انتقام محبت قسط 93

192 13 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 93》

《By EeshaNoor 》

☆☆☆☆☆☆☆☆☆▪☆☆▪▪☆☆▪☆☆▪☆

وہ آج بھی مایوس سا گھر لوٹا ۔تھا ۔۔اس کی بڑی بہن کی عنقریب شادی ہونے والی تھی  ۔۔۔۔ ھما کا رشتہ طے ہوچکا تھا ۔۔۔مدثر بھی تیزی سے صحتمند  ہو رہا تھا ۔۔۔سب کی زندگیاں  سنور گئی تھی ۔۔سوائے مطھر کے ۔۔۔جو پچھلے چار مہینوں  سے  سھل کو تلاش کر رہا  تھا۔۔۔۔کئی بار وہ اس کے بلکل نزدیک  آچکا تھا ۔۔لیکن اس کے ارد گرد کے لوگ اسے سھل۔سے ملنے نہیں  دے رہے تھے ۔۔۔۔
یہاں  تک کے اسے چوکیدار اور باڈی گارڈ  سے دھکے بھی پڑوائے گئے ۔۔۔۔
اسے اب ملک  ہاوس  کے آس پاس  پھٹکنے بھی نہیں  دیتے تھے ۔۔۔۔
آج بڑی مشکل سے وہ آفس تک پہنچا تھا ۔۔۔
اسے اب ایسا لگنے لگا تھا سھل اسے جان بوجھ  کر نظر انداز  کر رہی ہے ۔۔۔۔
اتنے دن ذلیل وخوار ہونے کے بعد بڑی مشکل سے جاکے
۔۔اسے مسز ملک سے ملنے کے لیے ٹائم دیا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔اب وہ رات کا بے چینی سے انتظار  کرنے لگا۔۔۔
☆☆▪▪▪▪♡◇◇◇◇◇☆☆☆▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪▪

" میں  نے تمہیں  کتنی بار سمجھایا بھول جائو مطھر کو ۔
۔۔وہ میری سب سے بڑی غلطی تھی  ۔
۔۔۔تم کیوں  اس غلطی کو دہرانا چاہتی ہو ۔۔۔چھوڑ  دو اسے ۔۔۔وہ نکاح  تو بس ایک  مجبوری تھی  ۔۔۔۔اب کیوں  اس مجبوری کے رشتے کو اپنے سر پر تھوپنا چاہتی ہو ۔۔۔۔"

وہ اپنی ماں  کو دیکھ رہی تھی ۔۔۔وہ کتنی آسانی سے  وہ سب کہہ گئی تھی ۔۔۔۔
" ماما مجھے نہیں  لگتا آپ نے کبھی کسی سے محبت  کی ہے ۔۔۔آپ خود غرض ہو گئی   ہیں  ۔۔۔"
وہ جانتی تھی اس کی ماں  نے سب اس کے لیے کیا تھا ۔۔۔لیکن جب سے سعادت ملک اس کی وجہ سے کوما میں  چلے گئے تھے   ۔۔اسے اپنی ماں  سے نفرت ہونے لگی تھی ۔۔۔۔
ہفتے میں  چار دن انکی بات چیت بند رہتی تھی ۔۔۔جب بھی  بات شروع  ہوتی۔۔۔  تو بس ان کی  لڑائی پر ختم ہوتی ۔۔۔
اور آج بھی  انہی دنوں  میں  سے ایک دن تھا ۔

۔" سھل خود غرض  میں  نہیں  تم ہو ۔۔۔تم میری قربانیوں   اور محبت  کا یہ صلہ دے رہی ہو ۔۔۔۔میں  نے تمہیں  بچانے کے لیے اپنی محبت  کو اپنے ہاتھوں  سے ختم کر ڈالا ۔۔۔۔اور تم مجھے خود غرض  ہونے کا طعنہ دے رہی ہو ۔۔۔۔۔بہت ہوگئی تمہاری  بکواس کوئی رشتہ  نہیں  تمہارا سعادت  کے ساتھ تم لندن  جانے کی تیاری کرو ۔۔۔تمام  کاغذات  مکمل ہے  بس پیکنگ کرو ۔۔۔رہی بات  مطھر کی۔۔۔۔تو  اس کی اصلیت تمہیں بہت جلد   نظر آجائے گی  ۔۔۔"
۔☆☆☆☆☆▪☆▪▪▪▪▪▪♤♡♡♡♡♡♡♡

وہ بڑے نک سک سے تیار ہوا تھا ۔۔۔ایسا لگتا تھا ۔۔جیسے  وہ آج ہی  اپنے رشتے کی بات کرنے جا رہا ہو ۔۔

وہ کافی دیر تک آئینے کے سامنہ کھڑا  خود کو دیکھتا رہا کہیں کوئی کمی نا رہ جائے ۔۔
" تاثر اچھا پڑنا چاہیے ۔۔۔"
وہ آئینے دیکھتے ہوئے خود سے ہمکلام ہوا ۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now