انتقام محبت قسط 76

383 23 15
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 76》

《By EeshaNoor 》

☆☆▪▪▪☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆▪▪▪☆☆▪▪▪

میں  ہمیشہ  اس رشتے کو نبھانا چاہتا ہوں  ۔۔۔۔"
اس نے زوردار قہقہہ  لگایا  ۔۔۔
" واہ کیا جگہ ڈھونڈھی ہے پرپوز کرنے کے لیے ۔۔۔"

وہ اب بھی اس کا چہرہ دیکھ کر ہنسے جا رہی تھی ۔۔۔
اس کی ہنسی ایک جھٹکے سے رکی ۔۔۔۔کیونکہ اس نے اپنے ہونٹ اس کے ہونٹوں  پہ رکھ دیے ۔۔۔۔
وہ تو گویا  جیسے پتھر ہی بن گئی ۔۔۔۔
☆☆☆☆☆♡◇◇◇◇♡◇◇◇◇
ماضی  ۔۔۔۔
باتھ روم کے دروازے  میں  آٹو لاک  کے سوا کوئی کنڈی نہ تھی ۔۔۔۔

جس کی وجہ سے وہ باآسانی  چابی سے کھل گیا ۔۔۔
اس نے پورا زور لگا کہ دروازہ  پکڑا ہوا  تھا ۔۔۔۔
لیکن  سامنے والا شخص  اس سے زیادہ  طاقتور نکلا ۔۔۔
اس نے زور سے دھکیلا ۔۔۔تو وہ الٹے منہ جا کہ باتھ روم میں  گری ۔۔۔
وہ شخص اسے گھسیٹتا ہوا کمرے میں  لے آیا ۔۔۔۔
وہ اب اس شخص  کے پیر پکڑے ہوئے تھی ۔۔۔
" خدا کے لیے مجھے چھوڑ  دو ۔۔۔۔"
وہ ابھی اس کے پاوں  میں  ہی گری تھی ۔۔۔۔
اس شخص  نے اسے اٹھایا ۔۔کمر میں  ہاتھ  ڈال کہ اسے اپنے نزدیک  کیا  ۔۔۔وہ اس شخص کی گرفت سے آزاد ہونے کہ لیے مچل رہی تھی ۔۔۔۔کہ ۔
دھڑام سے کمرے  کا دروازہ  کھلا ۔۔۔۔
☆☆☆☆☆☆☆◇◇◇¿

سعادت نے دو گھنٹے کا فاصلہ ایک گھنٹے میں  طے کیا ۔۔۔۔
" سر آپ ۔۔۔" گارڈ نے گھبرا کر اسے دیکھا ۔۔۔
" کیا یہاں  دوسری لڑکی آئی ہے۔؟؟؟؟ ۔۔۔"
" وہ سر ۔۔۔" وہ گارڈ کچھ کہتا اس سے پہلے ۔۔۔وہ اندر جا چکا تھا ۔۔۔
نوکر لائونج میں  موجود تھے ۔۔اور وہ عورت بھی ان کے ساتھ تھی ۔۔۔
" کمار کہاں ہے ۔۔۔"
سعادت وہاں  موجود نوکروں  پر دھاڑا ۔۔۔ ۔۔۔
" سر اوپر والے  ک ک ۔۔۔"
اس کا جملہ پورا سننے کے لیے  اس کے پاس ٹائم  نہیں  تھا ۔۔
وہ تیزی سے اوپر کی جانب لپکا ۔۔۔اس نوکر کی بات اس کے منہ میں  ہی رہ گئی ۔۔۔۔
وہ تیزی سے ہر کمرے کا دروازہ  کھول رہا تھا ۔۔۔
تیسرے کمرہ کھولتے ہی ۔۔۔وہ بھیانک منظر اس کے سامنے تھا ۔۔۔۔۔
☆☆☆☆♡♡◇◇◇◇◇◇◇

حال ۔۔۔

وہ اپنی اس حرکت پر خود سے شرمندہ ہونے لگا ۔۔۔۔

" یہ کیا بدتمیزی  تھی ۔۔۔۔"

"اس بدتمیزی  کو محبت  کہتے ہیں  ۔۔۔۔۔اور ہم آپ سے بے پناہ محبت  کرتے ہیں  ۔۔۔"
وہ سھل کے چہرے پہ آتی سرخی کو  بغور دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔

" اب نکلنے کے بارے میں  بھی  سوچیں  ۔۔۔"

" اس کا مطلب  ہے تم بھی مجھ سے ۔۔۔۔۔"
اس نے مسکرا  کر چہرہ دوسری طرف کر لیا ۔۔۔۔۔۔
اور وہ خوشی سے اچھلنے لگا ۔۔۔۔
☆☆☆☆♡◇◇◇¿◇◇◇◇◇

اس نے ایک سمت کا تعین کیا ۔۔۔۔۔۔
وہ بار بار اوپر جاتی ۔۔آخر کار وہ آخری دفعہ چڑھنے میں  کامیاب ہوگئی ۔۔۔۔
مطھر بھی اس کی پوری طرح سے مدد کر رہا تھا ۔۔۔
کچھ پل کو تو ایسا لگا وہ گئی اس کھائی میں  ۔۔۔لیکن شاید قسمت کو   ان کی آزادی منظور تھی ۔۔۔۔۔
وہ اس غار سے باہر  نکلی  تو تھک کے چکنا چور ہوگئی تھی ۔۔۔پورے جسم میں  درد ہو رہا تھا ۔۔۔
پورے جسم میں  خراشیں  آئی تھی ۔۔۔۔
اس نے اب مطھر کو نکالنے کے لیے اس کی طرف

انتقام محبت (مکمل ناول)Onde histórias criam vida. Descubra agora