انتقام محبت آخری قسط

880 21 12
                                    

《انتقام محبت 》

《آخری قسط 》
《By EeshaNoor 》

☆☆▪▪▪▪▪☆☆▪▪▪▪▪☆▪▪▪▪▪▪▪▪▪☆☆☆▪▪▪
ردا نے کال کر کے مطھر کو گھر بلایا تھا۔

۔۔۔مطھر جلد بازی میں  گھر پہنچا ۔۔۔

لیکن گھر میں  بلکل خاموشی  تھی ۔
۔۔۔کہیں  سے بھی یہ محسوس نہیں  ہو رہا تھا
ردا کا رشتہ دیکھنے والے لوگ آئے ہوئے ہیں

  اس کے ذہن میں  عجیب سےخدشات اٹھنے لگے ۔۔

( " کیا وہ لوگ ناپسند کر کے چلے گئے ۔۔۔۔؟؟؟")
ذہن میں  ایک  انجانہ سا خوف سر اٹھانے لگا ۔۔۔
اتنی خاموشی  دیکھ کر اس کا دل دہل گیا ۔۔۔۔

اچانک سے پورے گھر میں  روشنی ہوگئی ۔۔۔۔
سب اپنے اپنے  کمروں سے نکل آئے

۔۔۔" ہیپی برتھ ڈے  ٹو یو ۔۔ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو ۔۔۔۔ہیپی برتھ ڈے ڈیئر مطھر ۔۔۔

ہیپی برتھ ڈے ۔۔"

سب کلیپنگ کرتے ہوئے اس پر چمکیلی پتیاں نچھاور  کر رہے تھے ۔۔۔
کوئی اسپرے لیے کھڑا تھا ۔۔۔توکوئی کچھ ۔۔۔
مطھر کی جان میں  جان آئی ۔۔۔
" تم لوگ۔۔۔۔بھی نہ ۔۔۔۔ کوئی اتنا سسپنس کرتا ہے ۔۔۔" سب زور سے قہقہے  لگانے لگے ۔۔۔۔

مطھر کا چہرہ دیکھنے لائک تھا ۔۔۔۔۔
وہ سب مطھر کا چہرہ دیکھ کر ہنسے جا رہے تھے ۔۔۔
پوری فیملی وہاں  موجود تھی ۔۔۔۔ھما اور ربیعہ ان کے  شوہر   ۔۔۔۔ مدثر اور اس کی بیوی بھی اس پارٹی میں  پیش پیش تھے ۔

لیکن اگلے ہی پل سب اسٹیچو ہوگئے ۔۔۔۔۔

وہ شور ایک دم سے تھم گیا ۔۔۔۔
بس ہائے ہیل کی ٹک ٹک کی آواز  لائونج میں  گونجنے لگی  ۔۔۔۔
کوئی تالی بجاتے رک گیا تو  کوئی ہنستے ہوئے ۔۔۔ایسا لگتا تھا ۔۔۔۔گویا وقت تھم گیا ہو  ۔۔۔
" اووو ہم بلکل سہی وقت پر  آئے ہیں  ۔۔۔۔"

سامنے مہرون ساڑھی پہنے شھربانو  کھڑی تھی ۔۔۔۔۔
اس کے ساتھ اس کا نوکر اور نوکرانی بھی موجود تھے ۔۔۔۔
مطھر نے شھربانو  کو دیکھ کر ان سب کی طرف دیکھا ۔۔۔۔
لیکن سب نے شانے اچکا کر نہیں  معلوم کا اشارہ کیا ۔۔۔

" آپ  سب کو میرے اس طرح  آنے پر حیرت ہوئی ہوگی ۔۔
لیکن میں  صرف آپ سب کو اپنے گھر انوائیٹ کرنے آئی ہوں۔۔
۔۔۔کل شام ہمارے گھر سعادت کے ٹھیک ہونے کی خوشی میں  ایک شاندار پارٹی کا اہتمام  کیا گیا ہے میں   ۔۔۔اس پارٹی کا "
اس نے ایک کارڈ مطھر کی طرف بڑھایا ۔۔۔

" اس پارٹی کا دعوت نامہ  دینے آئی تھی۔۔۔اب ہم چلتے ہیں  ۔۔۔کیا آپ ہمیں  باہر تک چھوڑنے  نہیں  آئیں  گے ۔۔۔۔"
اس نے مطھر کی جانب اشارہ کیا ۔۔۔۔مطھر کو نا چاہتے ہوئے بھی ۔۔۔اخلاقی تقاضے پورے کرنے تھے ۔۔۔
اس نے سر کو ہلکی سی  جنبش دی  ۔۔۔
وہ دونوں  اب باہر گاڑی کے پاس کھڑے تھے ۔۔۔
" گاڑی  میں بیٹھو ۔۔" جو انداز سب کے سامنے تھا وہ ایک پل میں  غائب ہو گیا ۔۔۔۔
" ہم نے جو ڈیل کرنی تھی اس کے بارے میں  بات کرنی ہے ۔۔۔"
مطھر کو ساری بات سمجھ آچکی تھی ۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now