انتقام محبت قسط 63

234 21 0
                                    

《انتقام محبت 》

《قسط 63》

《By EeshaNoor》 ☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆

" قبول ہے " دوسری  بار پوچھا گیا ۔۔
اس نے ایک دم سے قبول ہے قبول  ہے کہہ دیا ۔۔۔دونوں کا نکاح  ہوچکا تھا دونوں  ایک دوسرے  کی جانب دیکھنے لگے ۔۔۔۔
اچانک سے کسی نے اس کے بازو پیچھے کی طرف کیے ۔۔۔وہی حال مطھر کا تھا ۔۔۔۔
ان کے ہاتھ پیچھے کر کہ باندھ دیے گئے ۔۔۔۔
" چل اٹھ ولیمہ اب کمرے میں  ہوگا ۔" وہ سب قہقہے  مار  رہے تھے۔۔۔۔
" اوئے ہاتھ مت لگا اسے یہ خود جائے گی"
مطھر  کو ان سب پہ غصہ آ  رہا تھا

وہ اس بات پر پھر سے قہقہے مارنے لگے ۔۔۔
وہ اٹھ کر اندر جانے لگی۔۔۔۔۔۔
اس کے ہاتھ میں  بندھی زنجیر سے وہ اسے کھینچ  کے اندر لے گئے ۔۔۔
اسے اسی کمرے میں ڈال دیا  گیا جہاں  وہ پہلے تھی ۔۔۔
وہ بہت شاطر نکلے ۔۔۔
وہ ان دونوں کو اپنے اپنے کمرے میں  بند کر کے جانے لگے ۔۔۔
۔۔۔☆☆☆▪▪▪▪▪▪▪▪☆▪▪▪
" ہاتھ باندھ کہ کیا مرنے کے لیے چھوڑ  کے جا رہے ہو ۔۔۔۔۔۔۔"
اس کا خون کھول رہا تھا ۔۔۔اس کا بس نہیں چل رہا تھا ۔۔۔وہ ان کا خون کر دے ۔۔۔
اس سے اچھا تھا اسی وقت وہ اسے ان لوگوں  کی قید سے رہا کرا دیتا ۔۔۔۔۔۔۔
جب صرف دو شخص  تھے ۔۔۔
اسے رہ رہ کہ اپنی بزدلی پہ غصہ آرہا تھا ۔۔۔
آخر اس نے ان لوگوں  کی  بات پہ اعتبار  کیوں  کیا ۔۔۔
" مرنے کے لیے ہاتھ باندھنے کی کیا ضرورت ہے ۔۔۔۔"
وہ  دیو قامت  شخص اپنے دانت نکالے ہنس رہا تھا ۔۔۔
" اس کے لیے  ایک گولی ہی کافی  ہوتا ہے ۔۔۔۔
تو کیا سمجھا ۔۔۔تیرے دماغ میں  کیا چل رہا ہے ہمیں  پتہ نہیں  چلے گا "
وہ اب بھی دانت نکالے ہنس رہا تھا ۔۔۔

" کیا چل رہا تھا بتا زرا ۔۔"
وہ اس گھور رہا تھا ۔۔۔اس کا بس نہیں  چل۔رہا تھا ۔۔اس کی بتیسی توڑ  دے ۔۔۔

" تو لڑکی کو باہر لے گیا تھا ۔۔۔وہ کس لیے "

اس دیو قامت  شخص  کی  بات  ابھی پوری نہ ہوئی تھی  ۔۔۔
وہ چلا اٹھا ۔۔۔" وہ مجھے چاقو کی نوک پہ لے کر گئی تھی ۔۔اندھے ہو کیا تم لوگ ۔۔۔یہاں  تک کہ اس نے مجھے زخمی کر دیا تھا ۔۔۔"
زور کا تھپڑ اس کے گال پر پڑا ۔۔۔کان سائیں سائیں  کرنے لگے ۔۔۔
" بکواس بند کر اپنا ۔۔کیا ہم کو گدھا سمجھا ہے ۔۔۔"
عنقریب  اسے اور مار پڑتی ۔۔۔
" جعفر چل آجا ۔۔کیا اس کے ساتھ جھک مار رہا ہے" ۔۔۔
وہ اب  بھی ہاتھ چھڑانے کے لیے مزاحمت کر رہا تھا ۔۔۔
"او بھائی ۔۔زیادہ زور نہ لگا ۔۔۔لاک آٹو ہے کچھ دیر میں  کھل جائے گا ۔۔۔"
ایک شخص  چلا کہ اسے سنا رہا تھا ۔۔۔
" اتنے لوگ ہو کہ ایک شخص  سے ڈرتے ہو ۔۔۔۔"
اسے بھی نجانے کیا جنون چڑھا تھا ۔۔۔
ابھی تک ایک جھانپڑ سے ہی اس کے جبڑا ہل گیا تھا ۔۔۔۔جبڑے میں  درد ہونے لگا  تھا ۔۔۔
وہ اس کی باتوں  کو نظر انداز  کر کے وہاں  سے جا چکے تھے ۔۔۔
☆☆☆☆☆♡◇◇◇◇◇◇◇◇

" منہ کھول اپنا ۔۔۔نہیں  تو ۔۔۔تیرے ساتھ تیرے پورے خاندان کو اوپر پہنچا دوں گا ۔۔۔"

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now