انتقام محبت قسط نمبر 13

291 22 0
                                    

《انتقام محبت 》

《قسط نمبر 13》

《By EeshaNooR 》☆▪▪▪▪▪¤¤¤¤¤¤¤¤

وہ بہت خوش تھا ۔۔۔آج اسے اجرت پوری مل گئی تھی ۔۔۔
وہ خوشی سے رہنے کو تیار تھا ۔۔۔۔
وہ واپس اپنے عارضی رہائشگاہ آگیا ۔۔۔۔۔
چار منزلہ عمارت کے نیچے والے حصے میں اس نے اپنا بندوبست کر رکھا تھا ۔۔۔۔
اس نے سیل اٹھایا گھر کا نمبر ڈائل  کیا ۔۔۔۔۔
" آپی گھر میں سب خیریت ہے ۔۔۔۔۔"
اس کی آپی کی کانپتی آواز  اس کے حواس سے ٹکرائی ۔۔۔
اس کے کانوں  میں  جیسے چھن سے کچھ ٹوٹا  ہو ۔۔۔
" مطھر بھائی  امی آج درد سے بیہوش  ہو گئی تھی " ۔۔۔۔
یہی آواز  اب تک اس کی کانوں  میں  گونج رہی تھی ۔۔۔
تعمیراتی عمارت ۔۔۔جس کے ایک حصے میں  وہ عارضی طور رہائش پذیر تھا ۔۔۔
اسے اب گھٹن ہونے لگی ۔۔۔۔
وہ اپنی مٹھی میں  رکھے تین ہزار دس بار گن چکا  تھا ۔۔۔
" دس ہزار ٹیسٹ  کے ۔۔۔دو لاکھ آپریشن  کے لیے ۔"
اسے لگا اس کی دماغ  کی کوئی نس پھٹ جائے گی ۔۔۔
درد کی شدت آنکھوں  کے راستے باہر آنے لگی ۔۔۔۔
وہ کمزور  پڑ رہا تھا ۔۔۔
" مطھر بیٹا بہت درد ہے سونے نہیں  دیتا ۔۔۔" اس کی ماں  کی آواز  ۔۔۔۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆

" چوکیدار ۔۔۔" اس نے آتی ہی چوکیدار  کو بلایا ۔۔۔
" بی بی اس وقت یہاں اکیلے ؟؟؟"

وہ اس کی بات کو نظر انداز کر گئی ۔۔۔
۔۔۔" یہاں ایک لڑکا ہوگا ۔۔۔بیس بائیس ۔۔۔ کے قریب پڑھا لکھا ۔۔۔لگتا ہے ۔۔۔۔"
وہ اس چوکیدار کو اس لڑکے کا سمجھا رہی تھی ۔۔جسے وہ جوکر کہتی تھی ۔۔۔
" جی بی بی اس طرف ہے " ۔۔۔۔۔
چوکیدار کی استغفار اس کے کانوں  تک پہنچ رہی تھی ۔۔۔
پر اسے کب کسی  کی پرواہ تھی ۔۔۔
وہ اس عمارت میں پہنچی جہاں مدھم سی روشنی تھی ۔۔۔۔
اسے اپنا ٹارگٹ  نظر آچکا تھا ۔۔۔
اس کی پیٹھ اس طرف تھی ۔۔۔
اس نے زور کی فلائنگ کک اس کی پیٹھ  پر ماری ۔۔۔
وہ اوندھے منہ سامنے جا گرا۔۔۔۔
اس نے تیزی سے جمپ لگایا  اور  اس کے قریب پہنچی ۔۔۔اس کے گریبان کو پکڑ کر ۔۔۔اس سے مخاطب  ہوئی ۔۔
" اب کر مقابلہ ۔۔۔"
سامنے سے جو وار ہوا ۔۔وہ اس کے حواس باختہ  کرنے کے  لیے کافی تھا ۔۔۔"
☆☆☆▪▪▪◇♡♡♡♡¿♧♧♧
انتقام محبت

13
وہ اپنے ہی خیالوں  میں  گم تھا ۔۔۔۔
پیچھے سے زوردار کک پڑی ۔۔۔وہ اپنا توازن برقرار  نہ رکھ سکا ۔۔۔اوندھے  منہ زمین پر جا پڑا ۔۔۔
لیکن ایک دم سے پلٹا ۔۔۔۔
سامنے اسی لڑکی کو دیکھ کر مسکرا کر دونوں   ہتھیلیوں کی ٹیک سے سیدھا ہو کر بیٹھ گیا ۔۔۔
" اچھی خاصی  یہ لڑکی میرے پیچھے پڑی ہے ۔۔۔"
وہ دل ہی دل میں  اسے برا بھلا کہہ رہا تھا ۔۔
اس نے قریب آکر اس کے گریبان کو پکڑ لیا ۔۔۔۔
وہ اس کی اتنے قریب تھی کچھ پل کے لیے اس کی نظر بہکی ۔۔۔۔
وہ جس ویسٹرن  لباس میں تھی ۔۔۔۔
وہ مشرقی  معاشرے  میں  اخلاقی  حدود  سے باہر سمجھا جاتا تھا ۔۔۔
اگلے ہی پل اس نے کھینچ کے اس کو نیچے گرا دیا ۔۔۔
خود ہاتھ جھاڑتے ہوئے  کھڑا ہوگیا ۔۔۔
اپنا ہاتھ اس کی طرف کیا ۔۔۔۔
" اٹھ جائو میڈم ۔۔۔اتنی کمزور سی ۔۔۔ہیں آپ ۔۔۔چھ فٹ کے مرد سے کیا ٹکرائیں  گی ۔۔۔"
وہ اس کا ہاتھ دور ہٹا کر کھڑی ہو گئی ۔۔
دوسرا وار کرنے کے لیے اس کی طرف لپکی ۔۔۔۔
لیکن اس نے دونوں  ہاتھ پکڑ کر پیچھے  کر اس کو اپنے پاس کیا ۔
" کیا مسئلہ ہے آپ کا ۔۔۔۔کیوں آجاتی ہو میرے پاس "

اس کے پرفیوم  کی خوشبو  ۔۔۔۔اور اس کے بال مطھر کو تنگ کرنے لگے ۔۔۔
کتنا بھی نیک انسان اتنی رات میں  اکیلی خوبصورت  لڑکی سامنے ہو ۔۔۔۔
اچھے بھلے لوگوں کا ایمان ڈگمگا جائے ۔۔۔۔

" چھوڑو  مجھے کمینے انسان ۔۔۔۔"
" گالی نہیں  میڈم  اس وقت آپ ہمارے رحم و کرم پر ہیں۔۔۔"
اس نے ایک جھٹکے سے اسے خود سے دور کیا ۔۔۔
" ہم چاہیں  تو آپ کا وہ حشر  کریں  ۔۔۔آپ کسی کو منہ دکھانے کے قابل  نہ رہیں ۔۔۔۔لیکن ہم نے پہلے بھی کہا تھا ۔۔۔
ہم آپ جیسی لڑکیوں  کو منہ نہیں  لگاتے ۔۔۔"
وہ دیکھ رہا تھا اس نے اپنے پرس پہ ہاتھ رکھا ۔۔
جو مطھر نے ایک جھٹکے سے اپنی طرف کھینچ  لیا ۔۔۔
مطھر نے چادر اٹھائی۔۔۔اس کو پہنائی ۔۔۔۔
" جائو یہاں  سے اس سے پہلے کہ انسان کہ اندر بیٹھا شیطان  جاگ جائے۔۔۔"
واقعی میں  وہ اب گھبرا گئی تھی ۔۔۔☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆

اس نے ایک جھٹکے  سے دھکا دیا اور وہ اپنا توازن  برقرار  نہ رکھ سکی ۔۔۔
سیدھی اس مٹی میں  جا گری ۔۔۔
اسے لگا اب یہ لڑکا اس کہ ساتھ کچھ غلط  کر دے گا ۔۔
لیکن وہ اٹھ کر کھڑا ہو گیا ۔۔۔
لیکن  سھل کا غصہ کم نہ ہوا ۔۔۔
وہ واپس وار کرنے کے لیے پلٹی ۔۔۔لیکن اب کی بار بھی بازی وہ لے گیا ۔۔۔۔
اس نے ایک جھٹکے  سے اس کے بازو پیچھے کیے ۔۔۔
اس کو اپنی کلائی ٹوٹتی ہوئی محسوس  ہوئی ۔۔۔
اس کے کپڑوں پر لگی مٹی ۔۔۔سھل کہ شرٹ پر بھی لگ گئی تھی ۔۔۔
اسے لگا وہ آج گئی ۔۔۔۔☆☆☆☆☆☆
****************

جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now