انتقام محبت قسط 73

250 19 0
                                    

{انتقام محبت }
{قسط 73}

《By EeshaNoor 》

☆☆▪▪▪▪☆☆☆☆▪▪▪▪☆☆☆☆▪▪▪▪▪▪▪☆☆

" نہیں  امی میٹنگ تین بجے ہے ۔۔۔میں  تب تک فارغ ہوجائوں گی

۔۔۔امی پہلے بھی میں  نے آپ کے کہنے پہ کافی چھٹیاں  کر چکی ہوں  ۔۔نئی نئی نوکری میں  اتنی چھٹیاں نہیں  ہوتی
  اب اگر کوئی چھٹی  کی تو نوکری  سے نکال دی جائوں گی ۔۔۔"
وہ دیکھ رہی تھی ممتاز بیگم  اس کی اس بات سے کچھ قائل ہوئی تھی ۔۔۔
" میں  ٹھیک ہوں  بیٹا تم جائو ۔۔۔۔"
شھربانو  نے آفس فون کر کے گاڑی  بھیجنے کا کہہ دیا تھا ۔۔
☆☆☆☆☆♡◇◇♡◇◇◇◇◇

کمار کے ساتھ دوسری لڑکی کو دیکھ کر ۔۔۔سعادت  کچھ مطئن ہوا ۔۔۔۔
وہ لڑکی بھی کمار کے ساتھ کچھ زیادہ ہی فری ہو رہی تھی ۔۔۔
" میں  فضول میں  شھربانو  کا سوچ رہا تھا ۔۔۔۔"
وہ ایک دن پہلے سے فارم ہاوس  میں  موجود تھا تاکے کمار پر نظر رکھ سکے ۔۔۔
" یہاں  کوئی اور لڑکی آئے تو مجھے اطلاع ضرور  کرنا ۔۔۔۔"

وہ اپنے گارڈ پہ حکم صادر  کر کے فارم ہاوس  سے جا چکا تھا ۔۔۔
" لگتا ہے یہی نئی لڑکی ہے ۔۔۔تو کیا وہ شھربانو   ۔۔۔۔نہیں   تھی ۔۔۔نہیں  یہ میں  کیا سوچ  رہا ہوں  شاید  شھربانو  کی طرف اس کی توجہ ہی  نا گئی ہو ۔۔۔۔ہاں  وہ تو ایک بچے کی ماں  ہے اس کمینے کو تو کنواری لڑکیاں  چاہیے ۔۔۔۔"
وہ خود سے ہمکلام  ہوتا ۔۔۔
فارم ہاوس  سے اپنے آفس جا چکا تھا ۔۔۔۔

وہ کسی حد تک مطمئن ہوچکا  تھا ۔۔

☆☆☆☆♡◇◇◇♡♡◇◇◇◇◇

حال ۔۔۔۔

دونوں  چلا کہ ایک دوسرے سے لپٹ  گئے ۔۔۔

" تم مرد ہو کے اتنے بزدل ہو ایک لڑکی کی پناہ لے رہے ہو ۔۔۔"
وہ کچھ سنبھلی تو اسے خود سے دور کر کے  کہنے لگی۔۔۔۔
" کیا مطلب  میں  ڈر کے چمٹ گیا تھا ۔۔۔۔وہ تو تم ڈر کے مجھ سے لپٹ گئی تھی ۔۔۔بڑی فنے خان بنی گھومتی ہے ۔۔۔۔ایک ۔!!!۔۔۔ایک ۔۔۔۔۔انسانی ڈھانچے   سے ڈر کے مجھ سے لپٹ  گئی ۔۔۔"
وہ جس انداز میں  بول رہا تھا وہ جانتی تھی وہ بھی حد سے زیادہ ڈرا ہوا ہے ۔۔۔
" تو کیا ہم بھی انسانی ڈھانچے بن جائیں  گے ۔۔۔۔"

اس کا دل اداس ہونے لگا ۔۔۔وہ افسردگی سے گویا ہوئی
" تجھے  زیادہ ایڈونچر کرنے کا شوق چڑھا تھا کر اب پورا ۔۔۔۔وہاں  رہتے کم سے کم  مرتے بھی تو انسانوں  کی طرح  ۔۔۔یہاں تو  کیڑے مکوڑے  جیسی موت ملے گی ۔۔۔"
وہ کب سے اسے سن رہی تھی ۔۔۔۔
" سن کیا وہ لوگ ہمیں  ڈھونڈ  رہے ہوں  گے ۔۔۔۔؟؟؟ اس سے پہلے وہ ہمیں  ڈھونڈ  لیں  ہمیں  یہاں  سے  باہر نکل جانا چاہیے  ۔۔۔۔"
وہ واپس اس قید میں  نہیں  جانا چاہتی تھی لیکن اس اندھیری   قبر میں  بھی رہنا محال۔تھا ۔

۔۔" ہاں  تو میں  کونسا اس زندان خانے میں  خوشی سے ٹکا ہوں ۔۔۔۔"
وہ اس کے غصے کو نظرانداز کر کے موبائل  ڈھونڈنے کے لیے ہاتھ پاوں مارنے لگی ۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Donde viven las historias. Descúbrelo ahora