انتقام محبت قسط 41

240 19 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 41》

《By EeshaNooR》

☆☆☆☆☆☆☆♡♡♡♡♡◇◇◇◇◇◇♧♧

" بیٹھ جائو نا یار کھڑی کیوں ہو اتنے دن بعد دیکھ رہا ہوں ۔۔۔
جی بھر کے دیکھ تو لینے دے ۔۔اپنی زندگی کو ۔۔۔"
وہ تو  جیسے مجسم ہو گئی اس کے پاس نہ الفاظ تھے نہ زبان ۔۔۔
" تم کل کہاں بھاگ گئی تھی ۔۔۔کیا ہوا تھا ۔۔۔میں تمہیں بھوت لگ رہا تھا ۔۔۔"
اس کا زندگی سے بھرپور قہقہہ ابھرا ۔۔۔۔

وہ اسکی دیوانگی دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔
اس کی دیوانگی سے ڈر رہی تھی ۔۔۔۔
لیکن اسے مضبوط ہونا تھا ۔۔۔۔اسے اپنے والدین کو چننا تھا ۔۔۔
اسنے اس کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھڑایا ۔۔۔خود کو مضبوط کیا ۔۔۔
" کیا ہوا شیری ۔۔۔تم کچھ بدلی بدلی لگ رہی ہو تم ٹھیک تو ہو ۔۔۔"
وہ اب اس کے چہرے کی طرف بغور دیکھ رہا تھا ۔۔۔

" سادی میری بات تحمل سے سنو ۔۔۔۔" اس نے ایک ٹھنڈی آہ بھری ۔۔۔
" سادی میرا رشتہ طے ہوگیا ہے ۔۔۔"
وہ دو قدم پیچھے ہٹ گیا ۔۔جیسے وہ گرنے لگا ہو ۔۔۔۔
" میری شادی ہونے والی ہے ۔۔۔"
" نہیں ایسا کچھ ممکن ہی نہیں ۔۔۔۔شیری صرف سادی کی ہے بس ۔۔۔اور کسی کی نہیں ۔
۔۔۔تمہیں کوئی اور دیکھے میں برداشت نہیں کر سکتا ۔۔۔تم مکلمل کسی کی ہوجائو ۔۔۔ایسا کوئی پیدا نہیں ہوا ۔۔"

وہ اس کی دیوانگی دیکھ کر لرز کر رہ گئی ۔۔۔۔
" یہ سچ ہے تم تسلیم کرو یا نہ کرو "

" وہ سب کیا تھا ۔۔۔وہ پیار ۔۔وہ وعدے ۔۔۔وہ ۔۔وہ ۔۔سب "
اس نے اس کے دونوں شانے پکڑ کر اسے جھنجھوڑتے ہوئے کہا

" میں تمہارے ایک سال کے محبت کے آگے اپنے والدین کی  بائیس سال کی محبت بھول جائوں ۔۔۔مجھے جانے دو سادی ۔۔۔مجھے جانے دو ۔۔۔میں آج کسی کی بیٹی بن کہ آئی ہوں تمہاری محبوبہ نہیں ۔۔۔"
وہ ہتھیلی کی پشت سے آنسو صاف کرنے لگی ۔۔۔

" خدا حافظ سادی ۔۔۔۔"
وہ الٹے قدموں واپس جا رہی تھی ۔۔۔اپنی زندگی وہی چھوڑ کے ۔۔۔۔
☆☆☆☆☆@@-***

شھربانو کی شادی کو ایک مہینہ گذر چکا تھا ۔۔۔۔
پر جب بھی وہ سادی کی اور اپنی آخری الواداعی ملاقات یاد کرتی اندر تک دہل جاتی ۔۔۔سادی ۔۔۔کا وہ زرد پڑتا چہرہ ۔۔۔
وہ کانپتا وجود ۔۔۔اس کی آنکھوں کے سامنے گھوم جاتا۔۔۔
اسے ایسا لگتا وہ سادی کو قتل کر آئی ہے ۔۔۔
وہ تو وہی مر چکا تھا ۔۔۔۔
اس کا وجود تو اسے اس وقت بے جان ہی لگا ۔۔۔۔

وہ ایک مہینے بعد اپنے والدین کے گھر آئی تھی ۔۔راحیل اسے چھوڑ کے کلینک چلا گیا تھا ۔۔۔
" شھربانو میں دیکھ رہی ہوں تیرا بلکل دل نہیں لگتا اپنے گھر میں ۔۔"
وہ سر جھکائے ماں کو مٹر چھیلنے میں مدد کرنے لگی ۔۔۔
" امی آپ کہہ دے میں یہاں نہ آئوں ۔۔۔ایک مہینے بعد آئی ہوں ۔۔۔اس کے بعد بھی آپ یہ سب کہہ رہی ہیں ۔۔۔"
وہ سمجھ چکی تھی ۔۔اس کی ماں کا اشارہ کس جانب تھا ۔۔
پر نجانے کیوں وہ اس معمولی سی بات پر بھی غصہ۔ ہو گئی
وہ حد سے زیادہ چڑ چڑی ہو گئی تھی ۔۔۔
اس کا خود پہ ضبط ختم ہو رہا تھا ۔۔۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)जहाँ कहानियाँ रहती हैं। अभी खोजें