انتقام محبت قسط 30

264 21 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط نمبر 30 》
《By EeshaNooR 》

☆☆☆☆☆☆☆☆☆▪▪▪▪▪▪☆☆☆☆☆☆

وہ بھوت نما شخص اس جوکر نما لڑکے کو لیکر کمرے سے جا چکے تھے ۔۔۔۔

اسے لگا وہ اب آزاد ہے ۔۔۔
اس نے جلدی سے ناشتہ کرنا شروع کر دیا ۔۔۔

پراٹھا ۔انڈا ۔۔دہی ناشتہ اس کے مزاج  کے مطابق نہ تھا ۔۔۔۔
پر اسے اس وقت ۔۔مضبوط بننے  کی ضرورت تھی ۔۔۔۔۔۔
تاکہ وہ وہاں  سے بھاگ سکے ۔۔۔

ناشتہ مزیدار تھا ۔۔۔۔اس نے جھٹ سے ختم کر دیا ۔۔۔۔

اس کی نظر بستر  پر پڑے لباس پر پڑی ۔۔۔۔۔

اسے اس وقت تازہ دم ہونا تھا ۔۔۔۔
لباس کچھ علاقائی سا تھا پر گذارے لائق تھا ۔۔۔۔

وہ لباس تبدیل کرنے غسل خانے میں چلی گئی ۔۔۔۔

جیسے ہی وہ کپڑے تبدیل کر کے کمرے میں  آئی ۔۔۔اسے نیند آنے لگی ۔۔۔
وہ سمجھی کھانہ زیادہ کھانے کی وجہ سے اس پہ غنودگی

طاری ہو رہی ہے ۔۔۔۔وہ چارپائی پر جاکر ۔۔بیٹھ گئی ۔۔۔

" نہیں  مجھے سونا نہیں  ہے " ۔۔۔اس کی آنکھیں زبردستی بند ہونے لگی ۔۔۔وہ سمجھ گئی کھانے میں  کچھ تھا ۔۔۔

لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی ۔۔۔۔

☆☆☆☆☆♡◇◇♧♧♧♧♧♧♧

اس نے ناشتہ کر کے اپنا حلیہ تبدیل کیا  ۔۔۔۔

اس نے کمرے میں  آتی ہی نکلی بال اور مونچھ اتار لیے تھے  ۔۔۔اسے واپس۔ لگایا ۔۔۔۔
کمرے میں پہنچا تو وہ لڑکی  آڑے  ترچھی بستر پر پڑی تھی ۔۔۔
" یہ برقعہ لڑکی کو پہنا ۔۔اور اسے ۔اٹھا کہ جیپ میں  ڈال ۔۔۔ہمیں  جلدی۔ یہاں  سے نکلنا ہے ۔۔۔۔"

وہ شخص اس پہ اپنے حکم صادر کر رہا تھا ۔۔۔

" اس کو پھر بے ہوش  کر دیا ۔۔۔۔ایسے تو یہ مر جائے گی ۔۔۔"

اس شخص نے گھور کر اسے دیکھا ۔۔۔تو وہ بھی سامنے سے خاموش ہوگیا ۔۔۔۔
جیسا اس نے کہا تھا ۔۔۔ویسے ہی وہ کرنے لگا ۔۔۔
وہ کسی بے جان گڑیا کی طرح  اس کی بانہوں  میں  جھول رہی تھی ۔۔۔
اسے اس پر ترس بھی آرہا تھا ۔۔اور پیار بھی ۔۔۔۔

" اوئے جلدی کر ۔۔۔" وہ شخص بار بار باہر دیکھ رہا تھا ۔۔۔
جیسے کسی کہ آنے کا ڈر ہو ۔۔۔۔

اس نے برقعہ اسے اوڑھ لیا تھا ۔۔۔۔
" اب اسے اٹھا شکل کیا دیکھ رہا ہے میری ۔۔۔۔تو اٹھائے گا یا میں اٹھائوں ۔۔۔"۔
نجانے کیوں  اسے کسی اور کا اسے ہاتھ لگانا اچھا نہیں  لگ رہا تھا ۔۔۔
نکاح نامہ تو جعلی تھا ۔۔۔پر کیا یہ دل  سچ میں  اسے  اپنی 

منکوحہ  کی طرح  سمجھنے لگا تھا ۔۔۔

اس نے اٹھا کر اسے جیپ میں  ڈالا ۔۔۔

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now