انتقام محبت قسط 70

250 16 0
                                    

《انتقام محبت 》
《قسط 70》

《By EeshaNoor 》
☆☆☆☆☆☆☆▪▪▪▪▪■■■■■■■■

وہ ایک ایک قدم پھونک  پھونک کر رکھ رہا تھا ۔۔۔۔
ہاتھ ہوا میں  لہراتا وہ  کسی نابینا  کی طرح  آگے بڑھ  رہا تھا ۔۔۔
وہ جیسے ہی اس سے ٹکرائی  وہ وہی رک گیا ۔۔۔
اس کا ہاتھ اب اسے ٹٹول  رہا تھا ۔۔۔۔
مطھر نے اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں  لیا ۔۔۔۔
" میرا ہاتھ نہیں  چھوڑنا ۔۔۔"
اس نے شاید  گردن ہلائی تھی ۔۔۔۔
" ہمیں   پہلے موبائل ڈھوڈھنا ہے ۔۔۔"
وہ کچھ اور کہتا وہ تو جیسے چلانے والے انداز میں  گویا ہوئی ۔۔۔
" اس اندھیری قبر میں بھی تجھے اپنے موبائل  کی پڑی ہے ۔۔۔یہاں  سے نکلنے کا سوچو ۔۔۔"

اسے بہت غصہ آیا ۔۔ ہمیشہ کی طرح اس نے اس  کی بات کاٹی تھی  ۔۔ ۔۔۔

" ہوگیا ۔۔۔یا کچھ اور کہنا ہے وہ بھی پورا کر لو ۔۔۔۔"
اس کی آواز  سے اس کا چڑنا  صاف ظاہر تھا ۔۔۔۔

" تجھے میرے بولنے ۔۔سی ہی چڑ ہے ۔۔۔۔"
یہاں بھی اسے  لڑائی سوجھ رہی تھی

" او میڈم موبائل  میں  ایک عدد ٹارچ بھی ہے
جس سے ہمیں  کچھ نہ کچھ دکھائی ضرور  دے گا ۔۔
اگر  موبائل اس قابل بچا ہوگا تو ۔۔۔" ۔۔
۔
سھل نے جھٹکے سے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے چھڑایا ۔۔۔
اسے محسوس ہوا ۔۔۔غصے میں  اس کے ہاتھ کی گرفت کچھ اور مضبوط ہوئی تھی ۔۔۔۔

اس نے پھر ہاتھ پکڑ لیا ہاتھ پکڑ کہ اسے اپنی طرف کھینچا ۔۔۔
جس سے وہ اسے آ لگی ۔۔۔۔
" یہ کیا بدتمیزی  ہے ۔۔۔ہر وقت قریب آنے کہ بہانے کیوں  ڈھونڈتے  ہو ۔۔۔"
بنا کوئی جواب دیے  وہ گھٹنوں  کے بل زمین پر بیٹھا۔۔۔
☆▪▪▪▪♡◇◇◇◇▪☆☆▪◇◇◇◇◇

وہ کیا کرتا پھر رہا تھا اسے کچھ سمجھ نہ آیا ۔۔۔۔

اس کے ہاتھ کا دباؤ  بڑھا تو اسے ایسا لگا اس کی انگلیاں  تڑاخ سے ٹوٹ جائیں  گی  ۔۔۔

اس نے ایک جھٹکے سے اپنا ہاتھ چھڑایا ۔۔۔۔۔۔لیکن

مطھر نے پھر سے  اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے  اپنی طرف کھینچا ۔۔۔جس سے وہ اس کے سینے سے جا ٹکرائی  ۔۔۔۔
اس کی اس حرکت پر ۔۔۔وہ بھڑک اٹھی ۔۔۔لیکن اس وقت اس نے بس زبان کا استعمال  کیا ۔۔۔۔
وہ ابھی اس اندھیری خوفناک قبر سے نکلنا چاہتی تھی ۔۔۔
۔جس کی وجہ سے مطھر کی اس حرکت کو اس نے در گزر  کیا ۔۔۔
وہ گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا تھا ۔۔۔اب اسے بھی اسی  حالت میں  بیٹھنا پڑا ۔۔۔
" کیا پتھر بنی کھڑی ہو ۔۔۔ادھر اودھر ہاتھ مارو ۔۔۔شاید  موبائل مل جائے ۔۔۔۔"

ہاتھ مارنے سے اس کے ہاتھ جس چیز سے ٹکرائے تھے ۔۔۔وہ شاید کسی انسان یا جانور کا ڈھانچہ  تھا ۔۔۔۔۔
اس کے جسم میں  سرسری سی دوڑ گئی ۔۔۔
" سنو ۔۔"
سھل کی ہلکی سی سرگوشی ویران جگہ میں  گونجی ۔۔۔۔
" بولو ۔۔۔"

" کیا تمہیں  بھی وہی محسوس ہو  رہا ہے جو مجھے  محسوس  ہو رہا ہے ۔۔۔۔"
پھر دونوں  ایک دم سے چلائے ۔۔۔۔۔
" انسانی ڈھانچہ "
☆☆☆☆☆▪☆♡♡◇◇◇◇◇◇◇

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now