انتقام محبت قسط 38

238 19 0
                                    

《انتقام محبت》

《قسط نمبر 38 》

《By EeshaNooR 》
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆

" یہ کیا بدتمیزی ہے ۔۔۔"
وہ اس کے اس رد عمل پر تلملا اٹھی ۔۔۔۔۔
" بدتمیزی یہ ہے کہ میں نے پوری رات آپ کی وجہ سے سردی میں گذاری ہے ۔۔۔۔اس لیے مہربانی کر کے مجھے تھوڑی دیر سونے دیں ۔۔۔۔"
آنکھیں اس نے بند کر لی تھی ۔۔۔۔
لیکن وہ چپ نہیں ہوئی تھی ۔۔۔
" میں تم لوگوں کے ساتھ اس لیے ہوں ۔۔۔۔دیکھنا چاہتی ہوں ۔۔۔تم لوگوں کا مقصد کیا ہے ۔۔۔کس نے مجھے اغوا کروایا اور کیوں ۔۔۔۔"
☆☆☆☆☆☆☆▪☆☆☆

اس نے اپنا بھرم تو رکھنا تھا ۔۔۔اب ان کو یہ تو نہیں بتا سکتی تھی ۔۔۔جیپ ریلی دن میں ہوئی تھی ۔اس لیے وہ جیت گئی تھی یہاں معاملہ رات کا ہے ۔۔۔
وہاں کھائی میں پھینکنے سے پہلے ۔۔۔سیفٹی بیلڈ باندھا جاتا ۔۔تھا ۔۔۔لیکن یہاں گری تو واپس آنے کے چانسس بلکل نہیں تھے ۔۔۔

وہ اسے دیکھ رہی تھی ۔۔۔جس نے اسے ایک طرف دھکیل کے خود بستر قبضے میں کر لیا تھا ۔۔۔
اب اس کی جگہ وہ تھی ۔۔۔
اس جگہ  کی سردی غضب کی تھی ۔۔۔۔۔۔۔

☆☆☆☆☆☆♡◇◇◇◇◇◇◇

ماضئ

وہ اس دن زبردستی اسے یونیورسٹی لے آئی تھی ۔۔۔۔
لیکن وہ سب کو دیکھ رہی  تھی ۔۔۔
سب بہت خوش تھے ایک وہی اداس تھی ۔۔۔
اچانک کسی نے اس کو  بازو سے کھینچ  کر  درخت کی دوسری طرف کیا ۔۔۔
وہ جو اپنی سوچوں میں گم درخت کے تنے سے ٹیک لگائے کھڑی تھی ۔۔۔
کسی کے اچانک کھینچنے سے چلاتے چلاتے رکی ۔۔۔
سامنے وہ کھڑا تھا ۔۔۔۔
جس کی یاد میں وہ ہیر بن گئی تھی ۔۔۔۔

" میں کتنے دن سے تمہارا انتظار کر رہا ہوں تم یونی کیوں نہیں آرہی ۔۔۔۔"
وہ اب بھی بنا پلکیں جھپکے سامنے والے شخص کو دیکھ رہی تھی جو اسے خواب لگ رہا تھا ۔۔۔۔
"  کیا حال بنا دیا ہے اپنا ۔۔۔۔میں چھ مہینے کیا دور۔ گیا ۔۔۔تم نے روگ پال لیا ۔۔۔۔" وہ اس کا ہاتھ اپنے آنکھوں سے لگا رہا تھا ۔۔۔
وہ وہی پتھر کی مورتی کی طرح کھڑی تھی ۔۔۔بے حس و حرکت ۔۔۔۔۔
" شیری میری جان کچھ تو بولو ۔۔۔۔"

وہ ایک دم جھٹکے سے اپنے حواسوں میں  واپس آئی ۔۔۔۔
دو قدم پیچھے ہٹی ۔۔۔۔
" شیری کیا ہوا ۔۔۔" ۔۔۔۔اسکی آواز اس سے دور ہوتی گئی ۔۔۔
وہ تقریبن بھاگتے ہوئے اس جگہ سے دور ہوئی ۔۔۔۔
جہاں وہ کھڑا تھا ۔۔۔۔
وہ کب گھر پہنچی اسے کچھ اندازا نہ تھا۔۔۔۔

" شھربانو کیا ہوا تم ٹھیک تو ہو ۔۔۔"

اس نے بس اثبات میں گردن ہلائی ۔۔۔۔

" راحیل کی امی آئی تھی ۔۔پندرہ دن بعد شادی کی تاریخ رکھی ہے اس جمعہ سے  رسمیں شروع ہو جائیں گی ۔۔۔

تمہارے پاس ایک ہفتہ ہے ۔۔کل سحر بھی آجائے گی شادی کی شاپنگ کر آئو ۔۔۔۔"
اس پہ تو بجلیاں گر رہی تھی ۔۔۔۔ایک کے بعد ایک ۔۔۔۔
آج ہی سعادت ملا اور آج ہی اسے کسی اور کی ہونے کا عندیہ مل  گیا ۔۔۔۔
" امی ۔۔۔آپ اور سحر جا کے لے آنا ۔۔۔۔۔میری طبیعت نہیں ٹھیک ۔۔۔"
عنبر اور زویا بھی اس کے پیچھے اس کے گھر پہنچ گئی ۔۔۔
"
" تم بنا بتائے یونی سے غائب ہوگئی یہ کوئی طریقہ ہے یار ۔۔۔"
ممتاز بیگم کمرے سے جاچکی تھی سہیلوں کو ایک ساتھ چھوڑ کر ۔۔۔
زویا نے دروازہ بند کیا ۔۔۔۔وہ اب دونوں اس کے قریب بیٹھ گئی ۔۔۔جیسے کوئی گہرا راز بتانا ہو ۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now