انتقام محبت قسط 48

249 18 0
                                    

《انتقام محبت》
《قسط 48 》

《By EeshaNooR》

☆☆☆☆☆☆▪▪♡♡♡♡♡♡♡♡◇

" مظفر میں نے کوئی حق تمہیں دیا ہی کب تھا ۔۔۔۔خیر چھوڑو پرانی باتوں کو ۔۔۔۔"
اس کی ...اس بات پر آج بھی اتنا ہی درد ہوا تھا جتنا پہلے دن  محسوس ہوا تھا ۔۔۔۔
" جانتا ہوں ۔۔۔میں تمہاری پسند کبھی نہیں تھا ۔۔۔لیکن  آپ کی پسند کا معیار تو ہم دیکھ چکے ہیں ۔۔۔" اس کے لبوں پر طنزیہ مسکراہٹ آئی ۔۔۔۔۔۔
وہ شاید شھربانو کو بہت بری لگی تھی ۔۔۔
" مذاق چھوڑو ۔۔۔اور میری بات غور سے سنو ۔۔۔"
مظفر تو فل مذاق میں موڈ میں تھا ۔۔۔۔۔۔
۔۔
" جی حکم کریں آقا ۔۔۔۔"
" پلیز تم یہاں سے کہیں اور چلے جائو۔۔۔۔۔سعادت آپ کو نہیں چھوڑے گا ۔۔۔۔۔"

اس کی نگاہوں میں جہاں بھر کی حیرت سمٹ آئی۔۔۔

" جان کو خطرہ ۔۔؟؟!!۔۔۔ایسا کیا کر دیا ہم نے ۔۔آپ کے شوہر نامدار کو ۔۔۔۔ویسے بھی زندگی موت اس ہستی کے ہاتھ میں ہے ۔۔۔۔"
اس نے انگلی آسمان کی طرف کی ۔۔۔
" مظفر خدارا میری بات کو سنجیدگی سے سوچو ۔۔۔۔۔شاید وقت بہت کم ہو ۔۔آپ کہیں چلے جائیں ۔۔۔کچھ دن کے لیے ہی سہی ۔۔۔۔"
وہ اس عورت کی آواز پر ماضی سے واپس آیا ۔۔۔۔
☆☆☆▪ ☆▪▪▪¤¤《◇◇◇◇◇◇◇

" آپ لوگوں کی جان کو خطرہ ہے ۔۔۔
۔ ۔۔اس لیے آپ لوگوں کو یہ جگہ چھوڑنے  پڑے گی ۔۔۔۔۔۔
آپ پریشان نہ ہو جگہ کا بندوبست میں نے کر دیا ہے ۔۔۔۔وہاں ہر چیزموجود ہے آپ بس اپنی ضرورت کی چیزیں سمیٹیں ۔۔۔۔میرا ڈرائیور ۔۔۔کچھ دیر میں آپ کو لینے آئے گا ۔۔۔
جابر نام ہے اس کا ۔۔۔۔" زویا نے موبائل اس کی جانب کیا ۔۔۔
اور اس ڈرائیور کی تصویر اسے دکھائی ۔۔۔۔
" اب میں چلتی ہوں ۔۔۔۔محتاط رہیے گا ۔۔۔۔جب تک میرا ڈرائیور نہ آئے آپ کہیں مت جائیے گا ۔۔۔"
وہ دونوں جو سانس روکے اس کی بات سن رہے تھے

ایک دم سے کچھ متحرک ہوئے ۔۔۔" آنٹی آپ چائے تو پی کر جائیں ۔۔۔آپ نے اکیلے میں بات کرنے کا کہا تھا ۔۔۔تو ہم نے ھما کو روک دیا تھا ۔۔۔"
وہ کچھ شرمندگی سے گویا ہوئی ۔۔۔
" کوئی بات نہیں بیٹا ۔۔۔ویسے بھی آپ تکلفات کو چھوڑیں ۔۔۔اور جلدی سے سامان سمیٹے ۔۔۔۔وقت بہت کم ہے ۔۔آپ کی امی کو۔۔۔۔ میں لے جاتی ہوں اس کا روٹین چیک اپ۔۔۔اب  ہمارے ذمے اب جلدی کرو بیٹا ۔۔۔۔اپنی امی کی کچھ ضروری چیزیں پیک کر لو ۔۔ہم دونوں گاڑی کی جانب جاتے ہیں ۔۔۔
ڈرائیور بیگ لینے آجائے گا ۔۔"
ربیعہ نے کچھ کہنا چاہا ۔۔۔
مظفر نے روک دیا ۔۔۔۔مظفر  کی  بامعنی نظروں نے ۔۔۔اسے خاموش کر دیا ۔۔۔
صبیحہ بی بی نے جاتے وقت کافی مزاحمت کی لیکن اسے قائل کر لیا گیا ۔۔
اور وہی وقت کی ضرورت تھی ۔۔۔ماضی میں کی گئی ۔۔۔غلطی وہ واپس دہرانا نہیں چاہتا تھا ۔۔۔۔
کیوں کس لیے ۔۔۔یہ سب پوچھنے کا وقت شاید ان لوگوں کے پاس نہیں تھا ۔۔۔۔
مظفر نے سب کچھ جلدی سمیٹنے کا کہا تھا ۔۔۔۔
لیکن اس کی سوچ ایک جگہ آکر رک گئی ۔
اس کے والد نے اتنی جلدی ان کی بات کا یقین کیسے کر لیا ۔۔۔
وہ سب جلدی جلدی میں اپنا سامان پیک کرنے لگی ۔۔۔
والدہ کا بیگ وہ پیک کر  کے دے چکی تھی ۔۔۔
سوچوں میں الجھی۔۔۔اسے اپنی زندگی ایک پہیلی لگنے لگی ۔
۔جس کا کوئی سرا اس کے ہاتھ نہیں آرہا تھا ۔۔۔۔
کیا سب کی زندگیاں یوں  الجھی ہوتی ہیں ۔۔۔؟؟؟؟
اس کے  خود سے پوچھے سوالوں کی گونج  کسی پہاڑ سے ٹکرا کے واپس آجاتی ۔۔۔۔
جس کا جواب اسے کسی نے نہیں دینا تھا
ان سوالوں کے جواب اسے خود ڈھونڈنے تھے ۔۔۔۔
☆☆☆☆♡◇♧♧♧♧♧♧♧♧

انتقام محبت (مکمل ناول)Where stories live. Discover now