انتقام محبت قسط 86

192 14 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 86 》

《By EeshaNoor 》

☆▪☆☆☆▪▪▪▪☆☆☆☆☆☆☆☆▪▪▪▪
ماضی 

وہ گویا اڑ کر ہاسپیٹل  پہنچا تھا ۔۔۔۔

" کیا ہوا شھربانو  کو ۔۔۔" اس کی سانسیں پھول رہی تھی ۔۔۔۔
سب کو وہاں  موجود دیکھ کر اس کی تو جیسے جان ہی نکل گئی..
۔۔۔
اور وہ سب سعادت کو دیکھ کر مسکرا رہے تھے ۔۔۔
" میں  شھربانو کی طبعیت  کا پوچھ  رہا ہوں  ۔۔اور آپ سب مسکرا  رہے ہیں  ۔۔۔ " ان سب کو دیکھ کر سعادت  کو کچھ اطمینان ہوا  وہ بھی ان کو دیکھ کر جوابن  مسکرا دیا ۔۔۔۔" اس کا مطلب شھربانو  بلکل ٹھیک ہے ۔۔۔"
اس نے گویا خود ہی سوال  کا جواب  بھی ڈھونڈ  لیا ۔۔۔
" جی جناب  وہ بلکل ٹھیک ہے ۔۔۔اور آپ کے لیے ایک بہت بڑی  خوشخبری  بھی  ہے  ہمارے پاس ۔۔۔"
وہ دیکھ رہا تھا سحر اور ممتاز بیگم  ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرائی تھی ۔۔۔۔
ممتاز  بیگم  نے ایک کاغذ اس کی طرف بڑھایا  ۔۔۔۔
وہ کبھی اس رپورٹ  کو تو کبھی شھربانو  کو دیکھتا ۔۔۔۔جس کے چہرے پر خوشی کی بجائے غصے کے آثار  نمایاں  تھے ۔۔۔۔۔
☆☆☆☆♡♡♡◇◇◇◇◇◇

ہاسپیٹل  سے آئے اسے ایک ہفتہ ہوچکا  تھا ۔۔۔۔۔
اسے آج بھی وہ پہلی رات یاد تھی ۔۔۔۔اسے اس کا ہر ستم یاد آرہا تھا ۔۔۔

اسے یہ زبردستی  کا بچہ نہیں  چاہیے تھا ۔
" یہ بچا دنیا میں  نہیں  آئے گا ۔۔۔۔میں  آج ہی ڈاکٹر  سے بات کرتی ہوں  ۔۔۔۔۔"
وہ کب سے چھت کو دیکھتے ہوئے  منہ ہی  منہ میں  بڑبڑا رہی تھی ۔
۔۔
" کیسی ہو میری جان ۔۔۔" سعادت  کی آواز  پر وہ چونک گئی تھی ۔۔۔۔سعادت  پھر سے چھوٹے  بچوں  کو کھلونے ہاتھ میں  لیے اس کے کمرے میں  داخل ہوا ۔۔۔۔
" یہ سب کیا ہے ۔۔۔"
سعادت نے اسے سوالیہ نظروں سے دیکھا ۔
۔
" میں  نے کہا یہ سب کیا ہے بند کرو یہ ڈرامہ  ۔۔۔۔مجھے یہ بچہ  نہیں  چاہیے ۔۔۔۔یہ بچہ مجھے تمہاری دی ہوئی ہر   اذیت یاد دلاتا ہے ۔۔۔۔۔میں  اس   بچے کو دنیا میں  نہیں  لائوں گی  ۔۔۔۔میں  آج ہی ڈاکٹر  کے  پاس  جائوں گی ۔۔سمجھے تم آج ہی ۔۔۔۔۔۔"
وہ اب اٹھ کر سعادت کے سامنے  ڈھیلے ڈھالے لباس میں  کھڑی تھی ۔۔۔۔۔
ڈھیلے ڈھالے   لباسوں  سے اس کی  الماری بھر دی گئی تھی ۔۔۔۔۔
" شھربانو  یہ تم کیا کہہ رہی ہو  تم ہوش میں  تو ہو ۔۔۔۔تم!!!
۔۔ تم ۔۔۔ایسا کچھ نہیں  کرو گی وہ ہماری محبت  کی نشانی ہے ۔۔۔۔نہیں  نہیں  تم ایک معصوم  کی جان کیسے لے سکتی ہو ۔۔۔تم صرف مجھے ڈرا رہی ہو ۔۔۔۔"  وہ دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔سعادت  کا چہرہ ایک دم سفید پڑ گیا تھا ۔۔۔۔اور اسے اندر تک  سکون  محسوس ہو رہا تھا ۔۔۔۔
اسے ایسے ہی سکون ملتا تھا ۔

اسے اذیت دے کر ۔۔۔۔
☆▪▪▪▪♡◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇♧♧♧
وہ عام سے لباس میں  لائونج میں  بیٹھی ٹی وی دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔۔
جب سامنے سے اسے سعادت کے ساتھ ممتاز  بیگم  بھی   نظر آئی ۔۔
۔" امی آج سے آپ یہیں رہیں گی ۔۔۔۔۔کسی  کام کو ہاتھ  نہیں  لگائے گی  ….کچھ بھی نہیں  کرنا بس شھربانو  کا خیال رکھنا ہے اور نوکروں  پہ حکم چلانا ہے ۔۔۔۔"
ہاتھ میں  ممتاز بیگم  کا بیگ لیے

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now