انتقام محبت قسط 87

177 13 0
                                    

《انتقام محبت 》

《قسط 87》

۔
《By EeshaNoor 》

☆☆☆☆☆☆☆☆▪▪▪▪▪▪▪☆☆☆☆☆☆☆

" اچھا اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے وہاں" وہ پھر مسکرا کے گویا ہوا ۔۔۔۔شھربانو رخسار تلے ہتھیلی  رکھے انہماک  سے اس کی باتیں  سننے لگی ۔۔۔" پتا ہے وہاں  ۔۔۔دن جتنا خوبصورت  ہوتا ہے  رات اتنی ہی  خوفناک ۔۔۔"
شھربانو  نے حیرت اور معصومیت  سے اس کی طرف  دیکھا ۔۔۔" رات خوفناک کیوں ۔۔۔"؟؟؟
اس نے زور کا قہقہہ  لگایا  ۔۔۔" کیونکہ تم  ڈر کے مجھ سے لپٹ جائو ۔۔۔"
اس کے گال شرم سے گلابی پڑ گئے ۔۔۔۔" بے  شرم " وہ دوڑتی ہوئی اس سے دور بھاگتی  گئی۔۔۔اور وہ کافی دیر تک  قہقہہ  لگاتا رہا ۔۔)
سعادت کی آنکھوں میں  نمی اور ہونٹوں  پر  مسکراہٹ  پھیل گئی ۔۔۔۔
آج بھی وہی منظر تھا ۔۔۔پہاڑوں  پر دور دور تک چاندی پھیلی تھی ۔۔۔۔
دن خوابوں  کی مانند  خوبصورت اور رات اتنی ہی بھیانک تھی ۔۔۔لیکن کچھ نہیں  تھا تو وہ ان دونوں  کی محبت ۔۔۔۔۔
☆☆☆▪▪▪◇◇◇◇◇¿◇◇♧♧♧♧♧

وہ کھڑکی کے پاس کھڑی سھل کے بارے میں  سوچ رہی تھی ۔۔۔جب سردی سے ہاتھ ملتا سعادت اندر داخل ہوا ۔۔۔۔
" تم ابھی تک سوئی نہیں  ؟؟؟۔۔۔"
اس نے بس ایک نظر سعادت کو دیکھا  ۔۔۔۔نجانے کیوں  آج اس کے دل میں  سعادت کے لیے وہ نفرت نہیں  تھی 
عجیب سی اداسی ہر سوپھیلی تھی۔۔۔اس نے گردن نفی میں  ہلائی ۔۔۔۔
اس نے ایک نظر سعادت پہ ڈالی  پھر سے نظریں پھیر کے کھڑکی کے پار سیاہ کالی رات میں  ۔۔اس چھوٹے  سے شہر اور اس پر چھائے گھنے سیاہ  بادل دیکھنے لگی ۔۔۔۔۔کچھ ہی فاصلے پر دریائے سوات سست روی سے بہہ رہا تھا ۔۔۔۔
ایک تیز خوشبو اس کے بلکل قریب تھی ۔۔۔۔۔۔
" شیری کیا سوچ  رہی ہو ۔۔۔" اس کا لہجہ نہایت ہی  دھیمہ تھا ۔۔۔
" پتا ہے آج ہمارا ماضی  مجھے بار بار یاد آرہا تھا ۔۔۔۔جیسے سامنے کوئی فلم چل رہی ہو ۔۔۔۔میں  نے اکثر کتابوں  میں  پڑھا ایسا تبھی ہوتا جب ۔۔۔آپ مستقبل میں  جا رہے ہو ۔۔۔۔۔مجھے ایسا کیوں  لگ رہا ہے جیسے کچھ ہونے والا ہو ۔۔۔"
کچھ پل کے لیے شھربانو  کا دل ڈوب کے ابھرا ۔۔۔۔
اس نے ایک سرد آہ بھری ۔۔۔۔
" شیری تجھے پتا ہے ہم یونی میں  پیڑ کے نیچے ایک دوسرے کے مقابل بیٹھ کے کیا باتیں  کرتے تھے ۔۔۔۔۔"
وہ مسلسل کھڑکی کے پار دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔۔
جہاں  اب روئی کی گالے آسمان سے گرنے لگے تھے ۔۔۔۔
" جب میں  اور تم نہیں  تھے صرف ہم تھے ۔۔۔۔۔" وہ کچھ پل ٹھہرا ۔۔۔۔
" ہم تب بھی ایک دوسرے کے مقابل  ہی بیٹھتے تھے ۔۔۔۔میں  نہیں  جانتا تھا ہم ہمیشہ  مقابل ہی رہیں  گے کبھی ساتھ نہیں  ہوں گے ۔۔۔۔"
وہ چپ چاپ کھڑی رہی ۔۔۔۔
سعادت نے ہاتھ بڑھا کر کھڑکی کھولی ۔۔۔۔
ہاتھ باہر نکال کے ہتھیلی پھیلائی  ۔۔وہ روئی کی مانند  نرم برف اب اس کی  ہتھیلی پر گر رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
اس نے بھی بازو پھیلا کہ اپنا ہاتھ کھڑکی سے باہر نکالا
۔سعادت نے اپنے  ہتھیلی پر اس کا ہاتھ رکھ لیا ۔۔۔۔
نجانے کیوں  اس نے اپنا ہاتھ پیچھے نہیں  کیا ۔۔۔
سعادت نے اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں  لے لیا ۔۔۔
" شیری ۔۔۔تم ہمیشہ  پوچھتی تھی ۔۔۔(" مجھ میں  ایسا کیا دیکھا تم نے!!!۔۔۔۔ اس یونی میں  ایک سے بڑھ کر ایک لڑکی ہے ۔۔۔"ا)
" اور میں   ہمیشہ  یہی کہتا رہا ۔۔۔ وقت آنے ہر بتاوں گا ۔۔۔۔۔پتہ ہے شیری ۔۔۔۔وہ وقت کونساتھا ۔۔۔۔"
لیکن وہ خاموش  رہی ۔
۔۔۔" وہ ہماری  شادی  کی پہلی رات تھی ۔۔۔۔مجھے اس رات تم سے ڈھیر ساری باتیں  کرنی تھی ۔۔۔۔تیرے حسن پہ شعر پڑھنے تھے ۔۔۔۔لیکن وہ رات تو آئی ہی  نہیں  ۔۔۔۔شادی  تو ہو گئی لیکن وہ خوبصورت رات ہماری زندگی میں  کبھی آئی ہی نہیں  ۔۔۔"
اس نے گردن پھیر کہ اسے دیکھا ۔۔اس کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ الگ کیا ۔۔۔۔
" پتہ ہے تم میں ایسا کیا تھا جو میری نظر نے تجھ میں  دیکھا ۔۔۔۔"
اس نے کوئی سوال نہیں  کیا ۔۔۔شاید وہ سمجھ چکا تھا وہ یہ سب سننا چاہتی تھی ۔۔۔۔

اسے تو بس سعادت کی توجہ ہٹانی تھی ۔۔۔۔لیکن دل میں  ایک اور خدشات نے سر اٹھایا ۔۔
۔( ۔" وہ جب باہر گیا تھا ۔۔۔اس نے سھل کے بارے میں  کوئی حکمت عملی  نا تیار کر لی ہو ۔۔۔مجھے اس کے ساتھ جانا چاہیے تھا ۔۔۔۔یہ میں  نے کیا کر دیا ۔شاید وہ اپنا کام۔کر چکا ہے ۔۔۔تبھی یہاں  کھڑے ہو کر ماضی کے بکواس  قصے سنا کہ میری توجہ  ہٹا رہا ہے ۔۔۔") 
وہ کیا کہہ رہا تھا کیا بول چکا تھا ۔۔۔اس نے کچھ نہیں  سنا تھا ۔۔۔اس کا ذہن واپس اس کمرے میں  پلٹا ۔۔تب تک وہ دوسرا موضوع  شروع کر چکا تھا ۔۔۔۔
" میں  آنٹی  اور آپ کے ابو کو پہلے سے جانتا تھا ۔۔۔لیکن  یہ نہیں   پتہ تھا ۔۔۔وہ تمہارے امی ابو ہیں  ۔۔پہلی ملاقات  تب ہوئی جب ۔۔وہ بھاری بھرکم سامان  ۔۔۔ گھر کے  اندر لے کر جا رہے تھے ۔۔۔اس وقت میں  نے  اور میرے دوستوں نے انکل کی مدد کی تھی ۔۔۔دوسری مرتبہ جب آپ کے ابو کی طبیعت  خراب ہوئی تھی ۔۔۔گھر میں  کوئی بھی موجود  نہیں  تھا ۔۔۔اس وقت تمہاری امی ہمارے  پاس  آئی تھی ۔۔۔اس کے بعد آنے جانے کا سلسلہ چل پڑا  تھا ۔۔۔
لیکن میں  تب بھی یہ نہیں  جانتا تھا ۔۔۔تم ان کی بیٹی ہو ۔۔۔مجھے امی نے کہا تم میری بیٹی  سے شادی  کرو گے ؟؟؟۔۔۔میں نے انہیں  سوچنے کا کہہ کر  کر ٹال دیا تھا ۔۔۔تبھی مجھے زوہیب  نے بتایا ۔۔۔کہ  تم ہی ان کی بیٹی ہو ۔۔واقعی  میں  یہ سب حسن  اتفاق تھا ۔۔یا واقعی  زمین گول تھی ۔۔۔۔"
وہ سب باتیں  واقعی  اس کے لیے نئی تھی ۔۔۔۔کیا وہ ان کی پہلی رات تھی ۔۔۔۔یا آخری ۔۔۔وہ اسی سوچ  میں  ڈوبی  تھی ۔۔۔۔
☆☆☆☆☆☆♡♡♡¿¿¿¿¿¿

" کیا باہر سنوفال ہو رہی ہے " سھل کے چہرے پہ عجیب سی چمک پیدا ہوئی ۔۔۔۔۔
" جی لیکن آپ باہر نہیں  جا سکتی ۔۔۔باہر سردی بہت زیادہ ہے ۔۔اور آپ پہلے بھی زیادہ  سردی لگنے سے بے ہوش  ہو گئی تھی ۔۔۔"
نرس اس کے پاس کھڑی  اسے انجیکشن دے رہی تھی ۔۔
" آپ ڈاکٹر  سے پوچھ لیں ۔" انجیکشن  کی وجہ سے اس کے منہ سے دبی سی سی نکلی ۔۔۔" ۔۔بس پانچ منٹ کے لیے ۔۔۔" وہ اب اس نرس کی منتیں کرنے لگی تھی ۔۔۔۔
وہ سنوفال کی دیوانی تھی ۔۔۔۔" مجھے سنوفال  بہت بہت زیادہ  پسند  ہے
پتا ہے یورپ میں  بھی جب سب گھروں  میں تھی  گھس جاتے ۔۔۔میں سنوفال میں بھیگ رہی ہوتی  تھی "

۔۔۔۔
اس نرس نے اس کی طرف دیکھا ۔۔۔۔" میں  ڈاکٹر  سے بات کرتی ہوں  ۔۔۔"
وہ اس کمرے سے باہر چلی گئی ۔۔۔۔
وہ شال لپیٹے ۔۔۔سر گھٹنوں  پہ رکھے ۔۔۔ڈاکٹر  کے جواب کی منتظر بیٹھی تھی ۔۔۔۔
ڈاکٹر کب کمرے میں  داخل  ہوا اسے پتہ تک نہیں  چلا اسے تو بس اس کی آواز  نے چونکا دیا ۔۔۔۔
" تو اب سھل میڈم کو باہر سنوفال  انجوائے کرنی ہے ۔۔۔"
ڈاکٹر  نے مسکرا کر اس کی فائل  ہاتھ میں  اٹھالی ۔۔۔۔
  لمبا قد   گورہ رنگ فوجی کٹ بال کا  ایک نہایت خوبرو نوجوان اس کے سامنے کھڑا  تھا ۔۔۔
وہ پہلی نظر میں  کسی کوبھی متاثر کر سکتا تھا ۔۔۔۔۔
اس نے کچھ منٹ تک اس شخص  کا جائزہ  لیا ۔۔۔۔
" جی کیا مجھے اجازت مل سکتی ہے ۔۔۔۔۔؟؟؟"
وہ کسی حد تک خود کو مہذب رکھنے کی کوشش  کر رہی تھی ۔۔۔۔۔
یہ تو وہ جان چکی تھی وہ کسی آرمی کیمپ میں  موجود ہے ۔۔۔۔" آپ صرف دو منٹ  کے لیے باہر جاسکتی ہیں  ۔۔۔۔" اس شخص  نے گھڑی کی  جانب دیکھا ۔۔۔۔" دو منٹ  مین ۔۔۔دو منٹ  ۔۔۔۔" اس کا لہجہ حکمیہ تھا ۔۔۔۔
اس نے سر کو ہلکی جنبش دی  ۔۔۔اور بھاگتی ہوئی باہر کی طرف گئی ۔۔۔۔
نرس اس ڈاکٹر  سے اس کے بارے میں کچھ کہہ رہی تھی پر سننا کسے تھا ۔۔۔۔
اسے تو ملے ہی دو منٹ  تھے ۔۔۔۔
☆☆☆☆☆♡◇◇◇¿◇◇¿◇◇◇◇

جاری ہے

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now