انتقام محبت قسط 68

234 15 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 68 》

《By EeshaNoor 》

☆☆☆▪▪▪▪▪▪▪☆▪▪▪▪▪▪▪☆☆☆☆☆☆▪▪▪☆

وہ اس سے موبائل چھین کر کچھ بھی کر سکتی تھی ۔
۔۔(" اگر اس سر پھری نے موبائل توڑ  دیا  تو پھر ۔۔۔ہم رابطہ کیسے کریں  گے باہر کیسے نکلے گے ۔۔۔؟؟؟ " )
یہ سب سوچ کر وہ پریشان  ہو گیا ۔۔
وہ جانتا تھا اس سر پھری لڑکی سے  موبائل واپس لینے کے لیے نرم رویہ اپنانا پڑے گا ۔۔۔۔۔۔

لیکن  اس لڑکی کو تو جیسے کوئی گیم  مل۔گئی تھی ۔۔۔
وہ تو پکڑن پکڑائی کی طرح  اچھل کود کرنے لگی ۔۔۔
وہ دل کھول کر پہلی  بار ہنسی تھی ۔۔۔۔
اسی کھیل کھیل میں  اس کے زور سے  کودنے پر زمین سرک گئی  اور وہ اس میں  اچانک  سے غائب  ہوگئی ۔۔
وہ بھی اس کے پیچھے تھا ۔۔۔وہ بھی  اپنا توازن برقرار  نا رکھ سکا ۔۔۔اور اس کنویں میں  گرتا چلا گیا ۔

☆☆☆☆☆◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇

" شیری ۔۔۔ہمیں  ہاسپیٹل چلنا ہوگا ۔۔۔ایک انیس سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے جس کی شناخت  کروانے کے لیے ہمیں ہاسپیٹل بلوایا گیا ہے   ۔۔۔۔"
سعادت  اس کے سامنے افسردہ ہو کہ کھڑا  تھا ۔۔۔

کچھ پل کے لیے اسے اپنے  پاوں کہ نیچے سے زمین  نکلتی ہوئی محسوس ہوئی ۔۔۔
لیکن وہ سعادت کا اعتبار  کیونکر کرے ۔۔۔۔
لیکن وہ ایک ماں  تھی
۔۔۔۔خبر جھوٹی تھی یا سچی لیکن ایک ماں  کا دل ضرور دہل جاتا ۔۔۔۔
وہ جو لیپ ٹاپ پر اس علاقے کا میپ کھولے دیکھ رہی تھی
۔۔ایک پل کے لیے کچھ سمجھ نہ آیا ۔۔۔۔
اور لیپ ٹاپ بند کر کے پوری طرح اس کی طرف متوجہ ہوٸی
" کیا مطلب ۔۔۔۔کس کی لڑکی کونسی لڑکی ؟؟۔۔۔۔"

وہ اس کے قریب أیا۔۔۔ اس کے دونوں  شانوں  پر  ہاتھ رکھے ۔۔اسے گویا تسلی دے رہا تھا ۔۔۔۔

" شیری میں  جانتا ہوں  یہ خبر کافی دردناک ہے ۔۔پر ۔۔۔"
اس کے أگے کچھ بولنے سے پہلے اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ۔۔۔

" بکواس بند کرو اپنی ۔۔۔میں  سب سمجھ رہی ہوں  تم کیا کہہ رہے ہو کیا کرنا چاہتے ہو  ۔۔۔
سچ میں  نہ مار سکے تو  ۔۔۔۔اب یہ کہانی گھڑ دی  !!۔
۔۔تم سعادت۔۔۔۔!!!  تم ۔۔۔اتنے گر جائو گے ۔۔۔"
وہ مٹھیاں بھینچے اپنی جگہ ساکت کھڑی تھی ۔۔۔۔
" کیا بول رہی ہو ہوش میں  تو ہو ۔۔۔میں  اپنی بچی کو کیوں  ماروں گا ۔۔۔۔۔"
" اووو ۔۔۔۔تمہاری  بچی ۔۔۔تم نے اسے اپنا سمجھا کب تھا ۔۔۔بند کرو اپنی  یہ سب مکاری ۔۔۔!!!  سب جانتی ہوں  میں  ۔۔۔۔تم کیا ہو اور کیا کر سکتے ہو ۔۔۔وہ حملہ  تم نے ہی کروایا ۔۔۔تھا ۔۔۔"
اس نے  اپنا ہاتھ اپنے پرس پر رکھ  دیا ۔۔۔
" شیری ۔۔۔ تم سب جانتی ہو لیکن وہ  پورا سچ  نہیں  ۔۔۔۔
میں  اسے مارنا نہیں  چاہتا تھا ۔۔۔بس  ایک دکھاوا کرنا چاہتا تھا ۔۔۔"
" بس کردو سعادت یہ جھوٹ  بولنا ۔۔۔۔۔جس دن میرے پاس کوئی ثبوت  آگیا ۔۔۔میں  خود تجھے اپنے ہاتھوں  سے گولی مار دوں  گی ۔۔۔۔تم نے میرے جسم ۔۔کو تو زبردستی حاصل  کر لیا ۔۔۔لیکن میری  روح تک   کبھی پہنچ   نہ  پائو گے ۔۔۔۔"
☆☆▪▪▪▪◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now