انتقام محبت قسط 61

241 20 0
                                    

>>>>>انتقام محبت <<<<
{قسط 61}
<<<<<By EeshaNoor>>>>>

***********---------------*****-------

راحیل سھل کو لے کر گھر آگیا ۔ ان دونوں کو وہ شاپنگ سینٹر چھوڑ آیا تھا ۔۔۔
راحیل پل پل مر رہا تھا ۔۔۔۔اس کی غیرت اسے اب شھربانو کے ساتھ رہنے نہیں دے رہی تھی ۔۔
اور اس کی محبت اس خود سے الگ نہیں ہونے دے رہی تھی ۔۔۔
وہ ہر بار سعادت کو اسکا ماضی سمجھ کر ۔۔۔بھلا دینا چاہتا تھا ۔۔۔لیکن وہ بار بار جہاں شھربانو ہوتی وہاں موجود ہوتا۔۔۔
اسے لوگوں کی اور اپنی ماں کی ہر کہی بات سچ لگنے لگی تھی ۔۔۔
اسے کہیں سکون نہیں مل رہا تھا ۔۔۔
لیکن وہ شھربانو کو ایک اور موقعہ دینا چاہتا تھا ۔۔۔وہ اس کی منکوحہ تھی اس کی محبت تھی ۔۔۔
یہی سوچ کہ وہ پھر اسے واپس لے آیا تھا ۔۔۔
وہ جانتا تھا ۔۔۔شھربانو نہیں آئے گی ۔۔۔اس سے زبردستی سے پیش آنا پڑے گا ۔۔وہ اس کی مجبوری تھی وہ نہایت نازک دور سے گزر رہا تھا۔۔۔اگر اس وقت وہ اسے چھوڑتا تو پھر وہ کبھی ایک ساتھ نہ رہ پاتے ۔۔۔سعادت وہاں موجود رہتا ۔۔۔اسے لے کر لوگ اور باتیں بناتے ۔۔اور اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ۔۔
شھربانو سامنے تھی اس کا غصہ اور بے یقینی کم ہونے لگی تھی ۔
ساری غلط فہمیاں آہستہ آہستہ دم توڑ گئی تھی ۔۔۔۔محبت کا مقدس رشتہ جیت رہا تھا۔۔۔۔۔وہ اس کی محبت تھی اس کی بچی کی ماں تھی ۔۔۔
۔۔۔
☆☆☆☆♡♡♡◇◇◇◇♤♡♡♡♡
راحیل اسے لینے آگیا تھا ۔۔۔۔" آپ آگئے میری تو شاپنگ بھی پوری نہیں ہوئی ۔"
" بقایہ حوریہ کر لے گی ۔۔۔"
وہ مصنوعی غصہ دکھاتے گاڑی میں بیٹھ گئی ۔۔۔۔۔۔
وہ گاڑی میں بھی اپنی صفائیاں دینے لگا ۔
۔۔" سھل بلکل چپ نہیں ہو رہی تھی ۔۔" وہ مسکرا کر اسے دیکھ رہی تھی ۔۔۔
" اچھا میں نے کچھ کہا تو نہیں ۔۔۔۔"
۔۔
" آئی ایم سوری بانو ۔۔" وہ اس کے ہاتھوں پر اپنے ہاتھ رکھے ہوئے تھا ۔۔۔
" جو کچھ تھا وہ میرا ماضی تھا ۔۔۔میرا حال میرا مستقبل سب آپ سے ہے راحیل ۔۔۔یوں ہم سے بدگمان نہ ہوا کرے ۔۔۔"
راحیل نے بھی مسکرا کر اسے دیکھا ۔۔۔
دوسرے دن راحیل کی سالگرہ تھی ۔۔۔۔
حوریہ نے اور اس نے مل کر سرپرائز تیاری کی ۔۔۔
اب اسے راحیل کا انتظار تھا ۔۔۔۔۔

وہ دلہن کا طرح سجی سنوری تھی ۔۔۔۔۔لیکن اس کی ساری خوشی ادھوری رہ گئی جب راحیل کا فون آیا کہ وہ رات کو نہیں آ سکتا۔۔
" تم امی کو بلا لو ۔۔۔یا ارمان کو ( راحیل کا بھتیجا ) میں آج رات نہیں آسکتا ۔۔ایمرجنسی میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ۔۔"
اسے غصہ تو بہت آیا لیکن وہ ابھی غصہ کر کے اپنے رشتے کو خراب نہیں کرنا چاہتی تھی ۔۔

☆☆▪☆♡♡♡▪▪▪▪♡◇◇◇◇
راحیل کو پتا لگ چکا تھا ۔۔۔کہ شھربانو اسے سرپرائز دینا چاہتی ہے ۔۔۔
لیکن اسے بھی شرارت سوجھی ۔۔۔۔کیوں نہ وہ بھی شھربانو کو سرپرائز دے ۔۔۔
اسنے جان بوجھ کر اسے جھوٹ کہا ۔۔۔تاکے وہ انتظار نہ کرے وہ آکر اسے سرپرائز دے ۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now