انتقام محبت قسط 67

243 20 0
                                    

《انتقام محبت》
《 قسط 67》

《By EeshaNoor 》✏✏✒✏
☆☆☆☆☆☆▪▪▪▪▪▪☆☆▪▪▪▪▪☆☆▪▪▪▪▪▪▪

اس نے گاڑی ریورس گیر میں ڈال کر ۔

ایک طرف پارک کی ۔۔۔

اس عورت کے لیے بچہ اور بیگ ایک ساتھ سنبھالنا مشکل ہو رہا تھا ۔۔۔۔

وہ اتر کے کنفرم کرنا چاہتا تھا ۔
آخر وہ ہے کون ۔۔۔

اسے نجانے کیوں اس عورت پہ شھربانو ہونے گماں گزرا ۔۔۔۔
" ۔کیا واقعی وہ شھربانو ہی ہے یا کوئی اور " ۔

وہ گاڑی سے اتر کر اس عورت کی جانب بڑھا ۔۔۔۔
جیسے ہی وہ اس کے سامنے آیا اسے اپنے سب سوالو کے جواب مل گئے تھے ۔۔۔۔۔۔
وہ وہی تھی ۔۔۔
" کہاں جا رہی ہو ۔۔۔۔؟؟؟"
وہ اور بھی تیز تیز چلنے لگی ۔۔۔۔
وہ بھی اس کے ہمقدم چلنے لگا ۔۔۔۔بیگ اس کے ہاتھ سے لے لیا ۔۔
۔جسے وہ دینا نہیں چاہتی تھی ۔۔۔۔
اس نے تقریبن چھننے والے انداز میں بیگ لیا ۔۔۔۔

" شیری کچھ دیر میں بارش ہو جائے گی کہاں معصوم بچی کو لیکر جا رہی ہو ۔۔۔"
وہ تو جیسے کوئی بات سن ہی نہیں رہی تھی ۔۔

اس نے بیگ چھننے پر بھی کوئی زیادہ مزاحمت نا کی ۔

" شیری اچھا میرے ساتھ نہ چلو ۔۔۔بتا دو کہاں جانا ہے ٹیکسی کروا دیتا ہوں ۔۔۔۔"
وہ پھر بھی ناک کی سیدھ میں چلتی جا رہی تھی ۔۔۔۔
وہ بھی اس کے پیچھے چلنے لگا ۔۔۔۔
تیز تیز چلنے کی وجہ سے وہ ہانپ رہی تھی ۔

۔۔" آرام سے تو چلو یار ۔۔۔ ۔!!!۔۔امی کے پاس جا رہی ہو ۔۔؟؟؟۔لیکن وہ گھر پر نہیں ہے ۔۔۔"
اس بات پہ وہ ایک پل کے لیے ٹھہری ۔۔۔اس نے ایک سوالیہ نظر اس پر ڈالی ۔۔۔
آنکھوں کے گرد حلقے ۔۔۔مایوسی اور بے بسی کی داستاں سناتی آنکھیں ۔۔۔
اس کی اداس آنکھیں اس کے دل کو چیر کہ رکھ گئی ۔۔۔۔
" پوچھو گی نہیں وہ کہاں ہے "

" شیری ۔۔۔" اس نے زور سے اس کی کلائی کو پکڑا ۔۔۔۔
۔۔
وہ چپ چاپ کھڑی تھی
۔۔۔
" شیری کچھ تو بولو ۔۔۔۔خدا کے لیے ۔۔۔"

وہ گویا رو دینے کو تھا ۔۔۔۔
" میرا پیچھا چھوڑ دو ۔۔۔۔ورنہ اس کا نتیجا اچھا نہیں ہوگا ۔۔۔"

اس کی آواز سے نفرت چھلک رہی تھی

۔۔۔اسے لگا وہ بول بھی بمشکل سے پا رہی ہے ۔۔۔۔وہ اتنی کمزور ہو چکی تھی ۔۔۔وہ چند الفاظ ادا کرتے وقت بھی ہانپنے لگی ۔۔۔۔۔

" لیکن تم جا کہاں رہی ہو ۔؟؟؟۔۔۔"
وہ وہی کچھ دیر بیٹھ گئی شاید اب اس میں اور چلنے کی سکت نہیں بچی تھی۔۔۔۔

موسم خراب ہونے لگا تھا ۔۔۔

" شیری جو کچھ ہوا مقدر میں لکھا تھا ۔۔۔ہم اور تم کچھ نہیں کر سکتے ۔تھے ۔۔۔"
وہ ایک دم سے کانوں پہ ہاتھ رکھ کے چلانے لگی

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now