انتقام محبت قسط 98

252 12 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط  98 》

《By EeshaNoor 》

☆☆☆▪▪▪☆▪▪▪☆☆☆☆☆☆▪☆☆☆☆☆

وہ گھر پہنچی اور مطھر کے جواب کا انتظار کرنے لگی ۔۔۔۔لیکن اس کی طرف سے کوئی سندیسہ نہ ملا ۔
۔۔۔وہ بے چین سی کمرے میں  ٹہلنے لگی ۔۔۔۔۔وہ بار بار اپنے کھلے بیگ اور الماری کی طرف دیکھتئ ۔۔۔۔۔
اس نے کئی بار کال ملانے کی کوشش  کی سامنے سے فون بند ہی  تھا ۔۔۔۔
" مجھے اس کی بہن  نے غلط نمبر تو نہیں  دے دیا ایسا کیسے ہو سکتا ہے مطھر میری بات کا جواب  نہ دے ۔۔۔۔ناراض  میں  ہو کہ گئی تھی ۔۔۔۔"

وہ موبائل کو تکتے خود سی ہمکلام  تھی ۔۔۔۔۔

اسے آج ہی ساری پیکنگ کرنئ تھی ۔۔۔اپنے فیس بک انسٹا سب اکائونٹ  وہ ڈلیٹ کر چکی تھی ۔۔۔۔۔
امریکا جا کے اس نے نمبر بھی بدل لینا تھا ۔۔۔۔

اس کے بگڑے دوست اس کے سدھرنے پر ہی اسے چھوڑ کر چلے گئے  تھے
۔۔وہ سب اچھے وقتوں  کے ساتھی اب حالات  وہ نہیں  تھے ۔۔۔۔

۔۔۔اس کے ناز اٹھانے والا اس کا والد ہاسپیٹل  میں  زندگی اور موت کی کشمکش  میں  تھا ۔۔۔۔

شھربانو  سے اس کی کبھی بنی نہیں  تھی ۔۔

۔وہ۔اب خود بلکل  تنہا محسوس کرنے لگی تھی ۔۔۔۔۔
وہ پچھلے تین ماہ سے مطھر سے ناراض  رہی ۔۔۔۔

لیکن آگے کے تین ماہ وہ ٹوٹ  کر اس کا انتظار  کرنے لگی تھی ۔۔۔۔
شاید  کوئی  اور اس کے پاس ہوتا تو وہ یوں  مطھر کے لیے بے چین نہ ہوتی ۔۔۔۔تنہائی  اور پریشانی  نے   اس کی جگہ  دل میں  بنا لی تھی ۔۔۔۔۔
جس کی بنیاد بہت مظبوط  تھی۔۔۔۔۔۔
اسے بار بار مطھر کا ایک سوال پریشان  کر رہا تھا ۔۔۔۔
جس کا جواب وہ اسے دینا چاہتی تھی ۔۔۔۔۔

وہ موبائل کو تکتے نیند کی وادی میں  گم ہوگئی ۔۔۔
☆☆▪▪☆▪☆☆◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇

مطھر غصے  اورنارضگی کی وجہ سے پوری رات گھر نہیں  آیا تھا
۔۔۔نہ ہی سیل فون کھولا ۔۔۔۔۔وہ کافی دیر تک آوارہ  سڑکوں  پر پھرتا رہا ۔۔۔۔
جب اسے صبح کے وقت نیند آنے لگی ۔۔تبھی ہی وہ گھر پہنچا ۔۔۔۔
مین گیٹ کی ایک  چابی اسی کے پاس رہتی تھی ۔۔۔وہ خاموشی سے   اوپر اپنے کمرے میں   جاکر اوندھے منہ لیٹ گیا ۔۔۔
پوری رات کی تھکن تھی ۔۔۔آدھے گھنٹے میں  ہی وہ نیند کی وادی میں  کھوگیا ۔۔۔وہ نہیں  جانتا تھا ۔۔۔یہ سونا اس کے لیے ٹھیک  نہیں  تھا ۔۔۔۔

☆☆▪☆☆▪◇◇◇◇¿¿¿¿¿◇◇◇◇◇

" سھل بی بی اٹھ جائو ۔۔۔میڈم آپ کو کب سے بلا رہی ہے ۔۔۔"
سھل کو لگا وہ خواب دیکھ رہی ہے کیونکہ ان کے گھر میں  کوئی نوکرانی اب  موجود نہیں  تھی ۔۔۔۔
تو اسے کیوں  رضیہ کی  آواز  سنائی دے رہی تھی 

" اس نے بڑی مشکل۔سے آنکھیں  کھولی تو سامنے واقعی رضیہ تھی ۔۔۔
" میں  نے آپ کی ساری  پیکنگ کر لی ہے ۔۔۔ناشتہ بھی بنا دیا ۔۔۔۔"
سھل اٹھ کر اس کی گردن میں  بانہیں  ڈالے جھولنے لگی ۔۔۔۔
" تھینکس رضو ۔۔۔۔آپ نے میرا اتنا بڑا مسئلہ حل کر دیا ۔۔۔۔۔۔"
پھر اس نے پوری آنکھیں  کھولی اور اس کا دماغ  جاگ چکا تھا ۔۔۔
۔۔" آپ تو چھوڑ  کے جا چکی تھی ۔۔۔۔۔" اس نے اثبات میں سر ہلایا ۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now