انتقام محبت قسط 90

210 14 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 90 》

《By EeshaNoor 》

☆▪▪▪▪♡◇◇◇◇◇▪▪▪▪♡◇◇◇◇◇◇

سعادت  وہاں  پہنچ تو  چکا تھا لیکن اسے ابھی تک سھل سے ملنے نہیں  دیا جا ریا   تھا ۔۔۔۔ان کی کاغذی کاروائی  کافی ٹف تھی ۔۔۔
ان سے بس چند سوال کیے گئے تھے ۔۔۔۔ویسے بھی وہ کوئی عام شخصیت  نہیں  تھا ۔۔۔وہ ایک نامی گرامی شخص  تھا ۔۔۔۔
اس سے سب ہی واقف تھے ۔۔۔۔
تقریبا ایک گھنٹے  بعد سعادت  سھل کو لے کر آگئے تھے ۔۔۔۔
سھل۔اسے دیکھتے ہی دوڑ کر اسے لپٹ گئی بلکل ایک چھوٹے سے بچے کی طرح  ۔۔۔۔
سعادت  بھی  سھل سے ۔پہلی بار اتنے دن تک دور رہا  تھا  ۔۔۔نا چاہتے ہوئے بھی اس کی آنکھیں  بھیگنے لگی ۔۔۔
اسے کبھی سھل۔سے بے پناہ اپنائیت  محسوس ہوتی  اور کبھی اسے وہ بلکل بیگانی لگتی ۔۔۔۔

لیکن  وہ یہاں  زیادہ دیر رکنا نہیں  چاہتا تھا ۔۔۔
وہ اسے جلد ازجلد شھربانو  کے پاس لے جانا چاہتا تھا ۔
۔۔وہ سب تلخیاں غلط فہمیاں  ختم کرنا چاہتا  تھا وہ سب کچھ سھل۔کو بتانے آیا تھا ۔۔۔وہ تھک چکا تھا ۔۔۔۔

اس کے لیے اسے اکیلے میں  سھل۔سے بات کرنی تھی وہ جانتا تھا ۔۔۔شھربانو  اس کی بات نہیں  سنے گی لیکن سھل اس  کی بات ضرور سنے گی ۔۔۔۔
وہ سھل  کو لے کر جانے کے لیے مڑا تو پیچھے سے آفیسر نے اسے تنبیہہ  کی ۔۔" سر خیال رکھیے گا ۔۔۔اغوا کرنے والے اب بھی یہی آس پاس موجود ہوسکتے ہیں  ۔۔۔آپ کو محتاط رہنا پڑے گا " ۔۔
وہ مسکرایا ۔۔۔" نہیں  ایسی کوئی بات نہیں  ہم جانتے ہیں  اغوا کرنے والے کون تھے ۔۔۔۔" اس نے گویا سرگوشی کی ۔۔۔

☆☆☆☆♡♡◇◇◇◇◇◇◇◇◇

اس کی جیپ آرمی کیمپ کے قریب آکر رکی ۔۔" خان بابا ۔۔آپ یہی رکے میں  بس پندرہ منٹ  میں  واپس آتی ہوں  ۔۔۔" ۔۔

" اچھا بی بی لیکن رات تم کو ادھر ہی کسی گیسٹ روم  میں  رکنا پڑے گا ۔۔" ۔۔۔اس نے اثبات  میں سر ہلایا  اور آرمی کیمپ کی جانب بڑھ گئی ۔۔۔۔ضروری  پوچھ گچھ  کے بعد اسے اس ممنوعہ جگہ جانے کی اجازت ملی ۔۔۔۔
وہ قریب آکر سیکیورٹی  پہ معمور سپاہی کے مقابل کھڑی تھئ ۔۔۔" میں  مسز  سعادت  ملک  مجھے معلوم ہوا ہے میری بیٹی سھل سعادت ملک  یہی پر موجود ہے  ۔۔۔مجھے آپ کے آفیسر  سے ملنا ہے ۔۔۔۔" سیکیوریٹی پہ معمور  سپاہی نے سر تا پیر کن انکھیوں  سے اس کا جائزہ لیا ۔۔۔۔
ایک سپاہی کو پاس آنے کا اشارہ  کیا اور جو کچھ اس نے کہا تھا وہی سب دہرا کے اسے اندر بھیجا ۔۔۔۔
وہ اب کھڑی اندر گئے سپاہی کی واپسی کا انتظار  کرنے لگی ۔۔۔۔
وہ سپاہی پانچ منٹ سے پہلے ہی    واپس آگیا تھا ۔۔۔
" اس لڑکی کو اپنے والد اپنے ساتھ لے گئے ہیں  ۔۔۔۔"
شھربانو  کا اپنے پیروں پر کھڑے ہونا مشکل۔ہو رہا تھا۔۔۔
اس نے ایک دم سے دیوار کا سہارا لیا ۔۔۔
" یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں آپ کیسے میری بیٹی کو کسی کے ساتھ جانے کی اجازت دے سکتے ہیں  ۔۔۔"
وہ شاید  اتنا زور سے بولی تھی اندر بیٹھا آفیسر  باہر آگیا تھا ۔۔۔
" جی محترمہ کیا مسئلہ  ہے آپ کا آپ کیوں  شور مچا رہی ہیں  ۔۔۔"
اس سوال کا جواب اس کی بجائے پاس کھڑے سپاہی نے دیا ۔۔۔" سر یہ وہی عورت جس کے بارے میں  ہم نے ابھی آپ کو مطلع کیا تھا ۔۔۔"
سپاہی کی بات پر اس آفیسر نے بغور اس کا جائزہ لیا ۔۔۔
" محترمہ   آپ کی بیٹی کو آپ کے شوہر  کے حوالے کر دیا گیا ہے  ۔۔۔۔۔۔  اور وہ بلکل سہی سلامت اپنے والد کے ساتھ جا چکی ہیں  ۔۔۔۔"
اس کا اب وہاں  رکنا بیکار تھا ۔۔۔۔
وہ تیزی سے واپس پلٹی ۔۔۔۔اسے وہ گاڑی  کراس کرتے کیوں  نظر نہیں  آئی ۔۔۔۔
" خان بابا واپس چلیں  ۔۔۔" وہ ہانپتی ہوئی گاڑی میں  آکر بیٹھی
۔۔۔☆☆☆☆☆☆☆☆☆

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now