھ  پہ ماری ایک آہ کی آواز ابھری ۔۔۔
جب تیسری بار اس نے وار کرنے کی کوشش کی ۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now