انتقام محبت قسط 96

225 13 0
                                    

《انتقام محبت 》

《قسط  96 》

《By EeshaNoor 》

☆▪☆☆▪☆☆☆☆☆▪☆▪▪▪▪▪▪▪▪☆☆☆☆

اس نے چاروں  اطراف دیکھا ۔۔۔چھوٹے  چھوٹے  قدم  اٹھاتی  اس چھوٹے  سے بنگلو میں  داخل  ہوئی ۔۔۔

لائونج نفاست سے سجایا گیا تھا ۔۔۔

دیواروں پہ آیات قرآنی  کے نقش لگے تھے ۔۔۔۔

دیوار کے پاس بڑے سے شوکیس میں  کتابوں  کے ساتھ کچھ شوپیس بھی رکھے تھے ۔۔۔
گویا یہ لائونج  ہی ان کا ڈرائنگ روم اور اسٹڈی  تھا ۔۔۔۔
تین کمرے اور کچن اسے واضع  نظر آرہا تھا ۔۔۔

باہر گیراج سے اوپر سیڑھیاں  جا رہی تھی ۔۔
شاید اوپر بھی چھوٹا سا پورشن تھا ۔۔۔۔
وہ بڑے گھر کی ملکہ۔۔۔۔۔ان کے تو خاص نوکروں  کے گھر بھی ان سے کئی گنا بڑے تھے ۔۔۔وہ اتنے چھوٹے  سے گھر میں  اپنی بیٹی کیسے دے سکتی تھی ۔۔۔۔
کچن سے لڑکیوں  کے زور سے ہنسنے کی آوازیں آرہی تھی ۔۔۔
وہ ارد گرد کے جائزہ لینے میں  محو تھی جب کسی  کی مردانہ آواز اس کی سماعت سے ٹکرائی ۔۔۔
" جی کس سے ملنا ہے آپ کو ۔۔۔"

اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا ۔۔
ایک اٹھائیس تیس برس کے لگ بھگ نوجوان نظر آیا ۔۔۔۔
نہایت ہی کمزور لگ رہا تھا ۔۔۔جیسے وہ ابھی ابھی کسی بڑی  بیماری سے لڑ کر آیا ہو ۔۔۔
" تم مظفر کے بڑے بیٹے ہو۔۔۔؟؟؟"
وہ اپنے ہی انداز میں  اس سے مخاطب ہوئی ۔۔۔
" جی لیکن آپ۔۔۔؟؟"
" میں  شھربانو  ۔۔!!! تمہارے پاپا کا کمرہ کونسا ہے ۔۔۔"
ہنسنے کی  آوازیں تھم چکی تھی ۔۔۔
ان کی نظر بھی شاید  ان پہ جمی تھی ۔۔۔

" آنٹی آپ ۔۔بیٹھیں  ۔۔۔میں  ابو کو بلاتی ہوں  ۔۔۔"

کچن سے اس کی بڑی بیٹی اس کی مہمان نوازی  کرنے چلی آئی تھی
وہ دیکھ رہی تھی ۔۔وہ۔اسے ناپسندیدہ  نظروں  سے  دیکھ رہی تھی ۔۔۔اور وجہ شھربانو  جانتی تھی ۔۔

☆☆☆☆☆◇◇◇◇◇◇◇

" بیبی وہ لڑکا آپ کا پوچھ رہا تھا ۔۔۔۔"

اس نے عجیب سی نظروں  سے چوکیدار کو دیکھا۔۔۔
اسے پہلے تو کبھی کوئی بات نہیں  بتائی گئی تو آج کیوں  ۔۔۔کیا مطھر آج پہلی بار اس کے گھر آیا تھا ۔۔۔؟؟؟ یا پہلی بار اس نے اس کا پوچھا تھا
۔۔
کتنے ہی سوال ذہن میں  الجھنے لگے ۔۔۔

" مام کو بتا دو ۔۔۔۔"
چوکیدار  نے اثبات میں  سر ہلایا  ۔۔اور وہ۔جانتی تھی یہ بات وہ پہلے ہی اسے بتا چکا ہوگا ۔۔۔۔
نمک حلال نوکر ۔۔
وہ سر کو جھٹک کر اندر چلی گئی ۔۔۔

کچھ پل کا شور  پھر آس پاس وہی خاموشی ۔۔۔۔

اس نے کمرے میں آکر اپنے بیگ سے گن نکالی ۔۔۔۔
ایکسر سائز والے کمرے کی جانب پلٹی ۔۔۔

سامنے کھڑے ٹارگٹ پر اس نے اپنی پوری گن خالی کر دی ۔۔۔لیکن غصہ ابھی بھی کم نہ ہوا تھا ۔۔۔۔دل کو ایک پل کا بھی قرار نہ تھا ۔۔۔۔اس نے گن زور سے دوسری  طرف پھینکی ۔۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now