انتقام محبت قسط 88

190 12 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 88》

《By EeshaNoor 》

☆▪▪▪▪☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆▪

مطھر جہاں بھر کی اداسی لیے  آج پھر ملک ہاوس  کے باہر کھڑا تھا ۔۔۔۔۔
" مجھے وہاں  سے نہیں  آنا چاہیے تھا ۔۔۔۔۔چاہے کچھ بھی ہوجاتا ۔۔۔۔"
وہ پچھلے دو گھنٹے  سے اس گھر کے سامنے بیٹھا سھل کو وہاں  چھوڑ  کر آنے پر پچھتا رہا   تھا ۔۔۔وہ کب سے مین گیٹ پر  ٹکٹکی باندھے دیکھ رہا تھا ۔۔نوکروں  کے آنے جانے کے سوا وہاں  کوئی غیر معمولی   نقل وحرکت نہیں  تھی ۔۔۔۔
" یہ لوگ  آخر کہاں  جا سکتے ہیں  ۔۔۔کیا سھل ابھی تک گھر نہیں  آئی تھی ۔۔۔؟؟؟۔۔۔۔وہ کیسی ہوگی کہاں ہوگی  سعادت  صاحب  تو  آفس میں  بھی نہیں  تھے ۔۔۔۔کہیں  وہ لوگ ۔۔کہیں  وہ لوگ واپس لندن تو نہیں  چلے گئے ۔۔۔۔۔؟؟؟" اس کے ذہن  میں  ہزاروں سوال۔اٹھنے لگے ۔۔۔۔اس سوچ ہی نے جیسے اس کے پیروں تلے  سے زمین   کھینچ لی تھی ۔۔۔۔۔
☆☆☆▪▪▪◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇◇
ماضی 

" شھربانو  میرے بچے  کو کچھ ہوا ۔۔۔تو شاید  میں  تمہارے  بچے  کو بھی نا رہنے دوں ۔۔۔"
آج پھر اس کی برداشت  جواب دے گئی ۔۔۔

وہ آج پھر  نا چاہتے ہوئے بھی شھربانو  پہ برہم  ہو رہا تھا ۔۔
ممتاز  بیگم  کے  ہوتے ہوئے بھی  شھربانو  کو  سنبھالنا اب اس کے لیے   مشکل ہوتا جا رہا  تھا
" تم میری بچی کے پاس بھی نہیں پھٹکو گے سمجھے تم ۔۔۔"
وہ اسے  انگلی  دکھا رہی تھی ۔۔۔

لیکن  شھربانو  کے چہرے کا رنگ بدلتا دیکھ کر اس کا غصہ ہوا ہوگیا ۔۔۔۔

سامنے شھربانو  سر پہ ہاتھ رکھے ڈھے جانے کو تھی ۔۔۔۔
وہ اسے نہ سنبھالتا تو وہ  کب کی زمین بوس ہو چکی ہوتی ۔۔۔۔
☆☆☆☆☆☆    ☆☆☆☆▪▪▪▪▪◇◇◇◇

" امی سھل کہاں ہے ۔۔؟؟؟"
وہ اپنے نکلتے ہوئے پیٹ کو سنبھالتے ہوئے ۔۔۔اٹھنے کی  کوشش  کرنے لگی ۔۔۔۔
اسے اب اکثر  ایسا لگتا  تھا وہ  بہت زیادہ  تھکی ہوئی ہے  ۔۔۔۔ جیسے کہیں  دور سے  پیدل چل کر  آئی ہو ۔۔۔
" وہ ہوگی یہیں  کہیں  ۔۔۔تم کچھ کھالو پھر دوا بھی کھانی ہے ڈاکٹر  نے کہا ہے  تم اور تمہارا  بچہ کافی کمزور ہو چکے ہو ۔۔۔"
اس نے تو گویا وہ سب سنا ہی نہیں ۔۔۔
اس نے پاوں میں زبردستی  چپل پھسائے  اور پیر گھسیٹتی باہر کی طرف چلی گئی ۔۔۔۔
" سھل۔۔۔۔ سھل ۔۔۔" وہ آوزیں دیتی اپنے کمرے سے باہر آئی ۔اس کا سامنہ ہاجرہ سے ہوگیا وہ  اس کی جانب ہی آرہی تھی   ۔۔" ۔۔۔ہاجرہ سھل کہاں  ہے ۔؟؟؟"
سامنے کھڑی ہاجرہ  انگلیاں مروڑنے لگی ۔۔۔۔
جیسے اس سے کچھ چھپا رہی ہو ۔۔۔
" ہاجرہ میں  تم سے  کچھ  پوچھ  رہی ہوں  ۔۔۔"
ہاجرہ اسے کافی  گھبرائی ہوئی لگی ۔۔۔
وہ یہیں  رک کر اپنا وقت  نہیں گنوا    سکتی تھی ۔۔وہ دیکھ رہی تھی سامنے سے کوئی جواب  نہیں  آئے گا ۔۔۔۔
وہ سھل سھل پکارتی سیڑھیاں اترنے لگی ۔۔۔پیچھے سے ممتاز  بیگم اسے آوازیں  دیتی رہی ۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now