انتقام محبت قسط 69

235 17 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 69》
《By EeshaNoor 》
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆

ڈاکٹر  اس کے شانے تھپک کر اسے تسلی دے رہا تھا ۔۔۔
وہ ڈاکٹر  کو دروازے  تک چھوڑ  کر واپس ۔۔شھربانو  کے پاس آکر  بیٹھ گیا ۔۔۔
ممتاز بیگم   بیٹی کی پریشانی  شوہر کی جدائی میں دن بدن کمزور ہوتی جا رہی تھی ۔۔۔

اور وہ شھربانو  کو دیکھ کر اسے کے لیے گھل رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
جسے اس کی کوئی پرواہ نہیں  تھی ۔۔۔
☆☆▪▪▪☆♡♡♡♡♡♡♡◇◇◇◇◇◇

" سعادت بیٹا !!! مجھے تم سے بات کرنی ہے ۔۔۔۔"

ممتاز بیگم کہ چہرے سے تھکن کے آثار نمایاں  تھے ۔۔۔۔

" امی آپ نے کیوں  تکلیف  کی  مجھے بلا لیا ہوتا میں  آجاتا ۔۔۔آپ کے کمرے میں  ۔۔۔۔"
وہ بازو سرہانے کیے چھت کو گھور  رہا تھا ۔۔۔جب ممتاز  بیگم  اس کے کمرے میں  داخل ہوئی ۔۔۔

" بس بیٹا اپنے مطلب کی بات ہے تو سوچا خود آکر کہہ دوں  ۔۔۔۔"
" امی آپ یہ کیسی باتیں کر رہی ہے ۔۔۔۔کیا میں  آپ کا بیٹا  نہیں ۔۔۔؟؟؟۔"

وہ اٹھا اور اسے سہارا دے کر اپنے بیڈ پر بٹھایا ۔۔۔۔
" بیٹا بات بہت بڑی ہے سمجھ نہیں  آرہی کیسے کہوں !!! ۔" وہ کچھ سوچنے لگی ۔۔۔

" ۔۔۔بیٹا۔۔۔۔۔ تم بانو سے نکاح  کر لو ۔۔۔"
ممتاز بیگم  کچھ تاسف سے گویا ہوئی ۔۔۔۔

" جی امی ۔۔" وہ حیرت  سے اٹھ کر کھڑا  ہوگیا ۔۔

" ہاں  بیٹا میں  جانتی ہوں  یہ بہت بڑی قربانی ہے ۔۔۔لیکن "
وہ ہاتھ جوڑے  گردن  جھکائے بیٹھی تھی ۔۔۔
" بیٹا یہ ایک ماں  کی مجبوری  ہے ۔۔۔"

ممتاز بیگم اسے شرمندہ سی لگی ۔۔۔

" امی آپ یہ کیا کر رہی ہیں ۔۔آپ ہاتھ جوڑ کر مجھے اپنی نظروں میں کیوں گرا رہی ہیں ۔۔۔

لیکن امی۔۔!!! ۔۔شھربانو  کبھی نہیں مانے گی وہ مجھ سے کسی غلطی فہمی کی وجہ سے شدید  نفرت کرتی ہے ۔۔۔
وہ مجھے دیکھنا تک گوارا  نہیں  کرتی  وہ نکاح  کے لیے کیسے رضامند ہوگی ۔۔۔"
ممتاز بیگم  اس کئ بات سن کے کسی گہری سوچ میں پڑ گئی ۔۔۔
" آپ شھربانو کو راضی کر لیں  ۔۔۔۔میری طرف سے ہاں ہی سمجھو ۔۔۔"

☆☆☆☆▪☆▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪◇◇◇◇◇♡◇◇◇

وہ آج پورے ایک مہینے بعد کمرے سے باہر آئی تھی ۔۔۔۔
وہ بھی ممتاز بیگم کی منت سماجت کرنے  کے بعد ۔۔۔
اس نے آئینے میں  خود کو دیکھا ۔۔۔تو اپنے آپ کو پہچان نہیں پائی تھی ۔۔۔۔
آنکھوں  کے گرد ہلکے سوکھے سفید ہونٹ ۔۔۔۔۔جیسے کوئی زندہ لاش  ہو ۔۔۔۔۔

" بانو بیٹا میرا نہیں  تو سھل کا ہی سوچ لو اپنی حالت  کیا بنا لی ہے تم نے  ۔۔۔۔"
وہ سھل کو دیکھ  رہی تھی جو اب پورے سات ماہ کی ہوچکی تھی ۔
" امی اپنے گھر چلیں  مجھے یہاں ہر چیز سے خوف آتا ہے۔۔۔۔ "

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now