انتقام محبت قسط 85

192 12 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 85》

《By EeshaNoor 》

☆☆☆▪▪▪▪☆☆☆▪▪▪☆☆☆☆☆☆☆☆☆
سعادت اس  کے چہرے کہ بدلتے   رنگ  دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔
اسے شھربانو  کا اس طرح  مایوس ہونا بلکل اچھا  نہیں  لگ رہا تھا ۔۔لیکن اب شاید  سچ بتانا بھی ضروری  ہوچکا  تھا ۔۔۔۔
" چلو اس جگہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں  ۔۔۔"

اس نے ایک جانب اشارہ کیا ۔۔۔۔۔ وہاں  ایک ڈھلان سی بنی تھی ۔جو دریائے سوات کی جانب جا رہی تھی ۔۔۔دریائے  سوات جو سردی کی وجہ سے خاموش اور اداس   سا تھا ۔۔۔۔۔بلکل سعادت کے دل کی طرح  ۔۔۔۔
" مسٹرملک آپ کس خوش فہمی  میں  جی رہے ہیں  ۔۔میں  اور آپ کے ساتھ بیٹھوں گی ۔۔ہونہہ ۔" "

اس نے سر کو جھٹکا اور گاڑی کی طرف بڑھنے لگی ۔۔۔وہ اس سے اسی بات کی توقع کر رہا تھا ۔۔۔لیکن سب جانتے ہوئے  بھی ہمیشہ  کی طرح  اس کے دل کوٹھیس پہنچی تھی ۔۔۔

" تم دوبارہ  مظفر سے ملنے نہیں  گئی۔۔۔۔؟؟؟"
☆☆☆☆☆☆◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇

اس کے پاوں  جہاں  تھے وہاں منجمند  ہوگئے ۔۔۔۔۔

("یاخدا  وہ  یہ بات بھی جانتا تھا ۔۔۔ ") ایک کے اوپر ایک انکشاف ۔۔اسے نڈھال سا کیے جا رہے  تھے  ۔۔۔۔
لیکن اسے مظبوط نظر آنا  تھا ۔۔۔۔
اس نے پلٹ کر ایک تیز نظر سعادت  پر ڈالی ۔۔۔۔
اور واپس گاڑی  کی طرف پلٹی ۔۔۔۔
" مسز ملک آپ بوڑھی ہو رہی ہیں  ۔۔۔۔۔" سعادت کی آواز  پھر اس کی سماعت سے ٹکرائی  ۔۔۔

وہ جانتی تھی وہ جان بوجھ کر اسے طیش میں  لانا چاہتا ہے ۔۔۔

لیکن اس نے پیچھے مڑ کر نہیں  دیکھا ۔۔۔۔
جیسے ہی اس نے گاڑی کا گیٹ کھولا ۔ایک مردانہ آواز  نے اس کی راہ روکی
۔۔۔" میڈم  یہ گاڑی  آگے نہیں  جا سکتی ۔۔۔۔ہم نے ایک فورویل گاڑی   کا بندوبست  کر دیا آپ دونوں  آگے ساتھ چلے جائیں  ۔۔۔۔"
یہ وہی شخص  تھا ۔۔۔جس کی گاڑی  سعادت  اور اس کی گاڑی  کے بیچ میں  تھی ۔۔
" میرے لیے ایک  الگ گاڑی  کا بندوبست  کرو ۔میں  اس کے ساتھ ۔۔۔" اس نے  قہر بھری نظر سعادت پر ڈالی " میں  اس کے ساتھ ایک گاڑی  میں  سفر نہیں  کر سکتی ۔۔۔"
شھربانو  نے گویا اس شخص  کو حکم سنایا تھا  ۔۔۔
" میڈم ابھئ تو صرف  ایک ہی گاڑی  کا بندوبست  ہو سکا ہے ۔۔"

وہ ادب سے سر جھکائے کہہ رہا تھا  ۔۔" ۔ویسے بھی آگے کا سفر دشوار گزار  ہے ۔۔ابھی سورج بھی ڈھل چکا ہے ۔۔۔۔" سعادت   نے پہاڑوں  میں  ڈوبتے ہوئے  سورج کی جانب دیکھا  ۔۔۔۔اور ایک ٹھنڈی  آہ بھری ۔۔۔

"تم نے  ہمارے رہنے  کا بندوبست  کر لیا ہے  ۔۔۔؟؟"
سامنے کھڑے شخص  نے سعادت  کے سوال پر اثبات  میں سر ہلایا  ۔۔
وہ دیکھ رہی تھی وہ شخص  بقول زمان کے اس کا آدمی تھا ۔۔۔وہ بھی سعادت کی  ہی ہر بات مان رہا تھا ۔۔۔وہ سب سعادت کے کارندے تھے ۔۔۔۔۔وہ خود کو  بھی ان ہی کا محکوم سمجھ رہی تھی

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now